ہوم لیس انٹیک سینٹرز آپ کو بے گھر ہونے سے بچانے میں مدد دیتے ہیں اور ضرورت پڑنے پر عارضی پناہ فراہم کرتے ہیں۔ پناہ گاہ میں آپ کے پہنچ جانے پر، آپ کو ضرورت ہوگی کہ:
- مستقل رہائش میں منتقل ہونے کا منصوبہ تیار کریں
- پبلک اسسٹنس کی اہلیت کے لیے درخواست دیں اور اسے برقرار رکھیں
- اگر آپ کام کرنے کے قابل ہیں تو نوکری تلاش کریں اور اسے برقرار رکھیں
- پناہ گاہ کے اصولوں پر عمل کریں
ڈراپ اِن سینٹرز (Drop-In Centers, DIC) آپ کو سڑک سے نکل کر بہتر زندگی کی طرف منتقل ہونے میں مدد دیتے ہیں، جن میں شامل ہیں:
- گرم کھانے اور کپڑے
- شاورز، اور لانڈری کی سہولتیں
- مشاورت، کیس مینجمنٹ، اور صحت کی دیکھ بھال سے متعلق سہولیات تک رسائی
- ملازمت کی تلاش اور فوائد کے لیے درخواست دینے میں مدد
- عبوری رہائش کے اختیارات
آپ کی امیگریشن حیثیت ان خدمات کے لیے آپ کی اہلیت کو متاثر نہیں کرتی۔ اگر آپ انگریزی نہیں بولتے تو مترجم کی سہولت دستیاب ہے۔