‘تربیت حاصل کریں اور کمائیں’ کا اہل ہونے کے لیے، آپ کو ان سوالوں کا جواب ہاں میں دینے کے قابل ہونا چاہیے:
- کیا آپ NYC کے شہری ہیں؟
- کیا آپ کی عمر 16 تا 24 سال ہے؟
- کیا آپ کام کاجی نہیں ہیں؟
- اگر آپ اہل مرد ہیں تو، کیا آپ چنندہ خدمات کے لیے رجسٹرڈ ہیں؟
- کیا آپ اسکول نہیں جا رہے ہیں؟ (یعنی آپ ہائی اسکول سے سند یاب نہیں ہیں یا آپ کے پاس ہائی اسکول کے مساوی ڈپلوما نہیں ہے)
- یا آپ کے پاس ہائی اسکول ڈپلوما یا اس کے مساوی ہے لیکن انگریزی زبان کے متعلم ہیں یا بنیادی خواندگی کی اہلیتیں بہتر بنانے کی ضرورت ہے
- کیا آپ ان تقاضوں میں سے کسی ایک کو پورا کرتے ہیں؟
- آپ کو یا آپ کے گھرانے میں کسی کو نقد اعانت یا SNAP (فوڈ اسٹامپس) ملتے ہیں
- آپ بے گھر یا بھاگے ہوئے نوجوان ہیں
- آپ فوسٹر کیئر کے نوجوان ہیں یا فوسٹر کیئر سسٹم سے زائد عمر کے ہو گئے ہیں
- آپ نظام انصاف میں شامل ہیں
- آپ کو عذر لاحق ہے۔
- آپ حاملہ یا والدین ہیں
- آپ کم آمدنی والے ہیں اور تعلیمی پروگرام میں داخل ہونے یا اسے مکمل کرنے، یا ملازمت حاصل کرنے یا رکھنے کے لیے آپ کو مزید مدد کی ضرورت ہے۔
آپ لازمی طور پر بامعاوضہ کام کے تجربے میں شرکت کرنے کے لیے ریاستہائے متحدہ میں قانونی طور پر کام کرنے کے اہل ہوں۔