مرکزی متن پر جائیں
رہائش

معذور افراد کے لیے رینٹ کا فریز

معذوری کے کرایے میں اضافہ کی چھوٹ (DRIE) | NYC شعبۂ مالیاتترقی (NYC Department of Finance, DOF)

1. یہ کیسے کام کرتا ہے

DRIE معذور اہل قرار پانے والے کرایہ داروں کا کرایہ منجمد کر کے سستی رہائش میں رہنے میں مدد کرتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ کرایہ دار وہ ادا کرتے رہ سکتے ہیں جو وہ ادا کر رہے تھے چاہے مالک مکان کرایہ میں اضافہ کرے۔ مکان مالک کو پراپرٹی ٹیکس کریڈٹ ملے گا جو نئے اور اصل کرایہ کی رقم کے درمیان فرق کو پورا کرتا ہے۔

  • DRIE کا اہل ہونے کیلئے آپ کو اہل ثابت کرنے والی معذوری کا فائدہ حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔
  • مستقبل میں کرایہ کی اتنی ہی رقم ادا کرتے رہنے کے لیے وقت پر تجدید کریں جیسا کہ آپ ابھی کرتے ہیں۔
  • DRIE کا اہل قرار پانے کیلئے آپ کو ٹیکس جمع کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
  • درخواست دینے کیلئے آپ کو اپنے مکان مالک کی اجازت کی ضرورت نہیں ہے۔
  • NYC رینٹ فریز پروگرام میں 62 سال اور اس سے زیادہ عمر کے بزرگوں کے لیے سینئر سٹیزن رینٹ انکریز ایکسپشن (Senior Citizen Rent Increase Exemption, SCRIE) بھی شامل ہے۔

2. اپنی اہلیت کا تعین کریں

DRIE کا اہل ہونے کے لیے، آپ کو ان تمام سوالات کے جوابات "ہاں” دینے کے قابل ہونا چاہیے:

  1. کیا آپ کی عمر 18 سال یا سے زیادہ ہے؟
  2. کیا آپ کا نام لیز پر درج ہے؟
  3. کیا آپ کی مشترکہ گھریلو آمدنی ایک سال میں 50,000$ یا اس سے کم ہے؟
  4. کیا آپ اپنی ماہانہ آمدنی کا ایک تہائی سے زیادہ کرایہ پر خرچ کرتے ہیں؟
  5. کیا آپ NYC میں رہائش کی ان اقسام میں سے کسی ایک میں رہتے ہیں؟
    • کرایہ کے مستحکم اپارٹمنٹ میں
    • کرایہ کنٹرول شدہ اپارٹمنٹ میں
    • Mitchell-Lama کی ڈیولپمنٹ میں
    • لمیٹیڈ ڈیویڈنڈ کی ڈیولپمنٹ میں
    • ری ڈیولپمنٹ کمپنی کی ڈیولپمنٹ میں
    • ہاؤسنگ ڈیولپمنٹ فنڈ کمپنی (Housing Development Fund Company, HDFC) کوآپریٹو ڈیولپمنٹ میں
    • سیکشن 213 کوآپریٹو یونٹ میں
    • کرایہ کے ریگولیٹڈ ہوٹل یا سنگل روم آکوپنسی یونٹ میں
  6. کیا آپ کو درج ذیل مراعات سے آمدنی حاصل ہوتی ہے؟
    • سپلیمینٹل‎‏ سیکیورٹی‎‏ انکم (‏Supplemental Security Income, SSI‏)
    • وفاقی سماجی تحفظ معذوری انشورنس (Social Security Disability Insurance, SSDI)
    • یو ایس ڈپارٹمنٹ آف ویٹرنز افیئرز (Veterans Affairs, VA) کا معذوری پنشن یا بھتہ
    • اگر آپ نے ماضی میں SSI یا SSDI حاصل کیا ہے تو معذوری سے متعلق Medicaid

3. درخواست کیسے دیں

بذریعہ ڈاک درخواست دیں

  1. ابتدائی درخواست پرنٹ اور مکمل کریں (یا درخواست کے لیے 311 پر کال کریں)۔
  2. اپنی مکمل اور دستخط شدہ درخواست کو معاون دستاویزات کے ساتھ بھیجیں:
    Rent Freeze Program (رینٹ فریز پروگرام) – DRIE

    P.O. Box 3179
    Union, NJ 07083

فارم ڈاؤن لوڈ کریں

بذریعہ فون درخواست دیں

اگرآپ Housing Development Fund Company, HDFC (ہاؤسنگ ڈیولپمنٹ فنڈ کمپنی) کے کسی اپارٹمنٹ یا Mitchell-Lama اپارٹمنٹ میں رہتے/رہتی ہیں، تو 8494-863-212 پر HPD کو کال کریں۔

اس پر بعد میں واپس آئیں۔
ہم آپ کو اس صفحے کا ایک لنک بھی بھیج سکتے ہیں، تاکہ آپ کی اس وقت واپس آنے میں مدد کی جا سکے، جب آپ تیار ہوں۔

اس پروگرام کے حوالے سے مدد حاصل کرنے کے مزید طریقے

آن لائن مزید جانیں

مزید جاننے کے لیے NYC رینٹ فریز پروگرام کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔

DRIE سے رابطہ کریں

محکمہ مالیات سے مدد طلب کریں۔

311 پر کال کریں

DRIE کے بارے میں پوچھیں۔

درخواست کے حوالے سے مدد حاصل کریں

NYC کے عوامی مشغولیت کے یونٹ کے کسی ماہرِ خصوصی سے DRIE کے حوالے سے درخواست دینے میں بالمشافہ مدد حاصل کرنے کے لیے 929-252-7242 پر کال کریں۔

TTY کا استعمال کر کے DRIE کو کال کریں

اگر آپ کو سننے میں دشواری ہوتی ہے تو 212‎-639-9675 پر کال کریں۔

Last Updated دسمبر 8, 2023