مرکزی متن پر جائیں

جب آپ ضرورت مند ہوں تو ماہانہ نقد اعانت

مالی امداد | انسانی وسا‏ئل انتظامیہ (NYC Human Resources Administration, HRA)

آن لائن اپلائی یا دوبارہ تصدیق کریں

یہ کس طرح کام کرتا ہے

اگر آپ کو ضرورت ہو تو آپ کا خاندان نقد رقم حاصل کر سکتا ہے۔ بہت سے خاندانوں کو ڈیبٹ کارڈ میں فنڈز منتقل کیے جائیں گے جو کہ کسی بھی ایسے ATM یا اسٹور میں استعمال کیے جا سکتے ہیں جہاں EBT کارڈز قبول کیے جاتے ہیں۔ کچھ خاندان فنڈز حاصل کرنے کے لیے اس طرح اہل ہو سکتے ہیں کہ ان کی ادائیگی براہ راست ان کے مالک مکان کو کی جائے گی۔

  • شناخت، آپ کی جائے رہائش، اور آمدنی کے شواہد درکار ہیں۔
  • اپنی صورتحال کی بنیاد پر، آپ نقد اعانت کے لیے اہل ہو سکتے/سکتی ہیں بھلے ہی آپ امریکی شہری نہ ہوں۔
  • اگر آپ کام کرنے کے قابل ہیں تو، آپ کو نقد اعانت حاصل کرنے کے تناظر میں یا تو کام کرنے کی ضرورت ہو گی، کسی تعلیمی یا تربیتی پروگرام میں ہونے کی ضرورت ہو گی، یا آپ کو تفویض کردہ پروگرام میں شرکت کرنا ہو گی۔ اگر آپ 60 سال یا زائد عمر کے/کی ہیں، تو آپ اس تقاضے سے مستثنیٰ ہیں۔

اہلیت کے تقاضے

یہ پروگرام کئی چیزوں کو دیکھ کر فیصلہ کرتا ہے کہ آیا آپ اہل ہیں یا نہیں۔ ان میں سے کچھ درج ذیل ہیں:

  • آپ کتنے پیسے کماتے ہیں
  • آپ کو مراعات سے کتنی رقم ملتی ہے
  • آپ کے گھر میں کل کتنے افراد رہتے ہیں
  • نقد رقم یا اکاؤنٹ کی چیکنگ جیسے وسائل

مطلوبہ دستاویزات

نقد اعانت کے لیے درخواست دینے کے لیے آپ کو درج ذیل ثابت کرنے کی ضرورت ہو گی:

  • آپ کی شناخت: جیسا کہ تصویری ID، ڈرائیونگ لائسنس، پاسپورٹ، وطن گیری کی سند، یا ہسپتال کے ریکارڈز۔
  • جہاں آپ رہتے ہیں: جیسا کہ آپ کے مالک مکان کی جانب سے اسٹیٹمنٹ، کرائے کی موجودہ رسید، لیز، یا مورٹگیج کے ریکارڈز۔
  • آپ کی آمدنی (اگر کوئی ہے): جیسا کہ موجودہ ادائیگی کی رسید، کاروباری ریکارڈز، موجودہ آمدنی کا ٹیکس ریٹرن، یا ایک بے روزگاری انشورنس بینیفٹ کا بیان وغیرہ۔

آپ ثبوت کے طور پر اور کیا استعمال کر سکتے/سکتی ہیں اس کے لیے نقد اعانت کی دستاویزی گائیڈ چیک کریں۔


درخواست کیسے دیں

آن لائن درخواست دیں

  1. ACCESS HRA پر درخواست دیں۔ آپ ایک ہی وقت میں نقد اعانت، SNAP، اور Medicaid کے لیے درخواست دے سکتے/سکتی ہیں۔
  2. اپنی درخواست کی پیش رفت کا جائزہ لینے یا دستاویزات جمع کروانے کے لیے ACCESS HRA موبائل ایپ استعمال کریں۔
  3. اپنے انٹرویو کے لیے اپنی تصدیق کے یا اگلے صفحے پر موجود فون نمبر پر کال کریں۔ آپ درون سینٹر انٹرویو کے لیے کسی HRA بینیفٹس ایکسس سینٹر (HRA Benefits Access Center) میں بھی تشریف لے جا سکتے ہیں۔

آن لائن اپلائی یا دوبارہ تصدیق کریں

بذریعہ ڈاک درخواست دیں

  1. درخواست پرنٹ کریں اور اسے مکمل کریں۔
  2. اسے کسی HRA بینیفٹس ایکسس سینٹر کو ڈاک سے بھیجیں یا ڈراپ کریں۔
  3. آپ کو اپنے فون انٹرویو کے لیے کال کرنے کی خاطر فون نمبر کے ساتھ ایک خط ملے گا۔ آپ درون سینٹر انٹرویو کے لیے کسی HRA بینیفٹس ایکسس سینٹر (HRA Benefits Access Center) میں بھی تشریف لے جا سکتے ہیں۔

فارم ڈاؤن لوڈ کریں

خود جا کر درخواست دیں

درخواست دینے کے لیے HRA بینیفٹس ایکسس سینٹر تشریف لائیں۔ اگر آپ اپنی شناخت، رہائش، آمدنی نیز آپ کے ساتھ کون رہتا ہے اس کا ثبوت پیش کرتے ہیں تو یہ مددگار ہوگا۔ کارکن آپ کو بتائے گا کہ آپ کو ان میں سے کون سی چیزیں ثابت کرنی ہیں۔

کوئی کھلا HRA بینیفٹس ایکسس سینٹر تلاش کریں


مدد حاصل کریں

ویب سائٹ ملاحظہ کریں

اس پروگرام کے بارے میں مزید جاننے کے لیے نقد اعانت کی ویب سائٹ وزٹ کریں۔

311 پر کال کریں

نقد اعانت کے بارے میں پوچھیں۔

HRA انفولائن کو کال کریں

مزید معلومات کے لیے 718-557-1399 پر HRA انفولائن کو فون کریں۔


اس پر بعد میں واپس آئیں۔
ہم آپ کو اس صفحے کا ایک لنک بھی بھیج سکتے ہیں، تاکہ آپ کی اس وقت واپس آنے میں مدد کی جا سکے، جب آپ تیار ہوں۔


Last Updated جولائی 15, 2025

مراعات سے باخبر رہیں

مراعات کی خبروں، آنے والے اندراج کی مدتوں، اور آخری تاریخوں کے بارے میں وقتا فوقتا ای میلز حاصل کریں۔ 11 زبانوں میں ترجمے دستیاب ہیں۔