1. یہ کیسے کام کرتا ہے
اگست امداد اطفال سے آگہی کا مہینہ ہے NYC دفتر برائے امداد اطفال کی خدمات (Office of Child Support Services, OCSS) بچوں کو مقدم رکھتا ہے۔ اس سے ماؤوں، والدوں اور سرپرستوں کو امداد اطفال کا کیس کھولنے، امداد اطفال کا آرڈر قائم کرنے، اور امداد اطفال سے ہونے والی آمدنی وصول کرنے میں مدد ملتی ہے جس سے فیملی اور بچے کی زندگی میں فرق آ سکتا ہے۔ جو والدین امداد اطفال ادا کرتے ہیں وہ نوکری تلاش کرنے میں اور اگر ان پر قرض ہو تو امداد اطفال کے اپنے قرض کا نظم کرنے میں اعانت حاصل کر سکتے ہیں۔ دیگر خدمات بھی دستیاب ہیں۔
دفتر برائے امداد اطفال کی خدمات کا تربیتی ادارہ والدین نیز کمیونٹی پر مبنی تنظیموں کے لیے اہمیت رکھنے والے عنوانانات پر مفت آن لائن معلوماتی سیشنز پیش کرتا ہے۔ آئندہ سیشنز کی فہرست دیکھیں اور ابھی رجسٹر کریں!
Office of Child Support Services
- یہ خدمت حاصل کرنے کے لیے آپ کا شہری ہونا ضروری نہیں ہے۔ آپ سے آپ کے ترک وطن کی حیثیت کے بارے میں نہیں پوچھا جائے گا۔
- یہ خدمت حراست یا ملاقات کے تعلق سے مدد نہیں کرتی ہے لیکن یہ آپ کی ان خدمات میں رہنمائی کر سکتی ہے جو اس تعلق سے مدد کرتی ہیں، جیسے کہ ثالثی۔
- امداد اطفال کا آرڈر حاصل کریں چاہے دوسرے والدین ابھی ادائیگی کے متحمل نہیں ہو سکتے ہوں۔ وہ کام تلاش کرنے میں مدد حاصل کر سکتے ہیں اور مالی تحفظات کے لیے اہل ہو سکتے ہیں۔
- جو والدین اپنے امداد اطفال کی ادائیگیاں نہیں کر سکے ہیں وہ اپنا قرض کم کرنے کے پروگرام کے لیے اہل ہو سکتے ہیں۔
- غیر تولیتی والدین بھی ملازمت کی خدمات سے منسلک ہو سکتے ہیں اگر وہ بے روزگار ہیں یا کم اجرت حاصل کرنے والے ہیں۔
- کریڈٹ کارڈ کی زائد فیس سے بچیں: امداد اطفال کی ادائیگیاں NYS Child Support کی ویب سائٹ کی بجائے ACCESS HRA Child Support موبائل ایپ پر کریں۔
- اگر آپ اپنے بچے کی جانب سے نقد اعانت کے لیے درخواست دینے یا اسے پانے والے تولیتی والدین ہیں – امداد اطفال کے نوٹس کا جواب نہیں دینا یا امداد اطفال کی اپائنٹمنٹس چھوڑ دینا درج ذیل کا سبب بنا سکتا ہے:
- آپ کی نقد اعانت کی مراعات میں 25% کی کمی ہو سکتی ہے
- خود آپ کے لیے Medicaid کی کوریج سے محروم
- کرایہ میں اعانت کے کچھ پروگراموں کے لیے اہلیت سے محرومی۔
- جن والدین کے پاس ابھی تک امداد اطفال کا آرڈر نہیں ہے وہ امداد اطفال کا اپنا آرڈر حاصل کرنے کے لیے فیملی کورٹ میں جانے سے پہلے OCSS کے امداد اطفال کے معاہدے کی عمل کا استعمال کر سکتے ہیں۔
- قول و قرار کے ذریعے آرڈرز میں ترمیم کرنا (Modifying Orders through Stipulation, MOTS) ایک پروگرام ہے جو دونوں والدین کی آمدنی کی بنیاد پر امداد اطفال کا آرڈر کم کر سکتاہے۔
- MOTS میں فیملی کورٹ والی رہنما خطوط ہی استعمال ہوتی ہیں۔ پھر فیملی کورٹ میں معاہدے کا جائزہ لیا جاتا ہے نیز سبھی فریق موجود ہوتے ہیں۔
- ترمیم شدہ آرڈرم عموماً ایک سماعت کے بعد جاری ہوتا ہے۔
- اعانت کے لیے، براہ کرم اپنی اپائنٹمنٹ کے نوٹس پر درج فون نمبر پر کال کریں یا OCSS کو [email protected] پر ای میل کریں
اگلا سیکشن:
اس پروگرام کے حوالے سے مدد حاصل کرنے کے مزید طریقے
ویب سائٹ ملاحظہ کریں
دستیاب خدمات کے بارے میں مزید جاننے کے لیے امداد اطفال کی خدمات کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔
غیر تولیتی والدین کے لیے دستیاب خدمات، جیسے کام اور قرض کم کروانے کے لیے غیر تولیتی والدین کا صفحہ ملاحظہ کریں۔
تولیت اور ملاقات سے متعلق معلومات کے لیے فیملی کورٹ کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔
امداد اطفال کی خدمات کو ای میل کریں
کسٹمر سروس فون اپائنٹمنٹ کی درخواست کرنے کے لیے [email protected] پر ای میل کریں یا ای میل کا جواب حاصل کریں۔
براہ کرم اپنا نام، چائلڈ سپورٹ کا کیس نمبر، اپنے خدشے (خدشات) کی تفصیل، فون نمبر، اور خود سے رابطہ کرنے کا بہترین وقت فراہم کریں۔ اپنی ای میل کی موضوع سطر میں "کسٹمر سروس اپائنٹمنٹ کی درخواست” لکھیں۔
311 پر کال کریں
امداد اطفال طلب کریں۔
ہیلپ لائن نمبر پر کال کریں
مزید معلومات کے لیے NYS امداد اطفال کی ہیلپ لائن کو 888-208-4485 پر (یا اگر آپ کو سننے میں پریشانی کا سامنا ہو تو 866-875-9975 پر) کال کریں۔ خود کار معلومات دن کے 24 گھنٹے، ہفتے کے سات دن دستیاب ہے۔ آپ کا سوشل سیکیورٹی نمبر اور PIN مطلوب ہیں۔
واک اِن سنٹر یا بورو آفس تشریف لائیں
OCSS کسٹمر سروس واک اِن سنٹر تشریف لے جائیں:
151 West Broadway, 4th Floor
(Worth اور Thomas Streets کے درمیان)
New York, NY 10013
پیر تا جمعہ، صبح 8:00 بجے سے شام 6:00 بجے کے درمیان (چھٹیوں کے علاوہ)
اپنے بورو میں OCSS Family Court کے دفتر تشریف لے جائیں۔
2. اپنی اہلیت کا تعین کریں
امداد اطفال کی خدمات کا اہل ہونے کے لیے، آپ کو ان سوالات کا جواب ہاں میں دینے کے قابل ہونا چاہیے:
- کیا آپ 21 سال سے کم عمر کے بچے کے تنہا ماں باپ یا قانونی سرپرست ہیں؟
- کیا آپ بنیادی طور پر بچے کی روزمرہ کی زندگی کے ذمہ دار ہیں؟
اگلا سیکشن:
3. آپ کو کیا شامل کرنے کی ضرورت ہے
جب آپ اپنے انٹرویو کے لیے جائیں گے، تو آپ کو درج ذیل دستاویزات لے کر جانے کی ضرورت ہوگی:
- اپنی مکمل کردہ درخواست
- اپنے بچے کی سند پیدائش
- دوسرے والدین کی حالیہ تصویر معاون ہے لیکن وہ ضروری نہیں ہے
اگلا سیکشن:
4. درخواست کیسے دیں
آن لائن درخواست دیں
NYC ACCESS HRA چائلڈ سپورٹ موبائل ایپ کا استعمال کر کے آن لائن درخواست دیں۔
- اپنے فون کے ذریعے امدادِ اطفال میں اندراج کرائیں
- امداد اطفال بغیر فیسوں کے بذریعہ کریڈٹ، ڈیبٹ یا PayPal سے ادا کریں
- امداد اطفال کے فارمز کو مکمل کریں اور قرض میں کمی کے پروگراموں کے لیے درخواست دیں۔
- مطلوبہ دستاویزات کو اسکین کر کے اپ لوڈ کریں
- NYC ACCESS HRA چائلڈ سپورٹ موبائل ایپ پر موبائل ایپ کے بارے میں مزید جانیں یا App Store (Apple) اور Google Play (Android) سے مفت میں ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔
بذریعہ ڈاک درخواست دیں
- اندراج فارم ڈاؤن لوڈ کریں اور مکمل کریں۔
- اسے اس پتہ پر ڈاک سے بھیج دیں:
Office of Child Support Services
PO Box 830
Canal Street Station
New York, NY 10013
اس پر بعد میں واپس آئیں۔
ہم آپ کو اس صفحے کا ایک لنک بھی بھیج سکتے ہیں، تاکہ آپ کی اس وقت واپس آنے میں مدد کی جا سکے، جب آپ تیار ہوں۔
اپنا ای میل یا فون نمبر فراہم کر کے، آپ اپنے ACCESS NYC عوامی بینیفٹس کی اسکریننگ کے نتائج کے حوالے سے سٹی آف نیو یارک کی جانب سے رابطہ کئے جانے پر اتفاق کرتے/کرتی ہیں۔ ACCESS NYC میں آپ کی سرگرمی گمنام ہوتی ہے مگر اپنا فون نمبر فراہم کرنے سے آپ کی شناخت ہو سکتی ہے اور اس بات کا پتہ چل سکتا ہے کہ آپ نے ویب سائیٹ استعمال کی ہے۔ اس بارے میں مزید جاننے کے لیے کہ سٹی آپ کی جانب سے ACCESS NYC کے ساتھ اشتراک کئے گئے ڈیٹا کو کیسے استعمال کر سکتا ہے،Terms of Use for NYC.gov او Privacy Policy for NYC.gov.