1. یہ کیسے کام کرتا ہے
STAR سے نیو یارک اسٹیٹ میں رہنے والے اہل مکان مالکان کے لیے پراپرٹی ٹیکس کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ اگر آپ درخواست دیتے ہیں اور اہل ہین تو، آپ کو اپنے پراپرٹی ٹیکس کے ضمن میں استعمال کرنے کے لیے ہر سال بذریعہ ڈاک STAR کریڈٹ چیک ملے گا۔
- آپ کے گھرانے کی آمدنی کے لحاظ سے STAR کی مراعات کی دو اقسام ہیں:
- بنیادی STAR ان گھر کے مالکان کے لیے ہے جن کی کل گھریلو آمدنی $500,000 یا اس سے کم ہے۔ فائدہ کا اندازہ ٹیکس میں $293 کی چھوٹ کا لگایا گیا ہے۔
- افزوں شدہ STAR 65 سال اور زائد عمر کے ان گھر مالکوں کے لیے ہے جن کی کل گھریلو آمدنی تمام مالکان اور مکینوں کے شریک حیات کے لیے $98,700 یا اس سے کم ہے۔ فائدہ کا اندازہ ٹیکس میں $650 کی چھوٹ کا لگایا گیا ہے۔
- 2016 میں، STAR استثناء یا کریڈٹ کے بطور دستیاب کرایا گیا تھا۔
- آپ کو STAR کے لیے دوبارہ رجسٹر کرنے کی ضررت نہیں ہے۔ آپ کا استثناء آپ کے پراپرٹی ٹیکس پر لاگو ہوتا رہے گا۔ اگر آپ چاہیں تو، آپ نیو یارک اسٹیٹ کے پاس درخواست دے کر استثناء کی جگہ STAR کریڈٹ پروگرام میں سوئچ کر سکتے ہیں: www.tax.ny.gov
- اگر آپ کو 2015-16 میں STAR ملا لیکن بعد میں مراعات سے محروم ہو گئے تو، آپ استثناء بحال کر سکتے ہیں۔ آپ کی آمدنی $250,000 یا کم ہونا ضروری ہے۔
- نئے گھر مالکان STAR استثناء کے لیے درخواست نہیں دے سکتے۔ آپ کو STAR کریڈٹ چیک کے لیے نیو یارک اسٹیٹ کے پاس درخواست دینا ضروری ہے: www.tax.ny.gov
- دیگر بالغان جنہیں افزوں شدہ STAR ملتا ہے وہ سینئر سٹیزن ہوم اونرز ایگزمپشن (Citizens Homeowners’ Exemption, SCHE) کے لیے بھی اہل ہو سکتے ہیں۔ یہ پروگرام آپ کے پراپرٹی ٹیکس کو بھی کم کرتا ہے۔
اگلا سیکشن:
متعلقہ
نقدی اور اخراجاتاس پروگرام کے حوالے سے مدد حاصل کرنے کے مزید طریقے
ویب سائٹ ملاحظہ کریں
مزید معلومات کے لیے STAR کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔
STAR کو ای میل کریں
اگر STAR کے بارے میں آپ کے سوالات ہوں تو NYC محکمہ مالیات کو ای میل کریں۔
311 پر کال کریں
اسکول ٹیکس ریلیف پروگرام (STAR) کےبارے میں پوچھیں۔
نیو یارک اسٹیٹ کے STAR کو کال کریں
نیو یارک اسٹیٹ کے STAR ٹیکس کریڈٹ کے بارے میں مزید معلومات کے لیے نیو یارک اسٹیٹ کے محکمہ برائے ٹیکس کاری و مالیات کو 518-457-2036 پر کال کریں۔
محکمہ مالیات میں تشریف لائیں
DOF سنٹر تلاش کر کے بذات خود مدد پائیں۔
2. اپنی اہلیت کا تعین کریں
STAR کا اہل ہونے کے لیے، آپ کو رہائش کے ان اقسام میں سے ایک کا مکان مالک ہونا چاہیے:
- مکان
- کںڈومینیم
- کوآپریٹو اپارٹمنٹ
- بنایا ہوا ہوم
- فارم ہاس
- ملی جلی استعمال والی پراپرٹی، بشمول اپارٹمنٹ کی عمارتیں (صرف مالک کے زیر قبضہ حصہ اہل ہے)
بنیادی STAR | افزوں شدہ STAR | |
عمر | عمر کی کوئی حد نہیں ہے | استثناء والے سال کے 31 دسمبر کو تمام مالکان کی عمر 65 سال یا زائد ہونا ضروری ہے۔
تاہم، صرف ایک مالک کی عمر 65 سال یا زائد ہونا ضروری ہے اگر وہ پراپرٹی صرف شادی شدہ جوڑے یا بھائی بہنوں کی مشترک ملکیت میں ہے۔ |
بنیادی رہائش | مالک پر لازمی طور پر اپنی بنیادی رہائش کے بطور پراپرٹی میں رہتا ہو۔ | کم از کم ایک مالک جس کی عمر 65 سال یا زائد ہو لازمی طور پر اپنی بنیادی رہائش کے بطور پراپرٹی میں رہتا ہو۔ |
آمدنی
|
صرف مالکان کی اور پراپرٹی میں رہنے والے ان کے/کی شریک حیات کی کل آمدنی لازمی طور پر ہو:
|
تمام مالکان اور مکین کے/کی شریک حیات یا رجسٹرڈ ڈومیسٹک پارٹنرز کی کل آمدنی لازمی طور پر $98,700 یا کم ہو۔ |
* 2024 STAR کریڈٹ کے لیے آمدنی کی اہلیت کی بنیاد 2022 ٹیکس سال سے آّپ کے وفاقی یا ریاستی انکم ٹیکس ریٹرن پر ہوتی ہے۔
اگلا سیکشن:
3. درخواست کیسے دیں
آن لائن درخواست دیں
اگر آپ نئے مکان مالک ہیں:
اگر آپ کو بنیادی STAR استثناء ملتا ہے (2015-16 تک) اور اب افزوں شدہ STAR کے لیے اہل ہیں:
- آن لائن محکمہ مالیات کے ذریعے STAR/ESTAR آن لائن ابتدائی درخواست یا STAR/ESTAR آن لائن ابتدائی درخواست برائے کو آپس کے ساتھ درخواست دیں۔
- اس سال مراعات شروع ہونے کے لیے 15 مارچ تک درخواست دیں۔
اگر آپ اپنا بنیادی STAR استثناء بحال کرنا چاہتے ہیں:
- اگر آپ کو 2015-16 میں بنیادی STAR استثناء ملا لیکن مراعات سے محروم ہو گئے تو، آپ NYC محکمہ مالیات کے ذریعے اسے بحال کروا سکتے ہیں۔ STAR/ESTAR آن لائن ابتدائی درخواست یا STAR/ESTAR آن لائن ابتدائی درخواست برائے کو آپس پر آن لائن درخواست دیں۔
- اس سال مراعات شروع ہونے کے لیے 15 مارچ تک درخواست دیں۔
- اگر آپ کی مشترک آمدنی $250,001-$500,000 ہے تو، آپ کو اس کی جگہ نیو یارک اسٹیٹ STAR ٹیکس کریڈٹ کے لیے آن لائن درخواست دینی ہوگی۔
بذریعہ ڈاک درخواست دیں
اگر آپ کو بنیادی STAR استثناء ملتا ہے (2015-16 تک) اور اب افزوں شدہ STAR کے لیے اہل ہیں:
- اگر آپ کو 2015-16 تک بنیادی STAR استثناء ملتا ہے اور اب افزوں شدہ STAR (E-STAR) کے لیے اہل ہیں تو، آپ محکمہ مالیات کے ذریعے"STAR سے ESTAR میں” درخواست کے ساتھ درخواست دے سکتے ہیں
- اس سال مراعات شروع ہونے کے لیے 15 مارچ تک درخواست دیں۔
اگر آپ اپنا بنیادی STAR استثناء بحال کرنا چاہتے ہیں:
- اگر آپ کو 2015-16 میں بنیادی STAR استثناء ملا لیکن مراعات سے محروم ہو گئے تو، آپ NYC محکمہ مالیات کے ذریعے اسے بحال کروا سکتے ہیں۔
- STAR مراعات کی بحالی کی درخواست مکمل کریں۔ اس سال مراعات شروع ہونے کے لیے 15 مارچ تک درخواست دیں۔
- اگر آپ کی مشترک آمدنی $250,001-$500,000 ہے تو، آپ کو اس کی جگہ نیو یارک اسٹیٹ STAR ٹیکس کریدٹ کے لیے درخواست دینی ہوگی۔
بذریعہ فون درخواست دیں
نیو یارک اسٹیٹ STAR ٹیکس کریڈٹ کے لیے 518-457-2036 پر کال کر کے رجسٹر کریں۔
اس پر بعد میں واپس آئیں۔
ہم آپ کو اس صفحے کا ایک لنک بھی بھیج سکتے ہیں، تاکہ آپ کی اس وقت واپس آنے میں مدد کی جا سکے، جب آپ تیار ہوں۔
اپنا ای میل یا فون نمبر فراہم کر کے، آپ اپنے ACCESS NYC عوامی بینیفٹس کی اسکریننگ کے نتائج کے حوالے سے سٹی آف نیو یارک کی جانب سے رابطہ کئے جانے پر اتفاق کرتے/کرتی ہیں۔ ACCESS NYC میں آپ کی سرگرمی گمنام ہوتی ہے مگر اپنا فون نمبر فراہم کرنے سے آپ کی شناخت ہو سکتی ہے اور اس بات کا پتہ چل سکتا ہے کہ آپ نے ویب سائیٹ استعمال کی ہے۔ اس بارے میں مزید جاننے کے لیے کہ سٹی آپ کی جانب سے ACCESS NYC کے ساتھ اشتراک کئے گئے ڈیٹا کو کیسے استعمال کر سکتا ہے،Terms of Use for NYC.gov او Privacy Policy for NYC.gov.