مرکزی متن پر جائیں
خاندانی سروسز

خطرے کا شکار معذور بالغان کے لیے خدمات

بالغان کے تحفظ کی خدمات (APS) | NYC انسانی وسا‏ئل انتظامیہ

1. یہ کیسے کام کرتا ہے

اگر آپ کسی ذہنی اور/یا جسمانی معذوری کے شکار ہیں جو آپ کے لیے خودمختارانہ زندگی گزارنا اور اپنے معاملات کا نظم کرنا مشکل بناتی ہے تو APS آپ کی مدد کر سکتا ہے۔ APS کے کیس ورکرز گھروں پر آتے ہیں، آپ کو بینیفٹس اور اپنے پیسے اور صحت کی نگہداشت کا نظم کرنے کی خدمات کے لیے درخواست دینے، اور بدسلوکی کی اطلاعات کی تحقیقات کرنے، میں مدد دیتے ہیں۔

  • 18 سال سے زیادہ عمر کے نیویارک کے رہائشی افراد اپنی آمدنی سے قطع نظر مدد حاصل کر سکتے ہیں
  • ریفرل آن لائن، بذریعہ ای میل یا بذریعہ فون بھیجے جا سکتے ہیں (پیر سے جمعہ، 9:00 بجے صبح سے 5:00 بجے شام)
  • شام 5:00 بجے کے بعد یا ویک اینڈ پر موصول ہونے والے ریفرلز پر اگلے کاروباری دن عمل درآمد کیا جائے گا
  • اگر حادثاتی صورتحال یا زندگی کو خطرہ ہو اور کسی شخص کو فوری مدد کی ضرورت ہو تو 911 پر کال کریں

2. اپنی اہلیت کا تعین کریں

APS کی اہلیت کے لیے آپ کو درج سوالات کے جوابات ہاں میں دینے کے قابل ہونا چاہیئے:

  • کیا آپ کی عمر 18 سال یا زیادہ ہے؟
  • کیا آپ کسی جسمانی اور/یا ذہنی معذوری کے/کی شکار ہیں؟
  • کیا آپ دوسروں کی مدد کے بغیر اپنے وسائل کا نظم کرنے، روزمرہ کی سرگرمیاں انجام دینے یا خطرناک صورتحال میں اپنا تحفظ کرنے سے قاصر ہیں؟
  • کیا آپ کے ساتھ کوئی ایسا شخص نہیں ہے جو آپ کی مدد کر سکتا ہو؟

3. درخواست کیسے دیں

آپ کی آپشنز یہاں ہیں۔

آن لائن درخواست دیں

فہرست کو چھپائیں یہ فہرست دکھائیں

اگر آپ کو یا آپ کے جاننے والے کسی شخص کو مدد درکار ہو تو آپ آن لائن ریفرل سسٹم استعمال کر سکتے/سکتی ہیں۔ تمام ریفرلز پر اگلے کاروباری دن عمل درآمد کیا جائے گا، APS ویک اینڈ پر کھلا نہیں ہوتا۔

آپ APS کو ای میل کر کے بھی ریفرل جمع کروا سکتے/سکتی ہیں۔

کسی کو آن لائن ریفر کریں

اس پر بعد میں واپس آئیں۔
ہم آپ کو اس صفحے کا ایک لنک بھی بھیج سکتے ہیں، تاکہ آپ کی اس وقت واپس آنے میں مدد کی جا سکے، جب آپ تیار ہوں۔

اس پروگرام کے حوالے سے مدد حاصل کرنے کے مزید طریقے

ویب سائیٹ ملاحظہ کریں

مزید معلومات کے لیے APS کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔

311 پر کال کریں

بالغان کے تحفظ کی خدمات کا پوچھیں.

911 پر کال کریں

اگر حادثاتی صورتحال یا زندگی کو خطرہ ہو اور کسی شخص کو فوری مدد کی ضرورت ہو۔

APS کو کال کریں

اگر APS کے حوالے سے آپ کے کوئی سوالات ہیں، تو
212-630-1853 پر کال کریں۔