1. یہ کیسے کام کرتا ہے
Lifeline ایک وفاقی پروگرام ہے جو فون یا انٹرنیٹ سروس پر ماہانہ 9.25$ تک کی رعایت دیتا ہے۔
- Lifeline کی رعایت حاصل کرنے کے لیے، آپ یا تو:
- چیک کر سکتے ہیں کہ آیا آپ کی موجودہ فون یا انٹرنیٹ کمپنی Lifeline کی رعایت پیش کرتی ہے، یا
- Lifeline کی رعایت پیش کرنے والی فون یا انٹرنیٹ کمپنی کے ساتھ سروس میں اندراج کرا سکتے ہیں۔
- Lifeline کے لیے آپ کی اہلیت کی ہر سال خودکار طور پر جانچ کی جائے گی۔
- فی گھرانہ Lifeline کی صرف ایک رعایت دستیاب ہے۔
اگلا سیکشن:
متعلقہ
نقدی اور اخراجاتاس پروگرام کے حوالے سے مدد حاصل کرنے کے مزید طریقے
Lifeline کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں
Lifeline کو ای میل کریں
اپنی درخواست کے بارے میں سوالات کے لیے یا آپ کو درخواست بھیجنے کے لیے [email protected] پر ای میل کریں۔
Lifeline کو کال کریں
اپنی درخواست کے بارے میں سوالات کے لیے یا آپ کو درخواست بھیجنے کے لیے 800-234-9473 پر کال کریں۔
2. اپنی اہلیت کا تعین کریں
اگر مندرجہ ذیل سوالات میں سے کسی ایک کے لیے بھی آپ کا جواب ہاں میں ہو تو اس کا مطلب ہے کہ آپ Lifeline کے لیے اہل ہیں۔
- کیا آپ کے گھرانے سے کوئی شخص ان پروگرامز میں سے کسی ایک میں شرکت کرتا ہے؟
- تکملاتی تغذیاتی اعانت پروگرام (Supplemental Nutrition Assistance Program, SNAP)
- سپلیمینٹل سیکیورٹی انکم (Supplemental Security Income, SSI)
- Medicaid
- فیڈرل پبلک ہاؤسنگ اسسٹنس (Federal Public Housing Assistance, FPHA)
- ویٹرنز پینشن سروائیورز بینیفٹ (Veterans Pension and Survivors Benefit)
- کیا آپ کی آمدنی، آمدنی کے تقاضوں جتنی یا اس سے کم ہے؟
گھرانہ کا سائز | فی سال آمدنی |
1 | $20,331 |
2 | $27,594 |
3 | $34,857 |
4 | $42,120 |
5 | $49,383 |
6 | $56,646 |
7 | $63,909 |
8 | $71,172 |
ہر اضافی فرد کے لیے، شامل کریں: | $7,263 |
اگلا سیکشن:
3. درخواست کیسے دیں
آن لائن درخواست دیں
- نیشنل ویریفائر پر آن لائن درخواست مکمل کریں۔
- Lifeline کے لیے منظوری مل جانے کے بعد، کسی شرکت کنندہ فون یا انٹرنیٹ کمپنی کے ساتھ Lifeline پروگرام میں اندراج کرائیں۔ کسی کمپنی کے اسٹور پر جائیں، یا کسی سے آن لائن یا فون کے ذریعے رابطہ کریں۔
بذریعہ ڈاک درخواست دیں
- درخواست پرنٹ کریں اور انگریزی یا ہسپانوی میں مکمل کریں۔ اپنی اہلیت ثابت کرنے کے لیے اپنی درخواست دستاویزات کے ساتھ ڈاک سے بھیجیں۔
- Lifeline کے لیے منظوری مل جانے کے بعد، کسی شرکت کنندہ فون یا انٹرنیٹ کمپنی کے ساتھ Lifeline پروگرام میں اندراج کرائیں۔ کسی کمپنی کے اسٹور پر جائیں، یا کسی سے آن لائن یا فون کے ذریعے رابطہ کریں۔
بذریعہ فون درخواست دیں
اپنی فون یا انٹرنیٹ کمپنی سے پوچھیں کہ کیا وہ Lifeline پیش کرتی ہے یا اپنے نزدیک اس کمپنی سے رابطہ کریں جو Lifeline پیش کرتی ہو۔
اس پر بعد میں واپس آئیں۔
ہم آپ کو اس صفحے کا ایک لنک بھی بھیج سکتے ہیں، تاکہ آپ کی اس وقت واپس آنے میں مدد کی جا سکے، جب آپ تیار ہوں۔
اپنا ای میل یا فون نمبر فراہم کر کے، آپ اپنے ACCESS NYC عوامی بینیفٹس کی اسکریننگ کے نتائج کے حوالے سے سٹی آف نیو یارک کی جانب سے رابطہ کئے جانے پر اتفاق کرتے/کرتی ہیں۔ ACCESS NYC میں آپ کی سرگرمی گمنام ہوتی ہے مگر اپنا فون نمبر فراہم کرنے سے آپ کی شناخت ہو سکتی ہے اور اس بات کا پتہ چل سکتا ہے کہ آپ نے ویب سائیٹ استعمال کی ہے۔ اس بارے میں مزید جاننے کے لیے کہ سٹی آپ کی جانب سے ACCESS NYC کے ساتھ اشتراک کئے گئے ڈیٹا کو کیسے استعمال کر سکتا ہے،Terms of Use for NYC.gov او Privacy Policy for NYC.gov.