مرکزی متن پر جائیں
نقدی اور اخراجات

تازہ کاری والدین کو ٹیکس سال 2021کی پیشگی ادائیگیاں۔

چائلڈ ٹیکس کریڈٹ (CTC) | NYC کا محکمہ برائے صارفین اور کارکنان کا تحفظ (DCWP) / اندرونی محصول کی خدمت (IRS)

1. یہ کیسے کام کرتا ہے

چائلڈ ٹیکس کریڈٹ (Child Tax Credit, CTC) بچے کی پرورش میں ہر روز کے اخراجات برداشت کرنے میں کنبوں کی مدد کرتا ہے۔ اہل قرار یافتہ بچوں والے تمام ٹیکس فائلرز کریڈٹ کے اہل ہیں، چاہے ان کی کوئی کمائی ہوئی آمدنی نہ ہو یا ان پر انکم ٹیکس واجب الادا نہ ہو۔ ٹیکس سال 2021 کے لیے CTC کی قدر میں اضافہ کیا گیا ہے، جس میں (18 سال سے کم عمر کے ہر بچے کے لیے) 3,000$ یا (6 سال سے کم عمر کے ہر بچے کے لیے) 3,600$ 15 جولائی 2021 کے آغاز سے پیشگی ادائیگیوں کے طور پر وصول کیے جا سکتے ہیں۔

  • تجدیدی معلومات: CTC کریڈٹس میں 2021 کے امریکن رسکیو پلان ایکٹ (American Rescue Plan Act, ARPA) کے ذریعے ٹیکس سال 2021کے لیے توسیع کی گئی ہے۔
    • ادائیگیاں پوری طرح قابل واپسی ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ اگر آپ کی کوئی آمدنی نہیں ہوتی ہے اور آپ پر کوئی آمدنی ٹیکس واجب نہیں ہے تو بھی آپ کریڈٹ سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
    • کریڈٹ میں وہ بچے بھی شامل ہیں جو 2021 میں 17سال کے ہوں گے۔
    • آپ اپنے CTC کریڈٹ کا نصف حصہ 2021 کا ٹیکس ریٹرن داخل کرنے سے پہلے حاصل کر سکتے ہیں اور باقی نصف کا مطالبہ سال 2021 کا ٹیکس ریٹرن داخل کرنے پر کر سکتے ہیں۔
    • اگر آپ ٹیکس سال 2020 یا ٹیکس سال 2019 کے لیے اپنے ٹیکسز داخل کر چکے ہیں تو 15 جولائی، 2021 سے ادائیگیاں خود کار طور پر IRS سے آپ کو ماہانہ بنیاد پر ہوتی رہیں گی۔
      • IRS باقی ادائیگی 13 اگست، 15 ستمبر، 15 اکتوبر، 15 نومبر اور 15 دسمبر کو جاری کرے گی۔
    • IRS نے ان خاندانوں کو خطوط بھیجنا شروع کر دیا ہے جو وفاقی ٹیکس گوشواروں کی بنیاد پر، ہر ماہ CTC کی ادائیگی کے اہل ہو سکتے ہیں۔ وہ خاندان جو پیشگی CTC ادائیگی کے اہل ہیں انہیں دوسرا، ذاتی نوعیت کا خط موصول ہوگا جس میں ان کی ماہانہ ادائیگی کا تخمینہ درج ہوگا۔
  • اہل ہونے کے لیے، بچہ یا زیر کفالت شخص کو امریکی شہری یا رہائشی ہونا چاہیئے اور اس کے پاس سوشل سیکیورٹی نمبر ہونا چاہیئے۔ اس شخص کا آپ کے ساتھ نصف سے زائد سال سے رہنا بھی ضروری ہے۔
    • آپ اپنے بچے، سوتیلے بچے، گود لینے بچے، رضاعی بچے، پوتے/نواسے پرپوتے/نواسے کے لیے مطالبہ کر سکتے ہیں۔
    • اگر آپ کے بھائی بہن، سوتیلے بھائی بہن، یا آپ کے ساتھ رہنے والے بھائی بہن ہیں تو بھی آپ ان کے لیے بھی آپ مطالبہ کر سکتے ہیں۔
  • اگر آپ اہل ہو جاتے ہیں تو، حکومت آپ کیا ریفنڈ ڈاک سے بھیج دیتی ہے یا آپ کے بینک اکاؤنٹ میں جمع کر دیتی ہے۔

2. اپنی اہلیت کا تعین کریں

تجدیدی معلومات: 2021کے امریکن رسکیو پلان ایکٹ (American Rescue Plan Act, ARPA) کے ذریعے ٹیکس سال 2021 CTC کریڈٹس میں 18) سال سے کم عمر کے ہر بچے کے لیے $3,000 (یا (6 سال سے کم عمر کے بچے کے لیے( $3,600 تک کی توسیع ہوتی ہے۔

چائلڈ ٹیکس کریڈٹ کا اہل ہونے کے لیے، آپ کو ان سوالوں کا جواب ہاں میں دینے کے قابل ہونا چاہیے:

  • کیا آپ کے کسی بچے یا انحصار کنندہ کی عمر 18 سال سے کم ہے اور وہ سوشل سیکیورٹی نمبر رکھتا ہے؟
  • .کیا آپ کا منحصر امریکی شہری، امریکہ کا باشندہ، یا مستقل رہائشی ہے؟
  • .کیا آپ کا منحصر آدھے سال سے زیادہ عرصہ سے آپ کے ساتھ رہا ہے؟
  • .کیا آپ کا منحصر آپ کے ٹیکس ریٹرن کا دعویدار ہے؟

یہ دیکھنے کے لیے کہ کیا آپ اس اور دیگر 30 پروگرامز کے لیے اہل ہیں، ایک مختصر سروے میں حصہ لیں۔

کیا میں اہل ہوں؟

3. آپ کو کیا شامل کرنے کی ضرورت ہے

درخواست دیتے وقت درست دستاویزات کو شامل کرنا اہمیت رکھتا ہے۔ آپ کی دستاویزات بتاتی ہیں کہ آیا یہ پروگرام آپ کے لیے درست ہے یا نہیں۔

یہ صفحہ آپ کو اپنی درخواست کے لیے درست دستاویزات منتخب کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔

اگر آپ اپنی بازادائیگی بذریعہ براہ راست ڈیپازٹ چاہتے/چاہتی ہیں تو آپ کو بینک کی معلومات درکار ہوں گی (تنسیخ شدہ چیک اور/یا سیونگز ڈیپازٹ سلپ).

آپ کی شناخت کا ثبوت

درخواست دینے والے ہر شخص کے لیے، کوئی ایک دستاویز:

  • ڈرائیورز لائسنس یا سرکاری تصویری شناخت
  • زیر کفالت افراد کے لیے سوشل سیکیورٹی کارڈ
  • سوشل سیکیورٹی کارڈ یا ITIN

آپ کی آمدنی کا ثبوت

4. درخواست کیسے دیں

آپ کی آپشنز یہاں ہیں۔

آن لائن درخواست دیں

گر آپ نے ٹیکس والے سال 2020 یا 2019 کے لیے ٹیکس فائل کیے:

اگر آپ نے ٹیکس فائل نہیں کیے ہیں یا آپ سے کرنا مطلوب نہیں ہے:

  • چائلڈ ٹیکس کریڈٹ کی پیشگی ادائیگیاں حاصل کرنے کے لیے 15 اکتوبر 2021 تک IRS کو معلومات فراہم کرنے کے لیے چائلڈ ٹیکس کریڈٹ نان فائلر سائن اپ ٹول کا استعمال کریں۔
  • اگر آپ نے 15 اکتوبر 2021 تک IRS کو معلومات فراہم نہیں کیں تو، آپ کو ٹیکس ریٹرن فائل کرنا ہوگا۔ 2020 کے آپ کے ٹیکسز کے لیے آخری تاریخ 17مئی 2021 تھی لیکن اگر آپ کی فیملی کی آمدنی 68,000$ یا اس سے کم ہے تو آپ NYC فری ٹیکس پریپ (NYC Free Tax Prep) کے ذریعے مفت میں فائل کر سکتے ہیں۔
  • آپ اپنے چائلڈ ٹیکس کریڈٹ اور چھوٹی ہوئی محرک ادائیگوں کا دعوی کرنے کی خاطر آسان ٹیکس ریٹرن آن لائن فائل کرنے کے لیے GetCTC.org کا بھی استعمال کر سکتے ہیں، چاہے آپ کے پاس اپنے ٹیکس کی دستاویزات نہ ہوں۔ اگر یہ آپ پر لاگو ہوتے ہیں تو آپ GetCTC.org کا اسعمال کر سکتے ہیں:
    • کیا آپ کے پاس ایک درست SSN یا ITIN ہے؟
    • اگر تنہا ہیں تو آپ نے $12,400 سے کم کمایا، اگر شادی شدہ ہیں تو $24,800 کمایا اور مشترکہ طور پر فائل کر رہے ہیں
    • آپ نے اس سال ریٹرن فائل نہیں کیا ہے
    • جتنا محرک آپ کا واجب تھا اس کی پوری رقم آپ کو نہیں ملی۔

خود جا کر درخواست دیں

اس پر بعد میں واپس آئیں۔
ہم آپ کو اس صفحے کا ایک لنک بھی بھیج سکتے ہیں، تاکہ آپ کی اس وقت واپس آنے میں مدد کی جا سکے، جب آپ تیار ہوں۔

اس پروگرام کے حوالے سے مدد حاصل کرنے کے مزید طریقے

ویب سائیٹ ملاحظہ کریں

مزید معلومات کے لیے NYC کا محکمہ برائے صارفین اور کارکنان کا تحفظ پر جائیں۔

امداد حاصل کرنے کے لئے تارکین وطن ActionNYC کے ساتھ اپائنٹمنٹ حاصل کر سکتے ہیں۔

311 پر کال کریں

ٹیکس کی تیاری میں مدد طلب کریں۔

کوئی VITA یا TCE مقام تلاش کریں

قریب ترین رضاکارانہ انکم ٹیکس میں معاونت (Volunteer Income Tax Assistance, VITA) یا بزرگ افراد کے لئے ٹیکس سے متعلق مشاورت (Tax Counseling for the Elderly, TCE) تلاش کرنے کے لئے 9887-906-800 پر کال کریں۔

ٹیکس کی تیاری کے کسی مقام پر جائیں

اگر آپ اہل ہو جاتے ہیں تو، ٹیکس کی تیاری کے کسی مقام پر جائیں تاکہ آپ ذاتی طور پر اپنے ٹیکس جمع کرانے میں مدد حاصل کر سکیں۔

Last Updated جمعہ, ستمبر 24th, 5:22شام

مراعات سے باخبر رہیں

مراعات کی خبروں، آنے والے اندراج کی مدتوں، اور آخری تاریخوں کے بارے میں وقتا فوقتا ای میلز حاصل کریں۔ 11 زبانوں میں ترجمے دستیاب ہیں۔