مرکزی متن پر جائیں

اہل مسافروں کے لیے تخفیف شدہ ‏MTA‏ کے کرایے

MTA‏ تخفیف شدہ کرایہ پروگرام | میٹرو پولیٹن ٹرانسپورٹیشن اتھارٹی (Metropolitan Transportation Authority, MTA)

یہ کس طرح کام کرتا ہے

تخفیف شدہ MTA کے کرایے ‎65+‎ سال کی عمر کے یا اہل قرار دینے والی معذوری کے حامل کسی بھی شخص کے لیے دستیاب ہیں۔

خدمت تخفیف شدہ کرایہ دستیابی
سب وے $1,50 تمام اوقات
مقامی بسیں، محدود بسیں، سلیکٹ بس (Select Bus) $1,50 تمام اوقات
Staten Island Railway $1,50 تمام اوقات
ایکسپریس بسیں $3,60 تمام اوقات سوائے ہفتے کے دنوں کو صبح 6 سے 10 بجے اور سہ پہر 3 سے شام 7 بجے
Long Island Rail Road بڑھے ہوئے کرایے پر ‎50% تک چھوٹ تمام اوقات
Metro-North Railroad بڑھے ہوئے کرایے پر ‎50% تک چھوٹ تمام اوقات

تخفیف شدہ کرایے کا ہفتہ وار کرایہ کیپ

7 دن کی مدت میں ایک مخصوص رقم آپ کے خرچ کرنے پر، آپ کی باقی ٹرپس اس ہفتے کے لیے مفت ہیں

  • سب ویز اور مقامی بسیں: زیادہ سے زیادہ ‎$17.50 فی ہفتہ
  • ایکسپریس بسیں (کسی اور کرایے کے ساتھ مل کر): زیادہ سے زیادہ ‎$67 فی ہفتہ

تخفیف شدہ کرایے سے کیسے ادا کریں

تخفیف شدہ کرایہ پروگرام کے لیے آپ کے درخواست دینے پر، آپ ادائیگی کا ایک طریقہ منتخب کریں گے:

  • تخفیف شدہ کرایہ OMNY کارڈ،
  • ذاتی کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ، یا
  • آپ کے فون پر ڈیجیٹل کارڈ
آپ اپنی تخفیف شدہ مراعت کے ساتھ صرف ایک ادائیگی کا طریقہ استعمال کر سکتے ہیں، لہذا یقینی بنائیں کہ آپ ہر بار رائیڈ کرتے وقت وہی کارڈ استعمال کر رہے ہیں۔ اگر آپ ذاتی ادائیگی کے کارڈ سے تخفیف شدہ OMNY کارڈ میں سوئچ کرنا چاہتے ہیں تو، OMNY کو ‎877-789-6669 پر ‎24/7 کال کریں۔ تخفیف شدہ کرایہ کارڈ آپ کو مل جانے پر آپ واپس ذاتی ادائیگی کارڈ میں سوئچ نہیں کر سکتے۔

تخفیف شدا کرایے والا ریل روڈ کا اپنا ٹکٹ کیسے حاصل کریں

  • MTA کی TrainTime ایپ: سوار ہونے سے پہلے تخفیف شدہ کرایے کا اپنا ٹکٹ چالو کریں۔ اگر آپ چالو نہیں کرتے ہیں تو، دو انتباہات کے بعد آپ سے ‎$8 فیس وصول کی جائے گی۔
  • کنڈکٹر سے کاغذی ٹکٹ: خریداری کے وقت قبول کردہ دستاویزات میں سے ایک دکھائیں۔
  • سبھی ٹکٹوں کی میعاد اگلے دن صبح 4 بجے ختم ہو جاتی ہے (ماہانہ اور ہفتہ وار پاس کی میعاد ختم نہیں ہوتی ہے)
  • راؤنڈ ٹرپ ٹکٹ اب دو علیحدہ یکطرفہ ٹکٹوں کے بطور فروخت ہوتے ہیں — پیشگی نہیں، بلکہ جب آپ روانگی کے لیے تیار ہوں تک اپنا واپسی ٹکٹ خریدیں

اہلیت کے تقاضے

اگر درج ذیل میں سے کوئی بھی لاگو ہوتا ہے تو آپ اہل قرار پاتے ہیں:

  • 65 یا اس سے زیادہ عمر کے ہیں
  • عمر کے سوا کسی اور وجہ سے ‏Medicare‏ کی مراعات موصول کر رہے ہیں
  • سنگین ذہنی بیماری لاحق ہےاور سپلیمنٹل سیکیورٹیی انکم (Supplemental Security Income, SSI) موصول کرتے ہیں
  • اندھے پن کے حامل ہیں
  • بہراپن ‎یا سماعت زائل ہونے کے حامل ہیں
  • ایمبولیٹری، شعوری، یا دیگر جسمانی معذوری کے حامل ہیں

مطلوبہ دستاویزات

درخواست دینے کے لیے ان میں سے کوئی بھی استعمال کریں:

  • کسی بھی ریاست کا ڈرائیونگ لائسنس
  • کسی بھی ملک کا پاسپورٹ
  • IDNYC
  • سند پیدائش (مع باتصویر ID)
  • Medicare کارڈ (مع باتصویر ID)

درخواست کیسے دیں

بذریعہ ڈاک درخواست دیں

  1. ایک درخواست ڈاؤن لوڈ اور مکمل کریں
  2. پاسپورٹ طرز کی فوٹو شامل کریں
  3. عمر کے ثبوت کے بطور درست ID کی کاپی شامل کریں
  4. معذور مسافروں کے لیے، اہل قرار پانے والی معوری کی دستاویزی شہادت شامل کریں
  5. اپنی درخواست اور دستاویزات اس پتے پر ڈاک سے بھیجیں:

MTAنیو یارک سٹی ٹرانزٹ

Attn: Reduced Fare Program

130 Livingston St Brooklyn, NY 11201-9625

خود جا کر درخواست دیں

بذات خود اس پتے پر درخواست دیں:

  • کسٹمر سروس سینٹرز چنندہ قابل رسائی سب وے اسٹیشنوں پر، 24/7 کھلتے ہیں
  • Lower Manhattan‏ میں ‎3 Stone St‏ کے مقام پر کسٹمر سروس سینٹر، صبح 9 بجے سے شام 5 بجے (بڑی تعطیلات کے سوا)
  • آپ کے پڑوس میں موبائل سیلز (Mobile Sales) والی گاڑیاں

اگر آپ کی عمر 65 سال یا اس سے زائد ہے: بذات خود سائن اپ کریں اور اپنا تخفیف شدہ کرایہ والا ‏OMNY‏ کارڈ اسی دن حاصل کریں۔

اگر آپ کو کوئی عذر لاحق ہو: بذات خود، انفرادی نوعیت کی اعانت حاصل کریں۔ اگر آپ کی درخواست کو اضافی جائزہ درکار ہو تو کارڈ موصول ہونے میں طویل تر وقت لگ سکتا ہے۔


مدد حاصل کریں

آن لائن مزید جانیں

تخفیف شدہ کرایے کے بارے میں مزید جاننے کے لیے MTA کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں یا OMNY کسٹمر سروس سے آن لائن رابطہ کریں۔

MTA سے رابطہ کریں

اہلیت یا درخواست سے متعلق سوالات کے لیے یا پروگرام سے متعلق تاثرات شیئر کرنے کے لیے 511 پر کال کریں۔

OMNY سے رابطہ کریں

ادائیی یا ٹرانزیکشن کے مسائل کے لیے ‎877-789-6669 پر کال کریں۔


اس پر بعد میں واپس آئیں۔
ہم آپ کو اس صفحے کا ایک لنک بھی بھیج سکتے ہیں، تاکہ آپ کی اس وقت واپس آنے میں مدد کی جا سکے، جب آپ تیار ہوں۔


Last Updated جون 1, 2026

مراعات سے باخبر رہیں

مراعات کی خبروں، آنے والے اندراج کی مدتوں، اور آخری تاریخوں کے بارے میں وقتا فوقتا ای میلز حاصل کریں۔ 11 زبانوں میں ترجمے دستیاب ہیں۔