مرکزی متن پر جائیں
نقدی اور اخراجات

آدھی قیمت میں سفر کریں

NYC میں منصفانہ کرائے (FFNYC) | انسانی وسا‏ئل انتظامیہ (NYC Human Resources Administration, HRA)

1. یہ کیسے کام کرتا ہے

Fair Fares NYC کم آمدنی والے نیو یارک کے باشندوں کو سب وے کے کرایوں، اہل بس کے کرایوں، اور Access-A-Ride کی پیرا ٹرانزٹ ٹرپس کے بشمول، پبلک ٹرانسپورٹ پر %50 بچت کرنے میں مدد کرتا ہے۔

  • اگر آپ کی درخواست منظور ہو جاتی ہے تو تین ہفتوں کے اندر آپ کو ڈاک میں ‏Fair Fares NYC OMNY کارڈ‏ مل جانا چاہیے۔
    • Access-A-Ride کے گاہکوں کو OMNY کارڈ نہیں ملے گا۔ اس کی جگہ، ڈسکاؤنٹ ان کے Access-A-Ride اکاؤنٹ پر خود بخود لاگو ہوگا۔
  • اگر آپ پہلے سے ہی Fair Fares میں مندرج ہیں: Fair Fares NYC OMNY پیمنٹ سسٹم میں منتقل ہو گیا ہے۔ آپ کو سب ویز اور اہل بسوں پر ڈسکاؤنٹ کے لیے ایک نیا OMNY کارڈ مل سکتا ہے۔
    • اپنا نیا OMNY کارڈ پانے کے لیے، ACCESS HRA Fair Fares پورٹل پر جائیں اور ان میں سے ایک کام کریں:
      • Fair Fares کے لیے درخواست دینے یا اس کی تجدید کرنے کے وقت "سب ویز اور اہل بسوں” کے ڈسکاؤنٹ کی قسم منتخب کریں
      • گمشدہ یا مسروقہ MetroCard کی رپورٹ کریں
      • اپنے ڈسکاؤنٹ کی قسم کو "Access-A-Ride” سے "سب ویز اور اہل بسیں” میں سوئچ کریں
      • پورٹل کے ہوم پیج کے فوری لنکس والے سیکشن میں "Fair Fares ڈسکاؤنٹ کو MetroCard سے OMNY میں سوئچ کریں” کا نیا فارم مکمل کریں
    • آپ اپنا فعال Fair Fares MetroCard یا تو اس کی میعاد ختم ہونے تک، یا OMNY کارڈ کے آپ کے درخواست کرنے یا Fair Fares کی تجدید کرنے کے بعد 30 دن تک، جو بھی پہلے آئے، استعمال کرتے رہ سکتے ہیں۔

2. اپنی اہلیت کا تعین کریں

اگر آپ ان سوالوں کا جواب ہاں میں دیتے ہیں تو آپ اہل ہو سکتے ہیں:

  1. کیا آپ نیو یارک شہر میں رہتے/رہتی ہیں؟
  2. کیا آپ کی عمر 18 تا 64 سال ہے؟
  3. کیا آپ کی گھریلو آمدنی ان رقموں کے مطابق ہے یا اس سے کم ہے؟
گھرانہ کا سائز سالانہ آمدنی
1 $22,692.50
2 $30,667.50
3 $38,642.50
4 $46,617.50
5 $54,592.50
6 $62,567.50
7 $70,542.50
8 $78,517.50
9 $86,492.50
10 $94,467.50
11 $102,442.50
12 $110,417.50
13 $118,392.50
14 $126,367.50

3. آپ کو کیا شامل کرنے کی ضرورت ہے

آپ کو ایسی دستاویزات کی ضرورت ہوگی جو آپ کی شناخت، عمر، رہائش اور آمدنی کو ثابت کریں۔ Fair Fares NYC کی تجویز کردہ دستاویزات کی فہرست دیکھیں۔

4. درخواست کیسے دیں

اس پر بعد میں واپس آئیں۔
ہم آپ کو اس صفحے کا ایک لنک بھی بھیج سکتے ہیں، تاکہ آپ کی اس وقت واپس آنے میں مدد کی جا سکے، جب آپ تیار ہوں۔

اس پروگرام کے حوالے سے مدد حاصل کرنے کے مزید طریقے

پروگرام کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ‏Fair Fares NYC‏ کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔

اگر آپ کو کسی مدد کی ضرورت ہے یا آپ فیئر فیئرز ‏NYC‏ پروگرام کے بارے میں کوئی سوال رکھتے ہیں تو 311 پر کال کریں۔

Last Updated فروری 19, 2025