مرکزی متن پر جائیں
رہائش

نیو یارک کے معذورباشندوں کے لیے جائیداد ٹیکس کا انقطاع

معذورمالک مکانوں کواستثناء (DHE) | NYC شعبۂ مالیاتترقی (NYC Department of Finance, DOF)

1. یہ کیسے کام کرتا ہے

ایک تا تین گھروں، کنڈوز، یا کو آپ اپارٹمنٹ کی ملکیت رکھنے والے معذور افراد اپنی بنیادی رہائش پر DHE کے ذریعہ اپنے جائیداد ٹیکس کو کم کروا سکتے ہیں۔ DHE جائیداد ٹیکس کو پانچ اور پندرہ فیصد کے بیچ کم کرتا ہے۔ جائیداد ٹیکس میں کمی کا انحصار اس امر پر ہوتا ہے کہ خاندان کی کمائی کتنی ہے۔

  • یکم جولائی کو مراعات شروع ہو جانے کے لیے 16 مارچ تک آن لائن درخواست دیں۔
  • اگر آپ کو آپ میں رہتے ہیں توآپ DHE کو آپس کی درخواست استعمال کر کے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔
  • معذوری کی حالت، آمدنی اور ٹیکس کی کٹوتی کا ثبوت مطلوب ہوتا ہے
  • تمام مالکان کو معذوریوں کا حامل شخص ہونا چاہیئے، ماسوائے یہ کہ مکان آپ کے شریک حیات یا بہن بھائیوں کا ہے، جن کا معذور ہونا ضروری نہیں ہے
  • اگر آپ کی جائیداد DHE اور سینیئر سٹیزن ہوم اونر اگزیمپشن (SCHE) کے لیے اہل ہو، تو آپ کو صرف SCHE فراہم کیا جائے گا، آپ دونوں حاصل نہیں کر سکتے/سکتیں
  • DHE بینیفٹ کی سالانہ تجدید ہونی چاہیے۔ جب آپ کے فائدے کی تجدید کا وقت آئے گا تو محکمہ خزانہ آپ کو تجدید کی درخواست بھیجے گا۔ آپ کو 15 مارچ تک اپنی چھوٹ کی تجدید کرنی چاہیے ورنہ آپ کے پراپرٹی ٹیکس میں نمایاں اضافہ ہو سکتا ہے۔

2. اپنی اہلیت کا تعین کریں

DHE کی اہلیت کے لیے آپ کو درج سوالات کے جوابات ہاں میں دینے کے قابل ہونا چاہیئے:

  • کیا تمام مالک مکان معذوریوں کے حامل افراد ہیں یا کیا دیگر مالکان معذوریوں کے حامل شخص (لوگوں) کے شریک حیات یا بہن بھائی ہیں؟
  • کیا یہ جائیداد آپ کی بنیادی رہائش گاہ ہے؟
  • کیا تمام مالکان کی مجموعی آمدنی $58,399 سالانہ یا اس سے کم ہے؟
    • آمدنی میں SSI یا کیش اسسٹنس بینیفٹس شامل نہیں ہیں۔

اگر آپ کی املاک ہاؤسنگ ڈیولپمنٹ فنڈ کارپوریشن (Housing Development Fund Corporation) کی ڈیولپمنٹ میں ہے اور متبادل نظم و نسق کے پروگرام کے شعبے (Division of Alternative Management Program) میں ہے تو آپ اہل قرار ہو سکتے ہیں۔ آپ کی املاک لمیٹڈ پرافٹ ہاؤسنگ کمپنی (Limited Profit Housing Company)، مشیل لاما (Mitchell-Lama)، لمیٹڈ ڈیویڈنڈ ہاؤسنگ کمپنی (Limited Dividend Housing Company) یا ری ڈیولپمنٹ کمپنی کے زیر اختیار ہاؤسنگ ڈیولپمنٹ میں نہیں ہو سکتی ہے۔ اگر آپ کو یقینی طور پر معلوم نہیں ہے تو اپنی املاک کے مینیجر سے رابطہ کریں۔

یہ دیکھنے کے لیے کہ کیا آپ اس اور دیگر 30 پروگرامز کے لیے اہل ہیں، ایک مختصر سروے میں حصہ لیں۔

کیا میں اہل ہوں؟

3. درخواست کیسے دیں

آپ کی آپشنز یہاں ہیں۔

آن لائن درخواست دیں

  1. یکم جولائی کو مراعات شروع ہو جانے کے لیے 16 مارچ تک آن لائن درخواست دیں۔
  2. اگر آپ کو آپ میں رہتے ہیں توآپ DHE کو آپس کی درخواست استعمال کر کے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔
  3. اپنی املاک تلاش کرنے اور فارم پُر کرنا شروع کرنے کے لیے اپنا پتہ یا قصبہ، بلاک اور لاٹ (BBL) یا املاک کا پتہ استعمال کریں۔

آن لائن درخواست دیں

بذریعہ ڈاک درخواست دیں

خود جا کر درخواست دیں

اس پر بعد میں واپس آئیں۔
ہم آپ کو اس صفحے کا ایک لنک بھی بھیج سکتے ہیں، تاکہ آپ کی اس وقت واپس آنے میں مدد کی جا سکے، جب آپ تیار ہوں۔

اس پروگرام کے حوالے سے مدد حاصل کرنے کے مزید طریقے

ویب سائیٹ ملاحظہ کریں

 

مزید جاننے کے لیے DHE کی ویب سائیٹ ملاحظہ فرمائیں۔

DHE کو ای میل کریں

اگر آپ کے کوئی سوالات ہیں، تو مزید معلومات کے لیے DHE کو ای میل کریں.

311 پر کال کریں

اگر آپ کو پروگرام کی تلاش میں مدد درکار ہو، تو ڈس ایبلڈ ہوم اونرز اگزیمپشن کا کہیں۔

DHE کو کال کریں

DHE کو 9675-639-212 یا ٹی ٹی وائی 9675-639-212 (سماعتی کمزوری کے حامل افراد کے لیے) پر کال کریں

کسی دفتر میں تشریف لے جائیں

بالمشافہ مدد حاصل کرنے کے لیے Department of Finance (ڈیپارٹمنٹ آف فنانس) بزنس سنٹر (پیر سے جمعہ، صبح 8:30 سے شام 4:30) میں تشریف لے جائیں۔

Last Updated اگست 3, 2022

Stay updated on benefits

Get occasional emails about benefits news, upcoming enrollment periods, and deadlines. Translations are available in 11 languages.