مرکزی متن پر جائیں
نقدی اور اخراجات

والدین کے لیے ٹیکس میں چھوٹ

چائلڈ ٹیکس کریڈٹ (CTC) | NYC کا محکمہ برائے صارفین اور کارکنان کا تحفظ (DCWP) / اندرونی محصول کی خدمت (IRS)

1. یہ کیسے کام کرتا ہے

CTC اہل بچوں والے لوگوں کو فی بچہ اپنے وفاقی آمدنی ٹیکس میں 2,000$ تک کی کٹوتی کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ آپ CTC کے لیے اور بچہ اور انحصار کرنے والے کی دیکھ بھال کے اخراجات کے لیے کریڈٹ دونوں کے لیے دعوی کر سکتے ہیں۔

  • 15 اپریل، 2021 تک اپنے ٹیکس فائل کریں۔
  • اہل ہونے کے لیے، بچہ یا منحصر شخص کا امریکی شہری یا رہائشی ہونا ضروری ہے اور اس کے پاس سوشل سیکیورٹی نمبر ہونا چاہیئے۔ اس شخص کا آپ کے ساتھ نصف سے زائد سال سے رہنا بھی ضروری ہے۔
  • آپ اپنے بچے، سوتیلی بچے، گود لیے ہوئے بچے، رضاعی بچے، پوتے پوتی یا نواسے نواسی کا دعوی کر سکتے ہیں۔
  • اگر آپ کے سگے بہن بھائی، یا سوتیلے بہن بھائی ہیں جو آپ کے ساتھ رہتے ہیں تو، آپ ان کا بھی دعوی کر سکتے ہیں۔
  • اگر آپ اہل ہو جاتے ہیں تو، حکومت آپ کا ریفنڈ ڈاک سے بھیج دیتی ہے یا آپ کے بینک اکاؤنٹ میں جمع کر دیتی ہے۔
  • CTC کے دعویدار فائلرز کے لیے ریفنڈز مارچ کے پہلے ہفتے تک تقسیم نہیں کیے جائیں گے۔

2. اپنی اہلیت کا تعین کریں

چائلڈ ٹیکس کریڈٹ کا اہل ہونے کے لیے، آپ کو ان سوالوں کا جواب ہاں میں دینے کے قابل ہونا چاہیے:

  • کیا آپ کے پاس سوشل سیکیورٹی نمبر کا حامل کوئی بچہ یا منحصر ہے جس کی عمر 17 سال سے کم ہے؟
  • کیا آپ کا منحصر امریکی شہری، امریکہ کا باشندہ، یا مستقل رہائشی ہے؟
  • کیا آپ کا منحصر آدھے سال سے زیادہ عرصہ سے آپ کے ساتھ رہا ہے؟
  • کیا آپ کا منحصر آپ کے ٹیکس ریٹرن کا دعویدار ہے؟”

یہ دیکھنے کے لیے کہ کیا آپ اس اور دیگر 30 پروگرامز کے لیے اہل ہیں، ایک مختصر سروے میں حصہ لیں۔

کیا میں اہل ہوں؟

3. آپ کو کیا شامل کرنے کی ضرورت ہے

درخواست دیتے وقت درست دستاویزات کو شامل کرنا اہمیت رکھتا ہے۔ آپ کی دستاویزات بتاتی ہیں کہ آیا یہ پروگرام آپ کے لیے درست ہے یا نہیں۔

یہ صفحہ آپ کو اپنی درخواست کے لیے درست دستاویزات منتخب کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔

اگر آپ اپنی بازادائیگی بذریعہ براہ راست ڈیپازٹ چاہتے/چاہتی ہیں تو آپ کو بینک کی معلومات درکار ہوں گی (تنسیخ شدہ چیک اور/یا سیونگز ڈیپازٹ سلپ).

آپ کی شناخت کا ثبوت

درخواست دینے والے ہر شخص کے لیے، کوئی ایک دستاویز:

  • ڈرائیورز لائسنس یا سرکاری تصویری شناخت
  • زیر کفالت افراد کے لیے سوشل سیکیورٹی کارڈ
  • سوشل سیکیورٹی کارڈ یا ITIN

آپ کی آمدنی کا ثبوت

4. درخواست کیسے دیں

آپ کی آپشنز یہاں ہیں۔

آن لائن درخواست دیں

NYC کی مفت ٹیکس کی تیاری (NYC Free Tax Prep) کے ساتھ اپنے ٹیکس فائل کریں۔ مزید جاننے کے لیے nyc.gov/taxprep پر جائیں۔

آن لائن فائل کريں

خود جا کر درخواست دیں

اس پر بعد میں واپس آئیں۔
ہم آپ کو اس صفحے کا ایک لنک بھی بھیج سکتے ہیں، تاکہ آپ کی اس وقت واپس آنے میں مدد کی جا سکے، جب آپ تیار ہوں۔

اس پروگرام کے حوالے سے مدد حاصل کرنے کے مزید طریقے

ویب سائیٹ ملاحظہ کریں

مزید معلومات کے لیے NYC کا محکمہ برائے صارفین اور کارکنان کا تحفظ پر جائیں۔

امداد حاصل کرنے کے لئے تارکین وطن ActionNYC کے ساتھ اپائنٹمنٹ حاصل کر سکتے ہیں۔

311 پر کال کریں

ٹیکس کی تیاری میں مدد طلب کریں۔

کوئی VITA یا TCE مقام تلاش کریں

قریب ترین رضاکارانہ انکم ٹیکس میں معاونت (Volunteer Income Tax Assistance, VITA) یا بزرگ افراد کے لئے ٹیکس سے متعلق مشاورت (Tax Counseling for the Elderly, TCE) تلاش کرنے کے لئے 9887-906-800 پر کال کریں۔

ٹیکس کی تیاری کے کسی مقام پر جائیں

اگر آپ اہل ہو جاتے ہیں تو، ٹیکس کی تیاری کے کسی مقام پر جائیں تاکہ آپ ذاتی طور پر اپنے ٹیکس جمع کرانے میں مدد حاصل کر سکیں۔

Last Updated بدھ, جنوری 27th, 2:21شام

Stay updated on benefits

Get occasional emails about benefits news, upcoming enrollment periods, and deadlines. Translations are available in 11 languages.