مرکزی متن پر جائیں

حمل اور 5 سال سے کم عمر کےبچوں کے لیے غذا اور تغذیہ میں تعاون

خصوصی تکملاتی تغذیہ پروگرام برائے خواتین شیر خواران و اطفال (WIC) | NYS محکمہ صحت (NYS Department of Health, NYSDOH)

یہ کس طرح کام کرتا ہے

اگر آپ حاملہ ہیں، وضع حمل کے بعد، یا نومولود سے لے کر 5 سال تک کے آپ کے بچے ہیں تو، WIC صحت بخش غذا کے لیے آپ کو رقم دیتا ہے۔

آ کو کریانہ اسٹور اور فارمیسیو میں WIC سے منظور شدہ غذائیں خریدنے کے لیے ایک eWIC کارڈ ملے گا جو ڈیبٹ کارڈ کی طرح کام کرتا ہے۔

WIC تغذیہ سے متعلق مشاورت، دودھ پلانے میں تعاون بھی فراہم کرتا ہے، اور دیگر خدمات سے جوڑنے میں مدد کرتا ہے۔ عملہ صحت کی ایک فوری جانچ کرے گا اور آپ کی فیملی کی ضروریات کے مطابق غذائی پیکیج بنائے گا۔

فون یا بذات خود اپائنٹمنٹ کے ساتھ شروعات کریں۔


اہلیت کے تقاضے

اگر آپ ان سوالوں کا جواب ہاں میں دے سکیں تو آپ اہل ہو سکتے ہیں:

1.کیا آپ نیو یارک اسٹیٹ میں رہتی ہیں؟

2. کیا آپ:

  • حاملہ یا حال ہی میں حاملہ
  • نئے والدین (ولادت کے بعد 6 ماہ تک)
  • دودھ پلاتی یا نرسنگ کرتی ہیں (ولادت کے بعد 1 سال تک)
  • 5 سال تک کے بچے کی نگہداشت کرتی ہیں (بشمول ڈیڈی، دادا دادی، رضاعی والدین، یا دیگر ابتدائی نگراں)

3. کیا آپ کے گھرانے میں کوئی شخص ان پروگرامز میں سے ایک میں شرکت کرتا ہے؟

  • SNAP
  • TANF (نقد اعانت)
  • Medicaid
  • ہیڈ اسٹارٹ
  • ارلی ہیڈ اسٹارٹ
  • ضروری منصوبہ نگہداشت صحت (لیولز 1، 2، 3, 4، اور 200-250)
    • اگر آپ ضروری منصوبہ لیول 200-250 میں اندراج یافتہ ہیں تو، آپ WIC کے لیے اہل قرار پاتے ہیں بشرطیکہ آپ حاملہ ہوں یا وضع حمل کے بعد 12 ماہ کے اندر ہوں یا اپنے حمل کے دوران Essential Plan پر رہی ہوں۔

یا

اگر کوئی بھی شخص ان پروگراموں میں سے ایک میں اندارج یافتہ نہیں ہے تو، کیا آپ کی آمدنی جو اس چارٹ میں دکھائی گئی ہے اتنی یا اس سے کم ہے؟

گھرانہ کا سائز سالانہ آمدنی ماہانہ آمدنی ہفتہ وار آمدنی
1 $28,953 $2,413 $557
2 $39,128 $3,261 $753
3 $49,303 $4,109 $949
4 $59,478 $4,957 $1,144
5 $69,653 $5,805 $1,340
6 $79,828 $6,653 $1,536
7 $90,003 $7,501 $1,731
8 $100,178 $8,349 $1,927
ہر اضافی ممبر کے لیے: +$10,175 +$848 +$196

 


درخواست کیسے دیں

آن لائن درخواست دیں

Wanda، WIC کی آن لائن ذاتی معاون کے ساتھ شروع کریں۔ Wanda آپ کی اہلیت کے بارے میں چند فوری سوالات پوچھتی ہے، پھر آپ کو اور آپ کی معلومات کو آپ کے مقامی WIC آفس سے جوڑتی ہے – جو آپ کی اصل فون یا بذات خود اپائنٹمنٹ کو تیز تر بناتی ہے۔ نیو یارک اسٹیٹ کی WIC کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں اور شروع کرنے کے لیے نچلے کونے میں چیٹ بٹن تلاش کریں۔

بذریعہ فون درخواست دیں

فون یا بذات خود اپائنٹمنٹ طے کرنے کے لیے اپنے مقامی WIC آفس سے رابطہ کریں یا گروئنگ اپ ہیلدی ہاٹ لائن (Growing Up Healthy Hotline) (800-522-5006) کو کال کریں۔

خود جا کر درخواست دیں

  1. اپنی مقامی WIC ایجنسی سے ملاقات کا وقت طے کریں یا 800-522-5006 پر گروپینگ اپ ہیلتھی ہاٹ لائن (Growing Up Healthy Hotline) کو فون کریں۔
  2. اپنے دستاویزات کے ہمراہ ملاقات کے وقت پر جائیں۔ WIC کے لیے درخواست دینے والے ہر فرد کا ملاقات کے وقت ہونا ضروری ہے۔
    • WIC ایجنسی آپ کو یہ بھی بتائے گی کہ کیا آپ کو اپنے نگہداشت صحت کے فراہم کار کے مکمل کردہ یہ WIC طبی سفارش فارم (Medical Referral Form) لانا ہے۔
    • اگر آپ کے بچے کی خصوصی غذائی ضروریات ہیں تو آپ کا نگہداشت صحت کا فراہم کار آپ ساتھ لانے کے لیے ایک مکمل شدہ طبی دستاویزات فارم (Medical Documentation Form) دے سکتا ہے۔
  3. آپ کی ملاقات کے دوران آپ اور آپ کے افراد خاندان کا جائزہ لیا جا سکتا ہے۔ اس میں فنگر اسٹک نمونۂ خون، لمبائی اور وزن اور آپ کی صحت اور تغذیاتی سروکاروں پر گفتگو شامل ہیں۔

مدد حاصل کریں

مزید معلومات کے لیے ‏WIC‏ کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔


اس پر بعد میں واپس آئیں۔
ہم آپ کو اس صفحے کا ایک لنک بھی بھیج سکتے ہیں، تاکہ آپ کی اس وقت واپس آنے میں مدد کی جا سکے، جب آپ تیار ہوں۔


Last Updated جولائی 15, 2025

مراعات سے باخبر رہیں

مراعات کی خبروں، آنے والے اندراج کی مدتوں، اور آخری تاریخوں کے بارے میں وقتا فوقتا ای میلز حاصل کریں۔ 11 زبانوں میں ترجمے دستیاب ہیں۔