مرکزی متن پر جائیں
رہائش

بے گھری سے متعلق خدمات اور پناہ گاہیں

ہوم لیس انٹیک شیلٹرز اور ڈراپ ان سینٹرز | NYC محکمہ برائے بے گھر افراد سے متعلق خدمات

1. یہ کیسے کام کرتا ہے

بے گھری یا رہائش کے بحران کا سامنا کرنے والوں کے لیے مدد دستیاب ہے۔

ہوم لیس انٹیک سینٹرز آپ کو بے گھر ہونے سے بچانے میں مدد فراہم کرتے ہیں، اور آخری حربہ کے طور پر عارضی پناہ گاہیں فراہم کرتے ہیں۔

  • درج ذیل کے لیے مختلف انٹیک سینٹرز ہیں:
    • سنگل بالغین (عمریں +18)
    • بالغین کے خاندان (جن میں 21 سال سے کم عمر بچے نہیں ہیں)
    • بچوں والے خاندان۔ اس میں درج ذیل شامل ہیں:
      • 21 سال سے کم عمر کے بچوں والے خاندان
      • حاملہ خواتین
      • حاملہ خواتین والے خاندان
  • جب آپ پناہ میں ہوں گے تو، آپ کی کچھ ذمہ داریاں ہوں گی جن میں درج ذیل شامل ہیں:
    • پناہ گاہ سے نکلنے اور مستقل رہائش میں منتقل ہونے کا منصوبہ تیار کرنا
    • عوامی اعانت کے لیے درخواست دینا اور اہلیت کو برقرار رکھنا
    • آپ کام کرنے پر قادر ہیں تو ملازت تلاش کرنا اور ملازمت کرتے رہنا
    • مستقل رہائش تلاش کرنا اور مناسب آپشن کو قبول کرنا
    • پناہ گاہ کے اصول پر عمل کرنا

گلی سے باہر منتقل ہونے میں آپ کی مدد کیلئے ہوم لیس ڈراپ ان سینٹرز (DICs) خدمات پیش کرتے۔

  • مدد میں درج ذیل شامل ہیں:
    • گرم کھانے اور کپڑے
    • شاورز، اور لانڈری کی سہولتیں
    • مشاورت، کیس مینجمنٹ سروسز، اور نگہداشت صحت سے تعلقات، بشمول طبی نگہداشت اور ذہنی صحت کی نگہداشت
    • ملازمت تلاش کرنے یا مراعات کی درخواست دینے میں مدد
    • اگر آپ گلی سے باہر منتقل ہونے کا انتخاب کرتے ہیں تو اس کام میں آپ کی مدد۔ سائٹ پر موجود عملہ عبوری رہائش کے اختیارات کو دریافت کرنے میں آپ کی مدد کر سکتا ہے۔

امیگریشن کی حیثیت ہوم لیس انٹیک سینٹرز یا ہوم لیس ڈراپ ان سینٹرز کے لیے قابل غور مسئلہ نہیں ہے۔ اگر آپ انگریزی نہیں بولتے تو ترجمان کی مدد دستیاب ہے۔

2. اپنی اہلیت کا تعین کریں

ہوم لیس انٹیک سنٹرز (Homeless Intake Centers)

  • کارکنان آپ کی زندگی کے حالات کے بارے میں انٹرویو لیں گے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آپ پناہ گاہ کے اہل ہیں یا نہیں۔
  • کچھ معاملات میں، کارکنان آپ کو پناہ گاہ سے بچنے میں مدد کے لیے خدمات پیش کر سکتے ہیں۔

ہوم لیس ڈراپ ان سینٹرز (Homeless Drop-In Centers)

  • ہر ایک کے لیے دستیاب ہے۔

3. آپ کو کیا شامل کرنے کی ضرورت ہے

انٹیک سینٹر میں درخواست دیتے وقت، اگر آپ کچھ دستاویزات لے کر آئیں تو بہتر ہے۔

  • سنگل بالغوں کو ID لے کر آنا چاہیے۔
  • بالغوں کے خاندان کو ID، رہائش کا ثبوت، اور رشتے کا ثبوت لے کر آنا چاہیے۔
  • بچوں یا حاملہ خواتین والے خاندانوں کو ID اور رہائش کا ثبوت لے کر آنا چاہیے۔

ذیل میں کچھ قسم کی دستاویزات ہیں جو آپ لا سکتے ہیں۔

سنگل بالغوں کے لیے دستاویزات

ID کی درج ذیل شکلیں انٹیک کی کارروائی کے دوران بہت مفید ثابت ہوتی ہیں (لیکن ضروری نہیں ہے):

  • ID کی کوئی بھی شکل جس میں تصویر اور عمر کا ثبوت موجود ہے، جیسے ڈرائیونگ لائسنس، ریاست کی طرف سے جاری کردہ ID، پاسپورٹ یا ویزا، ویلفیئر کارڈ یا گرین کارڈ
  • سوشل سیکیورٹی کارڈ
  • Medicaid کارڈ، اگر دستیاب ہو
  • اگر کام کر رہے ہیں تو اپنی حالیہ ترین ادائیگی کی پرچیاں

بالغوں پر مشتمل خاندانوں کے لیے دستاویزات

بچوں والے خاندانوں کے لیے دستاویزات

4. درخواست کیسے دیں

آپ کی آپشنز یہاں ہیں۔

خود جا کر درخواست دیں

اپنی صورت حال کی بنیاد پر ایک انٹیک سینٹر میں جائیں۔ اپنے ساتھ دستاویزات لائیں۔

Single Adult Men – 30th Street Intake Center For Men

400-430East 30th Street
New York, NY 10016
(مشرقی 30 ویں اسٹریٹ اور پہلا ایونیو کے قریب)

  • 28 ویں اسٹریٹ پہنچنے کے لیے، 6 ٹرین پکڑیں۔
  • مشرق کی جانب پہلے ایونیو تک چلیں، بائیں مڑیں، اور پھر شمال کی جانب 30 ویں سٹریٹ کی طرف جائیں۔
  • داخلہ اب 30 ویں اسٹریٹ اور پہلے ایونیو پر ہے۔

Single Adult Women – Franklin Shelter For Women

1122Franklin Avenue
Bronx, NY 10456
(فرینکلن ایونیو اور 166 ویں اسٹریٹ کے قریب)

  • 149 ویں اسٹریٹ کی طرف جانے والی 2 ٹرین پکڑیں، اس کے بعد 166 ویں اسٹریٹ اور تیسرے ایونیو کی طرف جانے والی #55 بس پکڑیں۔

Single Adult Women – HELP Women’s Shelter

116Williams Avenue
Brooklyn, NY 11207
(ولیمز ایونیو اور لبرٹی ایونیو کے قریب)

  • C ٹرین سے Liberty Avenue جائیں۔

Adult families (21 سال سے کم عمر کا کوئی بچہ نہیں) – (Adult Family Intake Center AFIC)

400-430East 30th Street
New York, NY 10016
(مشرقی 30 ویں اسٹریٹ اور پہلے ایونیو کے قریب)

  • 28 ویں اسٹریٹ پہنچنے کے لیے، 6 ٹرین پکڑیں۔
  • مشرق سے پہلے ایونیو تک چلیں، بائیں مڑیں اور پھر شمال کی جانب 30 ویں اسٹریٹ کی طرف جائیں۔

بچوں والے خاندان – روک تھام کی مدد اور عارضی رہائش کا دفتر (Prevention Assistance and Temporary Housing Office, PATH)

151East 151st Street
Bronx, NY 10451
(والٹن ایونیو اور مشرقی 151 ویں اسٹریٹ کے قریب)
718-503-6400

  • 149 ویں اسٹریٹ/گرینڈ کنکورس اسٹیشن پر 2، 4، یا 5 ٹرین پکڑیں۔
  • گرینڈ کنکورس کی طرف مشرقی 149 ویں اسٹریٹ پر مغرب کی طرف جائیں۔
  • گرینڈ کنکورس کے دو بلاکس پر شمال کی طرف چلیں، مشرقی 151 ویں اسٹریٹ کی طرف اور بائیں مڑیں۔
  • والٹن ایونیو تک دو بلاکس چلیں۔ PATH کا دفتر آپ کے دائیں کونے پر واقع ہے۔

دیگر اختیارات

  • For Drop-In Centers (DICS), ہر بورو میں مقامات کی یہ فہرست دیکھیں۔
  • 14 تا 24 سال کی عمر کے نوجوانوں کے لیے، NYC محکمہ برائے ترقئ نوجوانان و معاشرہ (NYC Department of Youth and Community Development, DYCD) کے زیر انتظام بھاگ کر آنے والوں اور بے گھر نوجوانوں کے ڈراپ ان سینٹرز کے بارے میں جانیں۔
  • اگر آپ بے گھر نہیں ہیں بلکہ آپ کو پناہ گاہ میں داخل ہونے کا خطرہ لاحق ہے تو ہوم بیس سے رابطہ کریں۔

اس پر بعد میں واپس آئیں۔
ہم آپ کو اس صفحے کا ایک لنک بھی بھیج سکتے ہیں، تاکہ آپ کی اس وقت واپس آنے میں مدد کی جا سکے، جب آپ تیار ہوں۔

اس پروگرام کے حوالے سے مدد حاصل کرنے کے مزید طریقے

ویب سائٹ ملاحظہ کریں

DHS کی جانب سے پناہ گاہ کے مختلف اختیارات کے بارے میں مزید جانیں۔

311 پر کال کریں

پناہ گاہ کی خدمات یا ہدایات کے بارے میں معلومات طلب کریں۔

Last Updated منگل, اکتوبر 19th, 4:00شام

مراعات سے باخبر رہیں

مراعات کی خبروں، آنے والے اندراج کی مدتوں، اور آخری تاریخوں کے بارے میں وقتا فوقتا ای میلز حاصل کریں۔ 11 زبانوں میں ترجمے دستیاب ہیں۔