مرکزی متن پر جائیں
رہائش

اختتامی لاگتوں کی جزوی ادائیگی کے لیے قابل معافی لون

HomeFirst کی جزوی ادائیگی میں اعانت | NYC انسانی وسا‏ئل انتظامیہ (NYC Housing Preservation and Development, HPD)

1. یہ کیسے کام کرتا ہے

Home First اہل قرار یافتہ گھر خریدنے والوں کو گھر کی جزوی ادائیگی یا اختتامی لاگتوں کے ضمن میں $100,000 تک دیتا ہے۔

  • آپ HomeFirst کا لون 1-4 فیملی والے گھر، کونڈومینیم، یا کو آپریٹو کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔
    • آپ لازمی طور پر نیو یارک سٹی کے پانچوں بورو میں سے کسی ایک میں خرید رہے ہوں۔
    • لون جزوی ادائیگی کے 50% تک اور اختتامی لاگتوں کے 100% تک، ایک مخصوص حد تک، ادا کرتا ہے۔
    • لون استعمال کرنے کے لیے، پراپرٹی کی قیمت فروخت پر ایک حد ہے۔
  • HomeFirst کا لون لینے کے لیے، آپ کو آمدنی کی حدود وغیرہ کے لیے اہلیت کے معیار کو پورا کرنا ہوتا ہے۔
    • آپ کو شرکت کنندہ HomeFirst کے مستعار دہندہ سے رہن بھی لینا ہوگا۔
  • آپ پانچوں بورو میں سے کسی میں بھی مشاورتی ایجنسی سے HomeFirst کے لون کے لیے درخواست دینے میں مدد حاصل کر سکتے ہیں۔ مشیر:
    • ہوم بائر ایجوکیشن (Homebuyer Education) کلاس میں آپ کا اندراج اور آپ کی تکمیل کی تصدیق کر سکتا ہے۔
    • ابتدائی اہلیت۔
    • پروگرام کے تقاضوں کے بارے میں آپ کو مشورہ دے سکتا ہے۔
    • پیشگی منظوری کے لیے آپ کو شرکت کنندہ مستعار دہندہ کے پاس بھیج سکتا ہے۔
  • اگر آپ مخصوص تقاضے پورا کرتے ہیں تو آپ کو لون کی واپس ادائیگی نہیں کرنی ہوگی۔
  • HomeFirst کے لون کی تمام شرائط دیکھیں۔

2. اپنی اہلیت کا تعین کریں

HomeFirst کے لون کے لیے اہل قرار پانے کے واسطے آپ کو آمدنی کے تقاضے پورے کرنے ہوں گے:

فیملی سائز زیادہ سے زیادہ گھریلو آمدنی (80% AMI)
1 $66,850
2 $76,400
3 $85,950
4 $95,450
5 $103,100
6 $110,750
7 $118,400
8 $126,000

آپ کو یہ تمام معیارات بھی پورے کرنے ہوں گے:

  1. پہلی بار گھر کے خریدار ہوں۔
    • اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ HomeFirst کے لون سے گھر خریدنے سے تین سال پہلے گھر کی ملکیت نہیں رکھ سکتے۔
    • یہ تقاضا DD-214 والے ان سابق امریکی فوجیوں کے لیے معاف کر دیا گیا ہے جس سے باعزت سروس کی تصدیق ہوتی ہو۔
  2. گھریلو آمدنی کی اہلیت کی تصدیق کرنے کے لیے دستاویزات فراہم کریں۔
    • اس میں ٹیکس ریٹرنز، ادائیگی کی پرچیاں، منافع اور خسارہ کے گوشوارے، یا دیگر دستاویزات شامل ہیں۔
  3. HPD سے منظور شدہ مشاورتی ایجنسی کے ذریعہ پڑھایا جانے والا ہوم بائر ایجوکیشن کا کورس مکمل کریں۔
  4. کچھ جزوی ادائیگی یا اختتامی لاگتیں ادا کریں۔
  5. اس بینک سے رہن حاصل کریں جن کے لون وفاقی یا ریاستی ایجنسی کے تابع ہوں۔ رہن حاصل کرنے کے لیے آپ کو درکار ہوگا:
    • ملازمت کا ریکارڈ، اور
    • کافی مالی وسائل اور کریڈٹ
  6. 1-4 فیملی والا گھر، کوآپریٹو، یا کنڈومینیم خریدیں۔
    • یہ نیو یارک سٹی کے پانچوں بورو میں ہونا ضروری ہے۔
    • قیمت خرید منظور شدہ حدود کے اندر ہونا ضروری ہے۔
    • گھر کا رہائشی معائنہ میں پاس ہونا ضروری ہے جس سے تصدیق ہو کہ یہ رہنے کے لیے محفوظ ہے۔
  7. اپنی ابتدائی رہائش کے بطور اس گھر میں رہیں۔ لون کی رقم کے لحاظ سے، آپ کو گھر میں رہنا ہوگا کم از کم:
    • $40,000 سے کم یا اس کے برابر لون کے لیے 10 سال
    • $40,000 سے زیادہ بڑے لون کے لیے 15 سال۔

3. آپ کو کیا شامل کرنے کی ضرورت ہے

آپ کو دکھانا ہوگا:

  • آمدنی کا ثبوت (ٹیکس ریٹرنز، ادائیگی کی پرچیاں، منافع اور خسارہ کے گوشوارے یا دیگر دستاویزات جن سے آپ کی آمدنی کی تصدیق ہوتی ہو)۔
  • ملازمت کے ریکارڈز
  • کافی مالی وسائل اور کریڈٹ کا ثبوت

4. درخواست کیسے دیں

آپ کی آپشنز یہاں ہیں۔

آن لائن درخواست دیں

  1. HomeFirst کا لون لینے کی کارروائی شروع کرنے کے لیے مشاورتی ایجنسی سے رابطہ کریں۔ اپنے نزدیک ایک مشیر تلاش کریں۔ نیچے اسکرول کر کے” مشاورتی ایجنسیاں” (Counseling Agencies ) پر جائیں۔
  2. مشیر HomeFirst کی نقد ادائیگی کے اعانت پروگرام کے لیے آپ کی اہلیت چیک کرنے میں مدد کرے گا۔
  3. آپ کو ہوم بائر ایجوکیشن کی کلاس بھی مکمل کرنی ہوگی۔ آپ کو اس کے بعد ایک سرٹیفکیٹ ملے گا جس سے HomeFirst کے لون کے لیے آپ کی اہلیت کی تصدیق ہوتی ہے۔

اس پر بعد میں واپس آئیں۔
ہم آپ کو اس صفحے کا ایک لنک بھی بھیج سکتے ہیں، تاکہ آپ کی اس وقت واپس آنے میں مدد کی جا سکے، جب آپ تیار ہوں۔

اس پروگرام کے حوالے سے مدد حاصل کرنے کے مزید طریقے

ویب سائٹ ملاحظہ کریں

HomeFirst کی جزوی ادائیگی میں اعانت کے بارے میں مزید جانیں۔

ہوم فرسٹ لون حاصل کرنے کے بارے میں شرائط پڑھیں۔

Last Updated منگل, نومبر 9th, 11:19صبح

Stay updated on benefits

Get occasional emails about benefits news, upcoming enrollment periods, and deadlines. Translations are available in 11 languages.