مرکزی متن پر جائیں

اہل مسافروں کے لیے تخفیف شدہ ‏MTA‏ کے کرایے

MTA‏ تخفیف شدہ کرایہ پروگرام | میٹرو پولیٹن ٹرانسپورٹیشن اتھارٹی (Metropolitan Transportation Authority, MTA)

یہ کس طرح کام کرتا ہے

تخفیف شدہ کرایہ ان مسافروں کے لیے جن کی عمر 65 سال یا اس سے زائد ہے یا ان مسافروں کے لیے دستیاب ہیں جن کو اہل قرار دینے والی معذوری لاحق ہے۔

یہ جدول وہ تخفیف شدہ کرایہ دکھاتا ہے جو آپ ادا کریں گے:

ٹرانزٹ کی قسم تخفیف شدہ کرایہ کب
سب وے، اسٹیٹن آئلینڈ ریلوے، اور لوکل لمیٹڈ، اور سلیکٹ بس سروس کی بسیں $1.45 دن کے پورے وقت
ایکسپریس بس ٹرپس $3.50 کسی بھی وقت سوائے یوم ہفتہ کے مصروف وقفوں کے دوران (‎6-10‏ بجے صبح اور ‎3-7‏ بجے شام)
لانگ آئلینڈ ریل رودڈ اور میٹرو نارتھ ریل روڈ بھیڑ کے وقت میں ایک طرف کے پورے کرایے کا ‎50%‏ تک کسی بھی وقت سوائے یوم ہفتہ کی صبح ‎6‏ سے 10 بجے صبح (اگر ‏NYC‏ ٹرمینلز کی سمت میں سفر کر رہے ہیں)۔ ریل روڈ کے کرایے، بشمول تخفیف شہد کرایوں کے بارے میں مزید معلومات دیکھیں۔

اہلیت کے تقاضے

آپ اہل ہیں اگر آپ کی عمر 65 سال یا اس سے زائد ہے، یا آپ کو اہل قرار پانے والی معذوری لاحق ہے بشمول:

  • عمر کے سوا کسی اور وجہ سے ‏Medicare‏ کی مراعات موصول کر رہے ہیں
  • سنگین ذہنی بیماری ہے اور سپلیمنٹل سیکیورٹی انکم موصول کر رہے ہیں
  • اندھاپن
  • بہراپن ‎یا سماعت زائل ہونا
  • نقل و حرکت کی معذوری
  • شعوری معذوری
  • دیگر جسمانی معذوری

مطلوبہ دستاویزات

درخواست دینے کے لیے آپ کو آئی ڈی کی ان شکلوں میں سے ایک کی ضرورت ہوگی:

  • کسی بھی ریاست کا درست ڈرائیونگ لائسنس (یا قانونی ہمقدر)
  • کسی بی ملک کا درست پاسپورٹ
  • IDNYC
  • سند پیدائش ‎+‏ با تصویر آئی ڈی
  • Medicare‏ کارڈ ‎+‏ با تصویر آئی ڈی
  • درست ریاستی با تصویر آئی ڈی

درخواست کیسے دیں

بذریعہ ڈاک درخواست دیں

  1. ایک درخواست ڈاؤن لوڈ اور مکمل کریں۔
  2. پاسپورٹ طرز کی فوٹو شامل کریں – 2 انچ ضرب ‎1.5‏ انچ
  3. عمر کے ثبوت کے بطور درست آئی ڈی کی کاپی شامل کریں۔
  4. معذور مسافروں کے لیے، اہل قرار پانے والی معوری کی دستاویزی شہادت شامل کریں۔
    • ایک فہرست درخواست کے صفحہ 5 پر ہے۔ ایک معائنہ کار اس کا جائزہ لے گا اور مزید معلومات کے لیے آپ سے رابطہ کر سکتا ہے۔
  5. اپنی درخواست اور دستاویزات اس پتے پر ڈاک سے بھیجیں:
    MTAنیو یارک سٹی ٹرانزٹ
    Attn: Reduced Fare Program
    130 Livingston St
    Brooklyn, NY 11201-9625

خود جا کر درخواست دیں

بذات خود اس پتے پر درخواست دیں:

  • کسٹمر سروس سینٹرز چنندہ سب وے اسٹیشنوں پر۔ وہ قابل رسائی اسٹیشنوں پر واقع ہیں اور ‎24/7‏ کھلتے ہیں۔
  • Lower Manhattan‏ میں ‎3 Stone St‏ کے مقام پر کسٹمر سروس سینٹر ایام کار کو۔
  • موبائل سیلز والی گاڑیاں جب وہ آپ کے محلے میں آئیں۔

اگر آپ کو کوئی عذر لاحق ہو تو آپ کے اپنی معذوری کی دستاویزی شہادت بھی لانی ہوتی ہے۔ معذور افراد کے لیے تخفیف شدہ کرایہ کی درخواست کے صفحہ 5 پر ایک فہرست موجود ہے۔

اگر آپ کی عمر 65 سال یا اس سے زائد ہے تو، آپ بذات خود سائن اپ کر سکتے اور اپنا تخفیف شدہ کرایہ والا ‏OMNY‏ کارڈ اسی دن حاصل کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کو کوئی عذر لاحق ہو تو، آپ بذات خود، انفرادی نوعیت کی اعانت حاصل کر سکتے ہیں۔


مدد حاصل کریں

تخفیف شدہ کرایہ والے ‏MetroCard‏ کے گاہک

  • 511‏ پر کال کریں، ‏”MTA”‏ بولیں پھر "سب وے اور بسیں” بولیں اور اشاروں پر عمل کریں۔
  • آپ اپنا ترجیحی ریلے سروس فراہم کنندہ یا اگر آپ کو ضرورت ہو تو 711 ریلے کا بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
  • اگر آپ Bee-Line‏ یا ‏NICE‏ بسوں کی سواری کرتی ہےتو، آپ کو اپنا تخفیف شدہ کرایہ والا ‏MetroCard‏ تب تک استعمال کرتے رہنا چاہیے جب تک ان خدمات پر ‏OMNY‏ دستیاب نہ ہو جائے۔ اگر آپ کو Bee-Line‏ یا ‏NICE‏ بسوں پر سواری کرنے کے لیے تخفیف شدہ کرایہ والے ‏MetroCard‏ کی ضرورت ہے تو، 511 پر کال کریں۔

تخفیف شدہ کرایہ والے ‏OMNY‏ کے گاہک ‏-‏ ‏OMNY‏ کی ادائیگیوں اور ٹرانزیکشنز کے بارے میں سوالات کے لیے ‏OMNY‏ کسٹمر سروس سے آن لائن یا ‎877-789-6669‏ پر کال کر کے رابطہ کریں۔


اس پر بعد میں واپس آئیں۔
ہم آپ کو اس صفحے کا ایک لنک بھی بھیج سکتے ہیں، تاکہ آپ کی اس وقت واپس آنے میں مدد کی جا سکے، جب آپ تیار ہوں۔


Last Updated مارچ 11, 2025

مراعات سے باخبر رہیں

مراعات کی خبروں، آنے والے اندراج کی مدتوں، اور آخری تاریخوں کے بارے میں وقتا فوقتا ای میلز حاصل کریں۔ 11 زبانوں میں ترجمے دستیاب ہیں۔