مرکزی متن پر جائیں
کام

کم آمدنی والے 16 تا 24 سال کی عمر کے نوجوانوں کے لیے ملازمت کی تربیت اور ملازمت کے حصول میں مدد

Train & Earn | NYC محکمہ یوتھ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ (Department of Youth & Community Development, DYCD)

1. یہ کیسے کام کرتا ہے

‘تربیت حاصل کریں اور کمائیں’ (Train & Earn) کم آمدنی والے ان نوجوانوں (عمر 16 تا 24) کے لیے ایک مختصر مدتی پروگرام ہے جو برسر روزگار نہیں ہیں اور نہ اسکول میں ہیں۔ نوجوان اپنی ملازمتی صلاحیتوں کو بہتر بنانے اور مستقل ملازمت تلاش کرنے نیز HSE کی تیاری کیلئے تربیت حاصل کر سکتے ہیں۔

  • ‘تربیت حاصل کریں اور کمائیں’ درج ذيل حاصل کرنے میں آپ کی مدد کر سکتا ہے:
    • مستقل ملازمت۔
    • اگر آپ کو ضرورت ہو تو ہائی اسکول کے مساوی سند (HSE)۔
    • ہائی اسکول کے بعد تعلیم اور تربیت۔
  • آپ پورے سال مختلف اوقات میں اندراج کروا سکتے ہیں۔
  • پروگرام مکمل کرنے کے بعد، آپ 12 ماہ تک فالو اپ خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔

2. اپنی اہلیت کا تعین کریں

تربیت حاصل کریں اور کمائیں(Train & Earn) کا اہل ہونے کے لیے، آپ کو ان سوالوں کا جواب ‘ہاں’ میں دینے پر قادر ہونا چاہیے:

  1. کیا آپ NYC کے/کی رہائشی ہیں؟
  2. کیا آپ 16 سے 24 سال کے/کی ہیں؟
  3. کیا آپ اسکول نہیں جاتے/جاتیں اور کام نہیں کرتے/کرتیں؟
  4. کیا آپ ان شرائط میں سے کوئی ایک پورا کرتے/کرتی ہیں:
    • آپ بےگھر یا گھر سے بھاگے ہوئے نوجوان ہیں
    • آپ رضاعی نگہداشت کے حامل نوجوان ہیں یا رضاعی نگہداشت کے نظام سے بلحاظ عمر نکل آئے/آئی ہیں
    • آپ عدالتی نظام میں شامل ہیں
    • آپ معذوری کے حامل نوجوان ہیں
    • آپ حاملہ یا والد/والدہ ہیں
    • آپ کم آمدنی والے/والی ہیں اورآپ کو ایک تعلیمی پروگرام میں داخل ہونے یا اسے مکمل کرنے یا ایک ملازمت حاصل کرنے یا اسے برقرار رکھنے میں اضافی مدد درکار ہے

یہ دیکھنے کے لیے کہ کیا آپ اس اور دیگر 30 پروگرامز کے لیے اہل ہیں، ایک مختصر سروے میں حصہ لیں۔

کیا میں اہل ہوں؟

3. درخواست کیسے دیں

آپ کی آپشنز یہاں ہیں۔

آن لائن درخواست دیں

ویب سائٹ DiscoverDYCD پر ‘پروگرام کی تلاش’ (Program Search) کے خانے میں ‘تربیت حاصل کریں اور کمائیں’ (Train & Earn) ٹائپ کر کے پروگرام تلاش کریں۔ درخواست دینے کے لیے اپنے قریب دستیاب پروگرام سے رابطہ کریں۔

کوئی پروگرام تلاش کریں

اس پر بعد میں واپس آئیں۔
ہم آپ کو اس صفحے کا ایک لنک بھی بھیج سکتے ہیں، تاکہ آپ کی اس وقت واپس آنے میں مدد کی جا سکے، جب آپ تیار ہوں۔

اس پروگرام کے حوالے سے مدد حاصل کرنے کے مزید طریقے

ویب سائٹ ملاحظہ کریں

مزید معلومات کے لیے DYCD کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔

کال کریں DYCD Community Connect

اگر اس پروگرام کے بارے میں آپ کوئی سوال پوچھنا چاہتے ہیں تو 4646-246-800 پر کال کریں۔

Last Updated جمعہ, جون 24th, 2:51شام

Stay updated on benefits

Get occasional emails about benefits news, upcoming enrollment periods, and deadlines. Translations are available in 11 languages.