1. یہ کیسے کام کرتا ہے
اگر آپ بے گھر ہیں یا رہائش کا بحران درپیش ہے تو، آپ ایک ہی ساتھ پناہ گاہ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں یا پناہ گاہ سے بچنے کے لیے مدد طلب کر سکتے ہیں۔
- ہوم لیس انٹیک سینٹرز (Homeless Intake Centers) آپ کو بے گھر ہونے سے بچانے میں مدد کے لیے خدمات پیش کرتے ہیں اور آخری حربہ کے طور پر عارضی پناہ گاہ فراہم کرتے ہیں۔ پناہ گاہ میں آپ کے پہنچ جانے پر، آپ کو ضرورت ہوگی کہ:
- مستقل رہائش میں منتقل ہونے کا منصوبہ تیار کریں
- عوامی اعانت کے لیے درخواست دیں اور اس کے لیے اہلیت برقرار رکھیں
- اگر آپ کام کرنے کے قابل ہیں تو ملازمت تلاش کریں اور اس میں ٹکے رہیں
- پناہ گاہ کے اصولوں پر عمل کریں
- گلی سے باہر منتقل ہونے میں آپ کی مدد کیلئے ہوم لیس ڈراپ ان سینٹرز (Homeless Drop-In Centers, DICs) خدمات پیش کرتے ہیں بشمول:
- گرم کھانے اور کپڑے
- شاورز، اور لانڈری کی سہولتیں
- مشاورت، کیس مینیجمنٹ کی خدمات، اور نگہداشت صحت سے آپ کو مربوط کرنا
- ملازمت تلاش کرنے یا مراعات کی درخواست دینے میں مدد
- اگر آپ منتخب کریں تو آپ کے لیے عبوری رہائش کے اختیارات تلاش کرنے میں مدد کرنا
- ہوم لیس انٹیک سینٹرز یا ہوم لیس ڈراپ ان سینٹرز پر جانے پر ترک وطن کی حیثیت کو زیر غور نہیں رکھتا جاتا ہے
- اگر آپ انگریزی نہیں بولتے تو ترجمان کی مدد دستیاب ہے۔
اگلا سیکشن:
اس پروگرام کے حوالے سے مدد حاصل کرنے کے مزید طریقے
ویب سائٹ ملاحظہ کریں
DHS کی جانب سے پناہ گاہ کے مختلف اختیارات کے بارے میں مزید جانیں۔
311 پر کال کریں
پناہ گاہ کی خدمات یا ہدایات کے بارے میں معلومات طلب کریں۔
2. اپنی اہلیت کا تعین کریں
یہ پتہ کرنے کے لیے کہ آیا آپ پناہ گاہ کے لیے اہل ہیں، کسی انٹیک سینٹر پر تشریف لے جائیں۔ کارکنان آپ کی زندگی کے حالات کے بارے میں انٹرویو لیں گے تاکہ یہ پتہ کیا جائے کہ آیا آپ اہل ہیں۔ کچھ معاملات میں، کارکنان آپ کو پناہ گاہ سے بچنے میں مدد کے لیے خدمات پیش کر سکتے ہیں۔
بے گھروں کے لیے ڈراپ ان سینٹرز ہر کسی کے لیے دستیاب ہیں۔
اگلا سیکشن:
3. آپ کو کیا شامل کرنے کی ضرورت ہے
یہ وہ دستاویزات ہیں جن کی آپ کو ضرورت پڑے گی:
21 سال سے کم عمر کے بچوں والی فیملیز، حاملہ خواتین، یا حاملہ خواتین والی فیملیز
انٹیک سینٹر پر جاتے ہوئے، آپ کے پاس اپنے گھرانے کے سبھی ممبروں کی IDہونا ضروری ہے۔
- ID کی کوئی بھی شکل جس میں تصویر اور عمر کا ثبوت ہو، جیسے ویلفیئر ID، گرین کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس، پاسپورٹ یا ویزا، یا باتصویر روزگار کارڈ
- سند پیدائش
- سوشل سیکیورٹی کارڈ
- Medicaid کارڈ
- عوامی امداد کے سسٹم میں شناختی کارڈ
- اگر کام کر رہے ہیں تو اپنی حالیہ ترین ادائیگی کی پرچیاں
سرکاری ایجنسیوں سے آپ کی معلومات اور دستاویزات حاصل کرنے میں آپ کی مدد کے لیے PATH انٹیک سینٹر پر فیملی کارکنان دستیاب ہیں۔
بالغ فیملیز (21 سال سے کم عمر کا کوئی بچہ نہ ہو)
بالغ فیملیز کے پاس درست، اصل شناخت نامہ ہونا ضروری ہے، جیسے:
- ID کی کوئی بھی شکل جس میں تصویر اور عمر کا ثبوت ہو، جیسے:
- ویلفیئر ID کارڈ
- گرین کارڈ
- ڈرائیونگ لائسنس
- پاسپورٹ یا ویزا
- باتصویر روزگار کارڈ
- سند پیدائش
- سوشل سیکیورٹی کارڈ
- Medicaid کارڈ
- عوامی امداد کے سسٹم میں شناختی کارڈ
- اگر کام کر رہے ہیں تو اپنی حالیہ ترین ادائیگی کی پرچیاں
آپ کو پچھلے سال کا رہائش کا ثبوت بھی دینا ہوگا۔ دستاویزات لانے کی کوشش کریں جیسے:
- بے دخلی کے کاغذات یا مارشل کے نوٹسز
- لیز
- کون ایڈیسن یا ٹیلیفون کا بل
- ادائیگی کی پرچیاں یا آمدنی کا ثبوت۔
تنہا بالغان (18 سال یا زائد)
ID کی درج ذیل شکلیں انٹیک کی کارروائی کے دوران بہت مفید ثابت ہوتی ہیں (لیکن مطلوب نہیں ہے):
- ID کی کوئی بھی شکل جس میں تصویر اور عمر کا ثبوت ہو، جیسے:
- ڈرائیونگ لائسنس
- ریاست سے جاری شدہ ID
- پاسپورٹ یا ویزا
- ویلفیئر کارڈ
- گرین کارڈ
- سوشل سیکیورٹی کارڈ
- Medicaid کارڈ، اگر دستیاب ہو
- اگر کام کر رہے ہیں تو اپنی حالیہ ترین ادائیگی کی پرچیاں
اگلا سیکشن:
4. درخواست کیسے دیں
خود جا کر درخواست دیں
پناہ گاہ کے لیے درخواست دینے کے واسطے، آپ کو سب سے پہلے کسی انٹیک سینٹر پر جانا ہوگا۔ اپنی عمر یا فیملی کی صورتحال کے لحاظ سے درست انٹیک سینٹر پر جانے کو یقینی بنائیں۔ انٹیک سینٹرز چھٹیوں سمیت، 24/7 کھلے رہتے ہیں۔ اپنی دستاویزات اپنے ساتھ لائیں۔
تنہا بالغ مرد (18 سال یا اس سے زائد)
30th Street Intake Center مردوں کے لیے
400-430 East 30th Street (1st Avenue پر)، New York, NY 10016
تنہا بالغ خواتین (18 سال یا اس سے زائد)
Franklin Shelter برائے خواتین
1122 Franklin Avenue
Bronx, NY 10456
929-281-2330
بالغ فیملیز (21 سال سے کم عمر کا کوئی بچہ نہ ہو)
Adult Family Intake Center (AFIC)
400-430 East 30th Street (1st Avenue کے کونے پر)
New York, NY 10016
21 سال سے چھوٹی عمر کے بچوں والی فیملیز، حاملہ خواتین یا حاملہ خواتین والی فیملیز
روک تھام میں اعانت اور عارضی رہائش کا دفتر (Prevention Assistance and Temporary Housing Office, PATH)
151 East 151st Street
Bronx, NY 10451
718-503-6400
دیگر اختیارات
- ڈراپ ان سینٹرز (Drop-In Centers, DICS) کے لیے ہر بورو میں مقامات کی یہ فہرست دیکھیں۔
- 14 تا 24 سال کی عمر کے نوعمر افراد بھاگ جانے والے اور بے گھر نوجوانوں کے لیے ڈراپ ان سینٹرز (Runaway and Homeless Youth Drop-In Centers) میں تشریف لے جا سکتے ہیں جس کا نظم نیو یارک سٹی محکمہ برائے فروغ نوجواں و کمیونٹی (NYC Department of Youth and Community Development, DYCD) کے ذریعے کیا جاتا ہے۔
- اگر آپ بے گھر نہیں ہیں بلکہ آپ کو پناہ گاہ میں داخل ہونے کا خطرہ لاحق ہے تو Homebase سے رابطہ کریں۔
اس پر بعد میں واپس آئیں۔
ہم آپ کو اس صفحے کا ایک لنک بھی بھیج سکتے ہیں، تاکہ آپ کی اس وقت واپس آنے میں مدد کی جا سکے، جب آپ تیار ہوں۔
اپنا ای میل یا فون نمبر فراہم کر کے، آپ اپنے ACCESS NYC عوامی بینیفٹس کی اسکریننگ کے نتائج کے حوالے سے سٹی آف نیو یارک کی جانب سے رابطہ کئے جانے پر اتفاق کرتے/کرتی ہیں۔ ACCESS NYC میں آپ کی سرگرمی گمنام ہوتی ہے مگر اپنا فون نمبر فراہم کرنے سے آپ کی شناخت ہو سکتی ہے اور اس بات کا پتہ چل سکتا ہے کہ آپ نے ویب سائیٹ استعمال کی ہے۔ اس بارے میں مزید جاننے کے لیے کہ سٹی آپ کی جانب سے ACCESS NYC کے ساتھ اشتراک کئے گئے ڈیٹا کو کیسے استعمال کر سکتا ہے،Terms of Use for NYC.gov او Privacy Policy for NYC.gov.