مرکزی متن پر جائیں
نقدی اور اخراجات

سابق فوجیوں کے لیے پراپرٹی ٹیکس میں وقفہ

سابقہ فوجیوں کا پراپرٹی ٹیکس سے استثناء | NYC شعبۂ مالیاتترقی (NYC Department of Finance, DOF)

1. یہ کیسے کام کرتا ہے

سابق فوجیوں کی چھوٹ اہل قرار یافتہ سابق فوجیوں، ان کی شریکہ حیات یا غیر شادی شدہ زندہ بچ جانے والی شریکہ حیات، اور ڈیوٹی کے دوران مر جانے والے فوجیوں کے والدین (گولڈ اسٹار پیرنٹ) کے پراپرٹی ٹیکس کو کم کرتی ہے۔

  • اس سال 1 جولائی سے شروع ہونے والی مراعات کے لیے 15 مارچ تک درخواست دیں۔
  • ٹیکس میں کمی کا حساب لگانے کے لیے استعمال ہونے والی شرح درخواست دہندہ کی سابق فوجی کی حیثیت پر منحصر ہے۔ تین قسمیں ہیں: بنیادی، جنگی اور معذور۔

2. اپنی اہلیت کا تعین کریں

سابق فوجیوں کی چھوٹ کا اہل قرار پانے کے لیے، آپ کو ان تمام سوالات کا جواب ہاں میں دینے کے قابل ہونا چاہیے۔

  1. کیا آپ وثیقہ یافتہ موجودہ مالک، شریک حیات، یا پراپرٹی کے مالک کی غیر شادی شدہ بیوہ/رنڈوا ہیں؟
  2. کیا پراپرٹی آپ کی بنیادی رہائش ہے؟
  3. کیا آپ ایک سابق فوجی ہیں جس نے درج ذیل میں سے ایک تصادم میں امریکی مسلح افواج میں خدمت انجام دی ہے؟
    • خلیج فارس کا تنازعہ (افغانستان اور عراق کے تنازعات کے بشمول) – 2 اگست 1990 سے لے کر اب تک
    • ویت نام کی جنگ – 1 نومبر 1955 سے 7 مئی 1975 تک
    • کوریائی جنگ – 27 جون 1950 تا 31 جنوری 1955
    • دوسری جنگ عظیم – 7 دسمبر 1941 سے 31 دسمبر 1946 تک
    • پہلی جنگ عظیم – 6 اپریل 1917 سے 11 نومبر 1918 تک

یہ دیکھنے کے لیے کہ کیا آپ اس اور دیگر 30 پروگرامز کے لیے اہل ہیں، ایک مختصر سروے میں حصہ لیں۔

کیا میں اہل ہوں؟

3. درخواست کیسے دیں

آپ کی آپشنز یہاں ہیں۔

آن لائن درخواست دیں

اسی سال 1 جولائی سے شروع ہونے والی مراعات کے لیے 15 مارچ تک درخواست دیں۔ اگر 15 مارچ سنیچر اتور کو یا چھٹی کے دن آتا ہے تو آخری تاریخ اگلا کاروباری دن ہے۔

آن لائن درخواست مکمل کریں۔ اگر آپ کوآپ میں رہتے ہیں، تو co-ops کی ایپلیکیشن کا استعمال کر کے درخواست دیں۔

درخواست دیتے وقت، آپ کو اپنے گھر کے بورو، بلاک، اور لاٹ (BBL) کی ضرورت ہوگی۔یہ معلومات حاصل کرنے کے لیے پراپرٹی ایڈریس سرچ استعمال کریں۔

آن لائن درخواست دیں

بذریعہ ڈاک درخواست دیں

اس پر بعد میں واپس آئیں۔
ہم آپ کو اس صفحے کا ایک لنک بھی بھیج سکتے ہیں، تاکہ آپ کی اس وقت واپس آنے میں مدد کی جا سکے، جب آپ تیار ہوں۔

اس پروگرام کے حوالے سے مدد حاصل کرنے کے مزید طریقے

ویب سائیٹ ملاحظہ کریں

مزید معلومات کے لیے سابقہ فوجیوں کے استثناء کی ویب سائیٹ ملاحظہ کریں۔

شعبۂ مالیات کو ای میل کریں

اگر اس پروگرام سے متعلق کوئی آپ کے سوالات ہیں، تو شعبۂ مالیات (Department of Finance) کو ای میل کریں۔

311 پر کال کریں

Veterans’ Exemption (سابقہ فوجیوں کا استثناء) کے بارے میں پوچھیں.

Last Updated اگست 4, 2022

Stay updated on benefits

Get occasional emails about benefits news, upcoming enrollment periods, and deadlines. Translations are available in 11 languages.