مرکزی متن پر جائیں
نقدی اور اخراجات

ملازمت کرنے والے افراد اور خاندانوں کے لیے ٹیکس کی بچت

کمائی گئی آمدنی پر ٹیکس کریڈٹ (EITC) | NYC محکمہ برائے صارفین اور کارکنان کا تحفظ (NYC Department of Consumer and Worker Protection, DCWP), انٹرنل ریونیو سروس (Internal Revenue Service, IRS)

1. یہ کیسے کام کرتا ہے

EITC اہل خاندانوں، غیرتحویلی والدین، اور ان افراد کے لیے $11,000 مالیت تک کا وفاقی، ریاستی، اور سٹی ٹیکس کریڈٹ ہے جو کل وقتی یا جز وقتی ملازمت کرتے ہیں یا پھر ان کا خود کا روزگار ہے۔ اپنے 2022 کے ٹیکس ریٹرن میں اس کریڈٹ کا دعویٰ کرتے وقت، آپ اپنے واجب الادا ٹیکسوں کو کم کر سکتے ہیں اور ممکنہ طور پر اپنے ریفنڈ میں اضافہ کر سکتے ہیں۔

  • EITC کا دعویٰ کرنے کے لیے اپنے وفاقی اور نیویارک اسٹیٹ ٹیکس ریٹرنز فائل کریں۔ اپنے 2022 کے ٹیکسز 18 اپریل 2023 تک جمع کروائیں۔
  • اہل قرار پانے کے لیے، آپ کو 2022 میں کل وقتی یا جز وقتی ملازمت سے حاصل شدہ آمدنی کا حامل ہونا ہو گا۔
    • کمائی گئی آمدنی میں وہ تمام تر قابلِ ٹیکس آمدنی شامل ہے جو آپ اپنی ملازمت یا کاروبار سے حاصل کرتے ہیں۔
    • اگر آپ اس بارے میں غیر یقینی ہیں کہ کمائی گئی اہل آمدنی کون سی ہوتی ہے، تو اس حوالے سے مزید معلومات IRS کی ویب سائٹ سے حاصل کریں۔
  • اوسطاً، نیویارک کے اہل ترین باشندگان EITC مراعات کے ہمراہ $2,400 موصول کرتے ہیں۔
  • اگر آپ اس کریڈٹ کا دعویٰ کرتے ہیں، تو آپ کے ریفنڈ میں تاخیر ہو سکتی ہے۔ قانون کے مطابق، جو ٹیکس دہندگان کمائی گئی آمدنی پر ٹیکس کریڈٹ (Earned Income Tax Credit) کا دعویٰ کرتے ہیں انہیں IRS ریفنڈز جاری کرنے کے لیے فروری کے وسط تک انتظار کرنا ہو گا۔

2. اپنی اہلیت کا تعین کریں

اپنے 2022 ٹیکس ریٹرن میں EITC کا دعویٰ کرنے کے اہل ہونے کے لیے، اہلیت کی خاطر آپ کو درج ذیل کی ضرورت ہو گی:

  1. آپ کے پاس درست سوشل سیکیورٹی نمبر ہو۔
  2. 2022 میں آپ کی آمدنی، ازدواجی و ولدیتی حیثیت درج ذیل معیار کے مطابق ہو۔
    • شادی شدہ ہوں اور بچے اہلیت رکھتے ہوں جبکہ آپ $59,187 تک کما رہے ہوں
    • شادی شدہ ہوں اور کوئی بچہ اہلیت نہ رکھتا ہو جبکہ آپ $22,610 تک کما رہے ہوں
    • غیر شادی شدہ ہوں اور بچے اہلیت رکھتے ہوں جبکہ آپ $53,057 تک کما رہے ہوں
    • غیر شادی شدہ ہوں اور کوئی بچہ اہلیت نہ رکھتا ہو جبکہ آپ $16,480 تک کما رہے ہوں
  3. اہل بچوں میں آپ کی سگی اولاد، سوتیلے بچے، رضاعی بچے اور پوتا/پوتی/نواسا/نواسی شامل ہیں۔ اگر آپ کی کوئی اولاد نہیں ہے، تو EITC صرف 25 اور 64 سال کی عمروں کے درمیان کے فائلرز کے لیے دستیاب ہے۔
  4. 2022 میں آپ کی سرمایہ کاری کی آمدن $10,300 سے کم ہو۔
  5. آپ 2022 کے نصف سے زیادہ عرصے تک امریکہ میں اپنے اصل گھر میں رہے ہوں۔
  6. آپ اس سال ٹیکس ریٹرن فائل کریں گے اور کسی اور کے ٹیکس ریٹرن پر آپ کو اہل بچے کے طور پر دعویٰ نہیں کیا گیا ہے۔
  7. آپ بیرونی طور پر کمائی گئی آمدن کے فارم 2555 کے لیے اندراج نہیں کریں گے۔

اگر اپنی اہلیت کی بابت آپ تاحال غیریقینی ہیں، تو IRS کے پاس اہلیتی معاونت کار نامی کیلکولیٹر موجود ہے، جو آپ کو آپ کی اہلیت سے متعلق آگاہ کر سکتا ہے۔

یہ دیکھنے کے لیے کہ کیا آپ اس اور دیگر 30 پروگرامز کے لیے اہل ہیں، ایک مختصر سروے میں حصہ لیں۔

کیا میں اہل ہوں؟

3. آپ کو کیا شامل کرنے کی ضرورت ہے

یہ صفحہ اپنی درخواست کے لیے درست دستاویزات کا انتخاب کرنے میں آپ کی مدد کر سکتا ہے۔

اگر آپ براہ راست ڈپازٹ کے ذریعے اپنا ریفنڈ موصول کرنا چاہتے ہیں، تو آپ کو بینکنگ کی معلومات (مثلاً درمیان سے کٹا ہوا چیک اور/یا بچتوں کی ڈپازٹ سلپ) کی ضرورت ہو گی۔

اگر آپ کے پاس گزشتہ سال کا ریٹرن موجود ہو تو اس کی ایک نقل اپنے ہمراہ لائیں۔ آپ کے ٹیکس فائل کرنے کے لیے آمدنی سے متعلق فہرست کردہ دستاویزات کا ہونا ضروری ہے۔

اگر آپ، آپ کا شریک حیات / آپ کی شریکۂ حیات، یا زیرِ کفالت افراد ہیلتھ پلان مارکیٹ پلیس کے ذریعے ہیلتھ انشورنس پلان میں اندراج شدہ ہیں، تو 1095-A

4. درخواست کیسے دیں

آپ کی آپشنز یہاں ہیں۔

آن لائن درخواست دیں

اگر آپ کا خاندان $80,000 یا اس سے کم کماتا ہے یا اگر آپ 2022 میں $56,000 یا اس سے کم رقم کمانے والے واحد فائلر ہیں، تو اپنے ٹیکسز آن لائن NYC مفت ٹیکس کی تیاری میں مفت فائل کروائیں۔ IRS کے مستند VITA/TCE رضاکار تیار کنندگان آپ کو آن لائن فائل کرنے میں مدد دے سکتے ہیں۔

آن لائن فائل کریں

بذریعہ ڈاک درخواست دیں

خود جا کر درخواست دیں

اس پر بعد میں واپس آئیں۔
ہم آپ کو اس صفحے کا ایک لنک بھی بھیج سکتے ہیں، تاکہ آپ کی اس وقت واپس آنے میں مدد کی جا سکے، جب آپ تیار ہوں۔

اس پروگرام کے حوالے سے مدد حاصل کرنے کے مزید طریقے

مزید معلومات

ان ٹیکس کریڈٹس سے متعلق مزید جانیں جن کا آپ دعویٰ کر سکتے ہیں۔

VITA یا TCE کا مقام تلاش کریں

قریب ترین رضاکارانہ انکم ٹیکس میں معاونت (Volunteer Income Tax Assistance، VITA) یا بزرگ افراد کے لیے ٹیکس سے متعلق مشاورت (Tax Counseling for the Elderly، TCE) حاصل کرنے کے لیے 800-906-9887 پر کال کریں۔

Last Updated فروری 6, 2023

Stay updated on benefits

Get occasional emails about benefits news, upcoming enrollment periods, and deadlines. Translations are available in 11 languages.