مرکزی متن پر جائیں
خاندانی سروسز

بدسلوکی، نظراندازگی یا استحصال کے خطرے سے دوچار بالغوں کی مدد

بالغانہ حفاظتی خدمات (APS) | انسانی وسا‏ئل انتظامیہ (NYC Human Resources Administration, HRA)

1. یہ کیسے کام کرتا ہے

APS بدسلوکی، نظراندازگی یا استحصال کے خطرے سے دوچار بالغان کو مدد فراہم کرتا ہے۔ اگر آپ یا آپ کے کسی واقف کار کو معاونت کی ضرورت ہو، تو انہیں 718-557-1399 پر کال کر کے APS کی جانب ریفر کریں۔

  • اگر کوئی شخص اپنی غذائی، پناہ گاہی یا نگہداشتِ صحت جیسی بنیادی ضروریات پوری نہ کر سکے، تو اسے APS کی جانب ریفر کریں۔ ممکنہ وجوہات میں درج ذیل شامل ہیں:
    • بدسلوکی – جسمانی، زبانی، جنسی، مالی وغیرہ ہو سکتی ہے۔
    • نظراندازگی – ذاتی نظراندازگی کی وجہ سے، کوئی معذوری، یا دیگر افراد کی جانب سے نامناسب نگہداشت۔
    • مالی استحصال – کوئی شخص ان سے مالی فائدہ اٹھانے کے لیے ہیرا پھیری کر رہا ہو یا ان کی چیزیں چوری کر رہا ہو۔
  • کوئی بھی شخص گمنام طور پر کسی بالغ فرد کو APS کی جانب ریفر کر سکتا ہے۔ اگر آپ کو ضرورت ہو تو آپ خود بھی رجوع کر سکتے ہیں۔
  • APS کیس ورکرز آپ کے لیے ایک معاونتی منصوبہ تیار کریں گے جس میں ممکنہ طور پر درج ذیل چیزیں شامل ہو سکتی ہیں:
    • آپ کی ضروریات کا جائزہ لینے اور بدسلوکی، نظراندازگی یا استحصال کی رپورٹس کی چھان بین کرنے کے لیے آپ کے گھر جانا
    • عوامی مراعات کے لیے درخواست دینے میں آپ کی مدد کرنا
    • دیگر رہائشی انتظامات کی تلاش کرنا
    • آپ کو نفسیاتی اور/یا طبی معائنے اور نگہداشت کے لیے ریفر کرنا
    • استحصال اور بدسلوکی کے الزامات کا تصفیہ کرنے کے لیے NYPD اور ڈسٹرکٹ اٹارنی کی جانب ریفر کرنا
    • بے دخلی سے بچاؤ یا مالی اور گھریلو معاملات کے نظم میں مدد کے لیے عدالتوں میں عرضی درخواست۔
    • بھاری ڈیوٹی والی صفائی کی خدمات
  • کسی بھی ہنگامی یا جان لیوا صورتحال میں جہاں کسی شخص کو فوری مدد کی ضرورت ہو، 911 پر کال کریں۔

2. اپنی اہلیت کا تعین کریں

APS کا اہل ہونے کے لیے، آپ کو درج ذیل سوالات کا جواب ہاں میں دینے کے قابل ہونا چاہیئے:

  • کیا آپ کی عمر 18 یا اس سے زائد ہے؟
  • کیا آپ کو کوئی جسمانی یا ذہنی معذوری لاحق ہے؟
  • کیا آپ دوسروں کی مدد کے بغیر خود اپنے وسائل کا انتظام کرنے، روزمرہ کی سرگرمیاں انجام دینے، یا خود کو خطرناک حالات سے بچانے سے قاصر ہیں؟
  • کیا آپ کے پاس دوسرا کوئی ایسا شخص دستیاب نہیں ہے جو ذمہ داری کے ساتھ آپ کی مدد کرنے کا خواہاں اور اہل ہے؟

اس پروگرام کے حوالے سے مدد حاصل کرنے کے مزید طریقے

ان کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں

HRA سے APS کی بابت مزید جانیں۔

311 پر کال کریں

بالغوں کی حفاظتی خدمات طلب کریں۔

911 پر کال کریں

اگر کوئی ہنگامی یا جان لیوا صورتحال ہو اور کسی شخص کو فوری مدد کی ضرورت ہو۔

Last Updated فروری 6, 2023