1. یہ کیسے کام کرتا ہے
سابق فوجیوں کی چھوٹ اہل قرار یافتہ سابق فوجیوں، ان کی شریکہ حیات یا غیر شادی شدہ زندہ بچ جانے والی شریکہ حیات، اور ڈیوٹی کے دوران مر جانے والے فوجیوں کے والدین (گولڈ اسٹار پیرنٹ) کے پراپرٹی ٹیکس کو کم کرتی ہے۔
- اس سال 1 جولائی سے شروع ہونے والی مراعات کے لیے 15 مارچ تک درخواست دیں۔
- ٹیکس میں کمی کا حساب لگانے کے لیے استعمال ہونے والی شرح درخواست دہندہ کی سابق فوجی کی حیثیت پر منحصر ہے۔ تین قسمیں ہیں: بنیادی، جنگی اور معذور۔
اگلا سیکشن:
اس پروگرام کے حوالے سے مدد حاصل کرنے کے مزید طریقے
ویب سائیٹ ملاحظہ کریں
مزید معلومات کے لیے سابقہ فوجیوں کے استثناء کی ویب سائیٹ ملاحظہ کریں۔
شعبۂ مالیات کو ای میل کریں
اگر اس پروگرام سے متعلق کوئی آپ کے سوالات ہیں، تو شعبۂ مالیات (Department of Finance) کو ای میل کریں۔
311 پر کال کریں
Veterans’ Exemption (سابقہ فوجیوں کا استثناء) کے بارے میں پوچھیں.
2. اپنی اہلیت کا تعین کریں
سابق فوجیوں کی چھوٹ کا اہل قرار پانے کے لیے، آپ کو ان تمام سوالات کا جواب ہاں میں دینے کے قابل ہونا چاہیے۔
- کیا آپ وثیقہ یافتہ موجودہ مالک، شریک حیات، یا پراپرٹی کے مالک کی غیر شادی شدہ بیوہ/رنڈوا ہیں؟
- کیا پراپرٹی آپ کی بنیادی رہائش ہے؟
- کیا آپ ایک سابق فوجی ہیں جس نے درج ذیل میں سے ایک تصادم میں امریکی مسلح افواج میں خدمت انجام دی ہے؟
- خلیج فارس کا تنازعہ (افغانستان اور عراق کے تنازعات کے بشمول) – 2 اگست 1990 سے لے کر اب تک
- ویت نام کی جنگ – 1 نومبر 1955 سے 7 مئی 1975 تک
- کوریائی جنگ – 27 جون 1950 تا 31 جنوری 1955
- دوسری جنگ عظیم – 7 دسمبر 1941 سے 31 دسمبر 1946 تک
- پہلی جنگ عظیم – 6 اپریل 1917 سے 11 نومبر 1918 تک
اگلا سیکشن:
3. درخواست کیسے دیں
آن لائن درخواست دیں
اسی سال 1 جولائی سے شروع ہونے والی مراعات کے لیے 15 مارچ تک درخواست دیں۔ اگر 15 مارچ سنیچر اتور کو یا چھٹی کے دن آتا ہے تو آخری تاریخ اگلا کاروباری دن ہے۔
آن لائن درخواست مکمل کریں۔ اگر آپ کوآپ میں رہتے ہیں، تو co-ops کی ایپلیکیشن کا استعمال کر کے درخواست دیں۔
درخواست دیتے وقت، آپ کو اپنے گھر کے بورو، بلاک، اور لاٹ (BBL) کی ضرورت ہوگی۔یہ معلومات حاصل کرنے کے لیے پراپرٹی ایڈریس سرچ استعمال کریں۔
بذریعہ ڈاک درخواست دیں
اسی سال 1 جولائی سے شروع ہونے والی آپ کی مراعات کے لیے درخواستوں پر 15 مارچ تک ڈاک کی مہر لازمی طور پر لگ جانی چاہیے۔
- ابتدائی چھوٹ کی ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں اور اسے پُر کریں۔ آپ 311 پر کال کر کے بھی کہہ سکتے ہیں کہ آپ کو ایک ایپلیکیشن ڈاک سے بھیج دی جائے۔
- درخواست دیتے وقت، آپ کو اپنے گھر کے بورو، بلاک، اور لاٹ (BBL) کی ضرورت ہوگی۔یہ معلومات حاصل کرنے کے لیے پراپرٹی ایڈریس سرچ استعمال کریں۔
- اپنی مطلوبہ دستاویزات اکٹھی کریں اور انہیں اپنی درخواست کے ساتھ شامل کریں۔ ان کے بغیر آپ کی درخواست پر کارروائی نہیں کی جائے گی۔
- اپنی درخواست اور مطلوبہ دستاویزات کو مکمل کر کے اس پتہ پر ڈاک سے بھیج دیں:
New York City Department of Finance P.O. BOX 311
Maplewood, NJ 07040-0311
خود جا کر درخواست دیں
محکمہ مالیات کا بزنس سنٹر ملاحظہ کریں۔
اس پر بعد میں واپس آئیں۔
ہم آپ کو اس صفحے کا ایک لنک بھی بھیج سکتے ہیں، تاکہ آپ کی اس وقت واپس آنے میں مدد کی جا سکے، جب آپ تیار ہوں۔
اپنا ای میل یا فون نمبر فراہم کر کے، آپ اپنے ACCESS NYC عوامی بینیفٹس کی اسکریننگ کے نتائج کے حوالے سے سٹی آف نیو یارک کی جانب سے رابطہ کئے جانے پر اتفاق کرتے/کرتی ہیں۔ ACCESS NYC میں آپ کی سرگرمی گمنام ہوتی ہے مگر اپنا فون نمبر فراہم کرنے سے آپ کی شناخت ہو سکتی ہے اور اس بات کا پتہ چل سکتا ہے کہ آپ نے ویب سائیٹ استعمال کی ہے۔ اس بارے میں مزید جاننے کے لیے کہ سٹی آپ کی جانب سے ACCESS NYC کے ساتھ اشتراک کئے گئے ڈیٹا کو کیسے استعمال کر سکتا ہے،Terms of Use for NYC.gov او Privacy Policy for NYC.gov.