1. یہ کیسے کام کرتا ہے
DHE معذوریوں کے شکار نیو یارک کے اہل افراد کے پراپرٹی ٹیکسز کو کم کرتا ہے۔ آپ اپنی آمدنی کے لحاظ سے اپنے گھر کی تخمینہ یافتہ قدر کو 5-50% تک کم کرنے کے قابل ہو سکتے ہیں۔
- اس سال 1 جولائی سے شروع ہونے والی مراعات کے لیے 15 مارچ تک درخواست دیں۔ اگر 15 مارچ سنیچر اتور کو یا چھٹی کے دن آتا ہے تو آخری تاریخ اگلا کاروباری دن ہے۔
- معذوری کی حالت، آمدنی اور ٹیکس کی کٹوتی کا ثبوت مطلوب ہوتا ہے
- اگر آپ کی پراپرٹی DHE اور عمر رسیدہ شہری مکان مالک کے استثنیٰ (SCHE) کے لیے اہل قرار پاتی ہے، تو آپ کو صرف SCHE فراہم کیا جائے گا۔ آپ دونوں حاصل نہیں کر سکتے۔
- ہر سال 15 مارچ تک تجدید کرائیں۔ جب تجدید کا وقت آئے گا تو محکمہ خزانہ آپ کو تجدید کی درخواست بھیجے گا۔ اگر آپ تجدید نہیں کراتے ہیں تو آپ کے پراپرٹی ٹیکس میں نمایاں اضافہ ہو سکتا ہے۔
اگلا سیکشن:
اس پروگرام کے حوالے سے مدد حاصل کرنے کے مزید طریقے
ویب سائٹ ملاحظہ کریں
مزید جاننے کے لیے DHE کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔
DHE کو ای میل کریں
Nyc.gov/contactdof پر پیغام بھیجیں
311 پر کال کریں
معذور مکان مالکان کے استثنیٰ کے حوالے سے مدد طلب کریں۔
DHE کو کال کریں
212-NEW-YORK (212-639-9675) پر کال کریں
درخواست کے حوالے سے مدد حاصل کریں
NYC کے عوامی مشغولیت کے یونٹ کے کسی ماہرِ خصوصی سے DHE کے حوالے سے درخواست دینے میں بالمشافہ مدد حاصل کرنے کے لیے 929-252-7242 پر کال کریں۔
کسی دفتر میں تشریف لے جائیں
بالمشافہ مدد حاصل کرنے کے لیے Department of Finance (ڈیپارٹمنٹ آف فنانس) بزنس سنٹر (پیر سے جمعہ، صبح 8:30 سے شام 4:30) میں تشریف لے جائیں۔
2. اپنی اہلیت کا تعین کریں
DHE کے لیے اہل ہونے کی خاطر، آپ کا ان شرائط کو پورا کرنا ضروری ہے:
- ایک، دو، یا تین خاندانی گھر، کونڈو، یا کوآپ اپارٹمنٹ کے مالک ہوں۔
- پراپرٹی کے تمام مالکان معذوریوں کے شکار افراد ہوں۔ تاہم، اگر آپ اپنے شریکِ حیات یا بہن/بھائی کے ساتھ مشترکہ طور پر جائیداد کے مالک ہیں، تو اہل ہونے کے لیے آپ میں سے صرف ایک کا معذور ہونا ضروری ہے۔
- یہ لازمی ہے کہ آپ پراپرٹی کو اپنی بنیادی رہائش گاہ کے طور پر اختیار کریں۔
- تمام مالکان کی مشترکہ آمدنی $58,399 سے کم یا اس کے برابر ہونی ضروری ہے۔
اگر آپ کی املاک ہاؤسنگ ڈیولپمنٹ فنڈ کارپوریشن (Housing Development Fund Corporation) کی ڈیولپمنٹ میں ہے اور متبادل نظم و نسق کے پروگرام کے شعبے (Division of Alternative Management Program) میں ہے تو آپ اہل قرار ہو سکتے ہیں۔
آپ کی املاک لمیٹڈ پرافٹ ہاؤسنگ کمپنی (Limited Profit Housing Company)، مشیل لاما (Mitchell-Lama)، لمیٹڈ ڈیویڈنڈ ہاؤسنگ کمپنی (Limited Dividend Housing Company) یا ری ڈیولپمنٹ کمپنی کے زیر اختیار ہاؤسنگ ڈیولپمنٹ میں نہیں ہو سکتی ہے۔ اگر آپ پُریقین نہیں ہیں تو اپنے پراپرٹی مینیجر سے رابطہ کریں۔
اگلا سیکشن:
3. درخواست کیسے دیں
آن لائن درخواست دیں
1 جولائی سے شروع ہونے والی مراعات کے لیے 15 مارچ تک آن لائن درخواست دیں۔ اگر 15 مارچ سنیچر اتور کو یا چھٹی کے دن آتا ہے تو آخری تاریخ اگلا کاروباری دن ہے۔
اگر آپ کوآپ میں رہتے ہیں، تو DHE کوآپس کی درخواست استعمال کر کے درخواست دیں۔
درخواست دیتے وقت، آپ کو اپنے گھر کے لیے بورو، بلاک، اور لاٹ (BBL) کی ضرورت ہو گی۔ یہ معلومات حاصل کرنے کے لیے پراپرٹی ایڈریس سرچ کا استعمال کریں۔
بذریعہ ڈاک درخواست دیں
اسی سال 1 جولائی سے شروع ہونے والی آپ کی مراعات کے لیے درخواستوں پر 15 مارچ تک ڈاک کی مہر لازمی طور پر لگ جانی چاہیے۔
- ابتدائی استثنیٰ کی درخواست ڈاؤن لوڈ کریں اور اسے پُر کریں۔ آپ 311 پر کال کر کے بھی کہہ سکتے ہیں کہ آپ کو ایک ایپلیکیشن ڈاک سے بھیج دی جائے۔
- درخواست دیتے وقت، آپ کو اپنے گھر کے لیے بورو، بلاک، اور لاٹ (BBL) کی ضرورت ہو گی۔ یہ معلومات حاصل کرنے کے لیے پراپرٹی ایڈریس سرچ کا استعمال کریں۔
- اپنی مطلوبہ دستاویزات اکٹھی کریں اور انہیں اپنی درخواست کے ساتھ شامل کریں۔ ان کے بغیر آپ کی درخواست پر کارروائی نہیں کی جائے گی۔
- اپنی درخواست اور مطلوبہ دستاویزات کو مکمل کر کے اس پتہ پر ڈاک سے بھیج دیں:
نیو یارک شہر کا محکمہ مالیات
مکان مالک کی ٹیکس کی مراعات
P.O.BOX 311
Maplewood, NJ 07040-0311
خود جا کر درخواست دیں
محکمہ مالیات کے کاروباری مرکز میں بالمشافہ درخواست دیں۔
اس پر بعد میں واپس آئیں۔
ہم آپ کو اس صفحے کا ایک لنک بھی بھیج سکتے ہیں، تاکہ آپ کی اس وقت واپس آنے میں مدد کی جا سکے، جب آپ تیار ہوں۔
اپنا ای میل یا فون نمبر فراہم کر کے، آپ اپنے ACCESS NYC عوامی بینیفٹس کی اسکریننگ کے نتائج کے حوالے سے سٹی آف نیو یارک کی جانب سے رابطہ کئے جانے پر اتفاق کرتے/کرتی ہیں۔ ACCESS NYC میں آپ کی سرگرمی گمنام ہوتی ہے مگر اپنا فون نمبر فراہم کرنے سے آپ کی شناخت ہو سکتی ہے اور اس بات کا پتہ چل سکتا ہے کہ آپ نے ویب سائیٹ استعمال کی ہے۔ اس بارے میں مزید جاننے کے لیے کہ سٹی آپ کی جانب سے ACCESS NYC کے ساتھ اشتراک کئے گئے ڈیٹا کو کیسے استعمال کر سکتا ہے،Terms of Use for NYC.gov او Privacy Policy for NYC.gov.