مرکزی متن پر جائیں
نقدی اور اخراجات

نیویارک کے رہائشی افراد کے لیے ٹیکس کی مفت تیاری

NYC ٹیکس کی مفت تیاری | NYC شعبہ برائے صارف معاملات

1. یہ کیسے کام کرتا ہے

اگر آپ نے پچھلے سال 64,000$ یا کم کمائے تھے تو سٹی آپ کو آپ کے ٹیکس کی مفت تیاری میں مدد دے سکتا ہے۔

  • اپنے ٹیکسز 15 اپریل 2020 تک فائل کریں
  • ذاتی طور پر یا آن لائن فائل کریں
  • Free Tax Prep کی سائٹس آپ کی مدد کے لیے پورا سال کھلی رہتی ہیں
  • اگر آپ ٹیکس کریڈٹس جیسے کہ EITC، چائلڈ ٹیکس کریڈٹ، یا چائلڈ اینڈ ڈیپنڈنٹ ٹیکس کریڈٹ کے لیے اہلیت رکھتے/رکھتی ہیں تو آپ ٹیکس فائل کرتے وقت انہیں کلیم کر سکتے/سکتی ہیں
  • اگر آپ کو ریفنڈ ملتا ہے تو IRS آپ کا ریفنڈ بذریعہ ڈاک بھیجتی ہے یا آپ کے بینک اکاؤنٹ میں جمع کروا دیتی ہے
  • اگر آپ ذاتی طور پر فائل کرتے/کرتی ہیں تو کچھ سائٹس آپ کو اپنی ٹیکس دستاویزات وہاں دے جانے اور مکمل شدہ ریٹرن بعد میں لے جانے کی اجازت دیتی ہیں

2. اپنی اہلیت کا تعین کریں

  • اپنے ٹیکسز ذاتی طور پر مفت میں فائل کرنے کا اہل ہونے کے لیے آپ کی گزشتہ سال کی آمدنی 64,000$ یا کم ہونی چاہیئے۔
  • اپنے ٹیکسز مفت میں آن لائن فائل کرنے کا اہل ہونے کے لیے آپ کی گزشتہ سال کی آمدنی 69,000$ یا کم ہونی چاہیئے۔

3. آپ کو کیا شامل کرنے کی ضرورت ہے

فائل کرنے کے لیے آپ کو درج ذیل چیزوں کا ثبوت فراہم کرنا ہو گا:

  • آپ کی شناخت: جیسے کہ حکومت کا جاری کردہ ID بشمول IDNY
  • آمدنی کا ثبوت: W-2، 1099s فارم یا اگر آپ کا اپنا روزگار ہے تو آمدنی اور اخراجات کا ریکارڈ۔
  • اگر آپ اپنا ریفنڈ بذریعہ ڈائریکٹ ڈیپازٹ چاہتے/چاہتی ہیں تو آپ کا بینک اکاؤنٹ اور راؤٹنگ نمبر
  • صحت کے بیمے کی کوریج: فارم 1095-A/B/C یا استثناء۔
  • بچوں کی نگہداشت کے اخراجات، اگر اطلاق ہوتا ہو۔

آپ کی صورتحال کے مطابق، آپ کو دیگر دستاویزات بھی موصول ہو سکتی ہیں جیسے کہ تعلیمی قرضوں پر سود (فارم 1098-T) یا سوشل سیکیورٹی بینیفٹس (فارم SSA-1099)۔ فائل کرتے ہوئے ان فارموں کی دستیابی یقینی بنائیں تاکہ آپ زیادہ سے زیادہ ریفنڈ حاصل کر سکیں۔

4. درخواست کیسے دیں

آپ کی آپشنز یہاں ہیں۔

آن لائن درخواست دیں

سٹی آپ کو ایسی ویب سائٹ تلاش کرنے میں مدد دے سکتا ہے جہاں آپ اپنے ٹیکسز مفت میں فائل کر سکتے/سکتی ہیں۔

آن لائن فائل کريں

خود جا کر درخواست دیں

اس پر بعد میں واپس آئیں۔
ہم آپ کو اس صفحے کا ایک لنک بھی بھیج سکتے ہیں، تاکہ آپ کی اس وقت واپس آنے میں مدد کی جا سکے، جب آپ تیار ہوں۔

اس پروگرام کے حوالے سے مدد حاصل کرنے کے مزید طریقے

ویب سائیٹ ملاحظہ کریں

مزید معلومات کے لیے نیویارک شہر شعبۂ صارف معاملات کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔

311 پر کال کریں

ٹیکس کی تیاری میں معاونت کا کہیں.

کوئی VITA یا TCE مقام تلاش کریں

قریب ترین Volunteer Income Tax Assistance (رضاکارانہ انکم ٹیکس معاونت، VITA) یا Tax Counseling for the Elderly (بزرگوں کے لیے ٹیکس پر صلاح کاری، TCE) تلاش کرنے کے لیے 9887-906-800 پر کال کریں۔

ٹیکس تیاری کے کسی مقام کا دورہ کریں

اپنے ٹیکسز فائل کرنے میں ذاتی طور پر مدد حاصل کرنے کے لیے ٹیکس تیاری کے کسی مقام کا دورہ کریں۔

Last Updated جمعہ, جنوری 31st, 12:47شام