1. یہ کیسے کام کرتا ہے
‘تربیت حاصل کریں اور کمائیں’ (Train & Earn) کم آمدنی والے ان نوجوانوں (عمر 16 تا 24) کے لیے ایک مختصر مدتی پروگرام ہے جو برسر روزگار نہیں ہیں اور نہ اسکول میں ہیں۔ نوجوان اپنی ملازمتی صلاحیتوں کو بہتر بنانے اور مستقل ملازمت تلاش کرنے نیز HSE کی تیاری کیلئے تربیت حاصل کر سکتے ہیں۔
- ‘تربیت حاصل کریں اور کمائیں’ درج ذيل حاصل کرنے میں آپ کی مدد کر سکتا ہے:
- مستقل ملازمت۔
- اگر آپ کو ضرورت ہو تو ہائی اسکول کے مساوی سند (HSE)۔
- ہائی اسکول کے بعد تعلیم اور تربیت۔
- آپ پورے سال مختلف اوقات میں اندراج کروا سکتے ہیں۔
- پروگرام مکمل کرنے کے بعد، آپ 12 ماہ تک فالو اپ خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔
اگلا سیکشن:
اس پروگرام کے حوالے سے مدد حاصل کرنے کے مزید طریقے
ویب سائٹ ملاحظہ کریں
مزید معلومات کے لیے DYCD کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔
کال کریں DYCD Community Connect
اگر اس پروگرام کے بارے میں آپ کوئی سوال پوچھنا چاہتے ہیں تو 4646-246-800 پر کال کریں۔
2. اپنی اہلیت کا تعین کریں
تربیت حاصل کریں اور کمائیں(Train & Earn) کا اہل ہونے کے لیے، آپ کو ان سوالوں کا جواب ‘ہاں’ میں دینے پر قادر ہونا چاہیے:
- کیا آپ NYC کے/کی رہائشی ہیں؟
- کیا آپ 16 سے 24 سال کے/کی ہیں؟
- کیا آپ اسکول نہیں جاتے/جاتیں اور کام نہیں کرتے/کرتیں؟
- کیا آپ ان شرائط میں سے کوئی ایک پورا کرتے/کرتی ہیں:
- آپ بےگھر یا گھر سے بھاگے ہوئے نوجوان ہیں
- آپ رضاعی نگہداشت کے حامل نوجوان ہیں یا رضاعی نگہداشت کے نظام سے بلحاظ عمر نکل آئے/آئی ہیں
- آپ عدالتی نظام میں شامل ہیں
- آپ معذوری کے حامل نوجوان ہیں
- آپ حاملہ یا والد/والدہ ہیں
- آپ کم آمدنی والے/والی ہیں اورآپ کو ایک تعلیمی پروگرام میں داخل ہونے یا اسے مکمل کرنے یا ایک ملازمت حاصل کرنے یا اسے برقرار رکھنے میں اضافی مدد درکار ہے
یہ دیکھنے کے لیے کہ کیا آپ اس اور دیگر 30 پروگرامز کے لیے اہل ہیں، ایک مختصر سروے میں حصہ لیں۔
کیا میں اہل ہوں؟اگلا سیکشن:
3. درخواست کیسے دیں
آپ کی آپشنز یہاں ہیں۔
آن لائن درخواست دیں
ویب سائٹ DiscoverDYCD پر ‘پروگرام کی تلاش’ (Program Search) کے خانے میں ‘تربیت حاصل کریں اور کمائیں’ (Train & Earn) ٹائپ کر کے پروگرام تلاش کریں۔ درخواست دینے کے لیے اپنے قریب دستیاب پروگرام سے رابطہ کریں۔
اس پر بعد میں واپس آئیں۔
ہم آپ کو اس صفحے کا ایک لنک بھی بھیج سکتے ہیں، تاکہ آپ کی اس وقت واپس آنے میں مدد کی جا سکے، جب آپ تیار ہوں۔
اپنا ای میل یا فون نمبر فراہم کر کے، آپ اپنے ACCESS NYC عوامی بینیفٹس کی اسکریننگ کے نتائج کے حوالے سے سٹی آف نیو یارک کی جانب سے رابطہ کئے جانے پر اتفاق کرتے/کرتی ہیں۔ ACCESS NYC میں آپ کی سرگرمی گمنام ہوتی ہے مگر اپنا فون نمبر فراہم کرنے سے آپ کی شناخت ہو سکتی ہے اور اس بات کا پتہ چل سکتا ہے کہ آپ نے ویب سائیٹ استعمال کی ہے۔ اس بارے میں مزید جاننے کے لیے کہ سٹی آپ کی جانب سے ACCESS NYC کے ساتھ اشتراک کئے گئے ڈیٹا کو کیسے استعمال کر سکتا ہے،Terms of Use for NYC.gov او Privacy Policy for NYC.gov.