مرکزی متن پر جائیں
نقدی اور اخراجات

کام کاجی افراد اور فیملیز کے لیے ٹیکس کریڈٹ

کمائی گئی آمدنی پر ٹیکس کریڈٹ (EITC) | NYC محکمہ برائے صارفین اور کارکنان کا تحفظ (NYC Department of Consumer and Worker Protection, DCWP), انٹرنل ریونیو سروس (Internal Revenue Service, IRS)

1. یہ کیسے کام کرتا ہے

EITC‏ اہل قرار پانے والی فیملیز، غیر تولیتی والدین، اور ان افراد کے لیے ایک ٹیکس کریڈٹ جو کل وقتی یا جز وقتی کام کرتے ہیں یا خود کا روزگار کرتے ہیں۔

  • اس کریڈٹ کا دعوی کرنے کے لیے اپنا ‎2023‏ کا ٹیکس ریٹرن ‎15‏ اپریل ‎2024‏ تک فائل کریں۔
  • اوسطاً، نیو یارک کے بیشتر اہل باشندگان ‏EITC‏ مراعات کے ہمراہ ‎$2,300‏ موصول کرتے ہیں۔ مشترک کریڈٹ ‎$11,000.‏ تک کی مالیت کا ہو سکتا ہے۔

2. اپنی اہلیت کا تعین کریں

آپ کے 2023 کے ٹیکس ریٹرن پر ‏EITC‏ کریڈٹ کا دعوی کرنے کے لیے، یہ چیزیں آپ پر لاگو ہونا ضروری ہیں:

  1. آپ کے پاس درست سوشل سیکیورٹی نمبر ہو۔
  2. 2023 میں آپ کی آمدنی، ازدواجی اور والدینی حیثیت ان میں سے ایک تھی۔
    • شادی شدہ ہوں اور اہل قرار پانے والے بچے ہوں اور ‎$63,398‏ تک کما رہے ہوں
    • شادی شدہ ہوں اور اہل قرار پانے والا کوئی بچہ نہ ہو اور ‎$24,210‏ تک کما رہے ہوں
    • غیر شادی شدہ ہوں اور اہل قرار پانے والے بچے ہوں اور ‎$56,838‏ تک کما رہے ہوں
    • غیر شادی شدہ ہوں اور اہل قرار پانے والا کوئی بچہ نہ ہو اور ‎$17,640‏ تک کما رہے ہوں
  3. اہل بچوں میں آپ کی سگی اولاد، سوتیلے بچے، رضاعی بچے اور پوتا/پوتی/نواسا/نواسی شامل ہیں۔
  4. اگر آپ کی کوئی اولاد نہیں ہے، تو EITC صرف 25 اور 64 سال کی عمروں کے درمیان کے فائلرز کے لیے دستیاب ہے۔
  5. شادی شدہ علیحدہ فائل کر رہے ہیں: جو شریک حیات مشترک ریٹرن فائل نہيں کر رہے ہوں وہ ‏EITC‏ کا دعوی کر سکتے ہیں اگر:
    • آپ کے پاس اہل قرار پانے والا ایسا بچہ ہو جو آدھے سال سے زائد مدت تک آپ کے ساتھ رہا ہو؛ اور
    • آپ 2023 کے آخر میں ریاستی قانون کے مطابق قانونی طور پر علیحدہ ہوئے ہوں یا آپ 2023 کے کم از کم 6 تک اپنے/اپنی شریک حیات سے علیحدہ رہے ہوں۔
  6. 2023 میں آپ کی سرمایہ کاری سے ہونے والی آمدنی ‎$11,000‏ سے کم ہو۔

اگر آپ اب بھی پریقین نہيں ہیں کہ آیا آپ اہل قرار پاتے ہیں تو، ‏IRS‏ کے پاس ایک کیلکولیٹر پے جو آپ کو بتا سکتا ہے کہ آیا آپ اہل قرار پاتے ہیں۔

3. آپ کو کیا شامل کرنے کی ضرورت ہے

ان دستاویزات کی فہرست ملاحظہ کریں جو آپ کو اپنے ٹیکس فائل کرانے اور ‏EITC‏ کا دعویٰ کرنے کے لیے درکار ہوں گی۔

4. درخواست کیسے دیں

آن لائن درخواست دیں

مفت ٹیکس فائل کرنے میں مدد پائیں اگر آپ کی فیملی نے ‎$85,000‏ یا اس سے کم کمائے یا اگر آپ ایسے تنہا فائل کرنے والے ہیں جس ننے 2023 میں ‎$59,000‏ سے کم کمائے۔ IRS‏ کے مستند ‏VITA/TCE‏ رضاکار تیار کنندگان آپ کو آن لائن، بذات خود، یا اپنی دستاویزات آپ کے فراہم کرنے کے بعد فائل کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔

آن لائن فائل کریں

بذریعہ ڈاک درخواست دیں

اپنی EITC کا دعویٰ کرنے کے لیے آپ کو ٹیکس کے سیزن کے دوران اپنے وفاقی اور ریاستی ٹیکس ریٹرنز جمع کرانا ہوں گے۔ آپ کو درج ذیل فارمز کی ضرورت ہو گی:

خود جا کر درخواست دیں

مفت ٹیکس فائل کرنے میں مدد پائیں اگر آپ کی فیملی نے ‎$85,000‏ یا اس سے کم کمائے یا اگر آپ ایسے تنہا فائل کرنے والے ہیں جس ننے 2023 میں ‎$59,000‏ سے کم کمائے۔ IRS‏ کے مستند ‏VITA/TCE‏ رضاکار تیار کنندگان آپ کو آن لائن، بذات خود، یا اپنی دستاویزات آپ کے فراہم کرنے کے بعد فائل کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔

ٹیکس کی تیاری کا مقام تلاش کریں

اس پر بعد میں واپس آئیں۔
ہم آپ کو اس صفحے کا ایک لنک بھی بھیج سکتے ہیں، تاکہ آپ کی اس وقت واپس آنے میں مدد کی جا سکے، جب آپ تیار ہوں۔

اس پروگرام کے حوالے سے مدد حاصل کرنے کے مزید طریقے

مزید معلومات

ان ٹیکس کریڈٹس سے متعلق مزید جانیں جن کا آپ دعویٰ کر سکتے ہیں۔

VITA یا TCE کا مقام تلاش کریں

قریب ترین رضاکارانہ انکم ٹیکس میں معاونت (VITA) یا بزرگ افراد کے لیے ٹیکس سے متعلق مشاورت (TCE) حاصل کرنے کے لیے 800-906-9887 پر کال کریں۔

Last Updated اکتوبر 15, 2024