مرکزی متن پر جائیں
نقدی اور اخراجات

بچوں والے خاندانوں کے لیے ٹیکس کریڈٹ

چائلڈ ٹیکس کریڈٹ (CTC) | NYC محکمہ برائے صارفین اور کارکنان کا تحفظ (NYC Department of Consumer and Worker Protection, DCWP), انٹرنل ریونیو سروس (Internal Revenue Service, IRS)

1. یہ کیسے کام کرتا ہے

2023‏ کے لیے ٹیکس فائل کرتے وقت، فیملیز 17 سال سے کم عمر کے اہل قرار پانے والے ہر بچے کے لیے ‎$2,000‏ تک کی مالیت کے اس ٹیکس کریڈٹ کا دعوی کر سکتی ہیں۔

  • اس کریڈٹ کا دعوی کرنے کے لیے اپنا ‎2023‏ کا ٹیکس ریٹرن ‎15‏ اپریل ‎2024‏ تک فائل کریں۔
  • اگر آپ کو آمدنی حاصل نہ ہوئی ہو یا کوئی انکم ٹیکسز واجب الادا ہوں تب بھی آپ کا خاندان اہل ہو سکتا ہے۔ تاہم، آپ کے بچے کے پاس ایک سوشل سیکیورٹی نمبر ہونا ضروری ہے۔
  • کریڈٹ بطور آمدنی شمار نہیں ہوتا اور اس سے عوامی مراعات کے لیے آپ کی اہلیت متاثر نہیں ہو گی۔

2. اپنی اہلیت کا تعین کریں

2023 کے ٹیکس سال میں کریڈٹ کے لیے اہل قرار پانے کے لیے، آپ کو درج ذیل تقاضے پورا کرنا چاہیے:

  1. شادی شدہ ہونے اور مشترکہ طو پر فائل کرنے کی صورت میں آپ نے $200,000 تک یا $400,000 تک کمائے ہوں۔
  2. آپ اپنے ٹیکس ریٹرن میں کسی ایسے بچے کا دعویٰ کر رہے ہیں:
    • جس کی عمر 16 سال یا اس سے کم ہے
    • بچے کے پاس سوشل سیکیورٹی نمبر (Social Security Number, SSN) یا ایڈاپشن ٹیکس آئڈنٹیفیکیشن نمبر (Adoption Tax Identification Number، ATIN) ہونا ضروری ہے۔ فائلر SSN یا انفرادی ٹیکس دہندہ کا شناختی نمبر (Individual Taxpayer Identification Number، ITIN) استعمال کر سکتا ہے۔
    • اہل بچہ آپ کا سگا بچہ، سوتیلا بچہ، پوتا/پوتی/نواسا/نواسی، اہل رضاعی بچہ، لےپالک بچہ، بہن/بھائی، بھانجی/بھتیجی یا بھانجا/بھتیجا ہونا ضروری ہے۔
  3. آپ کا بچہ یا زیرِ کفالت بچہ امریکا میں نصف سال سے زائد عرصے سے آپ کے ساتھ رہا ہو اور آپ اپنے ٹیکس ریٹرن میں زیرِ کفالت بچے کے بطور ان کا دعویٰ کر رہے ہوں۔
    • آپ کا بچہ اپنی ذاتی مالی اعانت کی رقم کا نصف سے زائد حصہ آپ کو نہیں دے سکتا۔

3. آپ کو کیا شامل کرنے کی ضرورت ہے

ان دستاویزات کی فہرست ملاحظہ کریں جنہیں آپ کو اپنے ٹیکس فائل کروانے اور CTC کا دعویٰ کرنے کے سلسلے میں ضرورت پیش آئے گی۔

آپ کی شناخت کا ثبوت

درخواست دینے والے ہر فرد کے لیے، کوئی بھی ایک دستاویز:

  • حکومت کی جانب سے جاری کردہ با فوٹو ID (اس میں IDNYC شامل ہے)
  • سوشل سیکیورٹی کارڈز یا انفرادی ٹیکس دہندہ کے شناختی نمبر (ITIN) کے تعین کار خطوط (کی اصل کاپی، نقل، یا الیکٹرانک دستاویز) اور آپ، آپ کے شریک حیات/آپ کی شریکۂ حیات اور آپ کے زیرِ کفالت افراد کی پیداائش کی تاریخیں

آپ کی آمدنی کا ثبوت

4. درخواست کیسے دیں

آن لائن درخواست دیں

مفت ٹیکس فائل کرنے میں مدد پائیں اگر آپ کی فیملی نے ‎$85,000‏ یا اس سے کم کمائے یا اگر آپ ایسے تنہا فائل کرنے والے ہیں جس ننے 2023 میں ‎$59,000‏ سے کم کمائے۔ IRS‏ کے مستند ‏VITA/TCE‏ رضاکار تیار کنندگان آپ کو آن لائن، بذات خود، یا اپنی دستاویزات آپ کے فراہم کرنے کے بعد فائل کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔

خود جا کر درخواست دیں

فارم 1040 مکمل کریں۔ یہ دیکھنے کے لیے کہ آپ کتنا چائلڈ ٹیکس کریڈٹ موصول کر سکتے ہیں، شیڈول 8812 بھی مکمل کریں۔

مفت ٹیکس فائل کرنے میں مدد پائیں اگر آپ کی فیملی نے ‎$85,000‏ یا اس سے کم کمائے یا اگر آپ ایسے تنہا فائل کرنے والے ہیں جس ننے 2023 میں ‎$59,000‏ سے کم کمائے۔ IRS‏ کے مستند ‏VITA/TCE‏ رضاکار تیار کنندگان آپ کو آن لائن، بذات خود، یا اپنی دستاویزات آپ کے فراہم کرنے کے بعد فائل کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔

ٹیکس کی تیاری کا مقام تلاش کریں

اس پر بعد میں واپس آئیں۔
ہم آپ کو اس صفحے کا ایک لنک بھی بھیج سکتے ہیں، تاکہ آپ کی اس وقت واپس آنے میں مدد کی جا سکے، جب آپ تیار ہوں۔

اس پروگرام کے حوالے سے مدد حاصل کرنے کے مزید طریقے

مزید معلومات

ان ٹیکس کریڈٹس سے متعلق مزید جانیں جن کا آپ دعویٰ کر سکتے ہیں۔

311 پر کال کریں

ٹیکس کی تیاری میں مدد طلب کریں۔

VITA یا TCE کا مقام تلاش کریں

قریب ترین رضاکارانہ انکم ٹیکس میں معاونت (VITA) یا بزرگ افراد کے لیے ٹیکس سے متعلق مشاورت (TCE) حاصل کرنے کے لیے 800-906-9887 پر کال کریں۔

Last Updated اکتوبر 15, 2024

Stay updated on benefits

Get occasional emails about benefits news, upcoming enrollment periods, and deadlines. Translations are available in 11 languages.