HomeFirst کے لون کے لیے اہل قرار پانے کے واسطے آپ کو آمدنی کے تقاضے پورے کرنے ہوں گے:
آپ کو یہ تمام معیارات بھی پورے کرنے ہوں گے:
- پہلی بار گھر کے خریدار ہوں۔
- اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ HomeFirst کے لون سے گھر خریدنے سے تین سال پہلے گھر کی ملکیت نہیں رکھ سکتے۔
- یہ تقاضا DD-214 والے ان سابق امریکی فوجیوں کے لیے معاف کر دیا گیا ہے جس سے باعزت سروس کی تصدیق ہوتی ہو۔
- گھریلو آمدنی کی اہلیت کی تصدیق کرنے کے لیے دستاویزات فراہم کریں۔
- اس میں ٹیکس ریٹرنز، ادائیگی کی پرچیاں، منافع اور خسارہ کے گوشوارے، یا دیگر دستاویزات شامل ہیں۔
- HPD سے منظور شدہ مشاورتی ایجنسی کے ذریعہ پڑھایا جانے والا ہوم بائر ایجوکیشن کا کورس مکمل کریں۔
- کچھ جزوی ادائیگی یا اختتامی لاگتیں ادا کریں۔
- اس بینک سے رہن حاصل کریں جن کے لون وفاقی یا ریاستی ایجنسی کے تابع ہوں۔ رہن حاصل کرنے کے لیے آپ کو درکار ہوگا:
- ملازمت کا ریکارڈ، اور
- کافی مالی وسائل اور کریڈٹ
- 1-4 فیملی والا گھر، کوآپریٹو، یا کنڈومینیم خریدیں۔
- یہ نیو یارک سٹی کے پانچوں بورو میں ہونا ضروری ہے۔
- قیمت خرید منظور شدہ حدود کے اندر ہونا ضروری ہے۔
- گھر کا رہائشی معائنہ میں پاس ہونا ضروری ہے جس سے تصدیق ہو کہ یہ رہنے کے لیے محفوظ ہے۔
- اپنی ابتدائی رہائش کے بطور اس گھر میں رہیں۔ لون کی رقم کے لحاظ سے، آپ کو گھر میں رہنا ہوگا کم از کم:
- $40,000 سے کم یا اس کے برابر لون کے لیے 10 سال
- $40,000 سے زیادہ بڑے لون کے لیے 15 سال۔