مرکزی متن پر جائیں
نقدی اور اخراجات

بند ایئر کنڈیشنر یا پنکھے کی لاگت اور انسٹالیشن کی تلافی کے لیے مالی مدد

کولنگ اسسٹنس کا بینیفٹ | انسانی وسا‏ئل انتظامیہ (NYC Human Resources Administration, HRA), سٹیٹ آفس ٹمپریری اینڈ ڈس ابیلٹی اسسٹنس (NYS Office of Temporary and Disability Assistance, OTDA)

1. یہ کیسے کام کرتا ہے

کولنگ اسسٹنس کی مراعات سے اہل گھرانوں کے گھر کو ٹھنڈا رکھنے میں ان کی مدد کے لیے ایئر کنڈیشنر یا پنکھا خریدنے اور نصب کرنے میں مدد ملتی ہے۔

  • 2024-2025‏ کی کولنگ اسسٹنس بینیفٹ کے لیے درخواستیں ‏‎15‏ اپریل ‏‎2025‏ کو کھلنے والی ہیں۔
  • کولنگ اسسٹنس کی مراعات پہلے آئیں پہلے پائیں کی بنیاد پر اہل درخواست دہندگان کو فراہم کی جاتی ہیں۔
  • بینیفٹ کی مالیت ہے:
    • ونڈو، پورٹیبل ایئر کندیشنر، یا پنکھے کے لیے $800‎‏ تک
    • موجودہ وال سلیو یونٹ کے لیے $1,000‎‏ تک
  • بینیفٹ احاطہ کرتا ہے:
    • ایئر کندیشنر یا پنکھے کی لاگت
    • انتظامی لاگتیں
    • مزدوری
    • پروگرام میں تعان
    • مٹیریلز
    • آپ کی پرانی یونٹ کو ہٹانا
    • معمولی مرمتیں جو نئی یونٹ بحفاظت انسٹال کرنے کے لیے درکار ہوتی ہیں
  • فی درخواست دہندہ گھرانے کے لیے صرف ایک ایئر کنڈیشنر یا پنکھا فراہم کیا جائے گا۔ HEAP‏ کی کوئی اضافی نقد مراعات دستیاب نہیں ہیں۔

2. اپنی اہلیت کا تعین کریں

آپ ‎کولنگ اسسٹنس کے لیے ‏HEAP‏ کی مراعات کے اہل ہو سکتے ہیں اگر یہ آپ پر لاگو ہوتے ہیں:

  1. آپ کے گھرانے کے پاس ان میں سے کم از کم ایک ہے:
    • آپ کے گھرانے کی مجموعی ماہانہ آمدنی آپ کے گھرانے کے سائز کے لیے آمدنی کے موجودہ رہنما خطوط پر یا اس سے نیجے جیسا کہ ذیل کے جدول میں پوسٹ کیا گیا ہے، یا
    • آپ ‎تکملاتی تغذیاتی اعانت پروگرام ‏(‏Supplemental Nutrition Assistance Program, SNAP‏)‏ کی مراعات موصول ہوتی ہیں، یا
    • آپ کو عارضی امداد ‏(‏Temporary Assistance, TA‏)‏ موصول ہوتی ہے، یا
    • آپ کو کوڈ A‏ سپلیمینٹل سیکیورٹی انکم (‏SSI Living Alone‏) موصول ہوتا ہے
    • اپ کو پروگرام کے موجودہ سال میں ‎$21‏ سے زائد ‏HEAP‏ ریگولر کی مراعات موصول ہوئیں یا آپ کو پروگرام کے موجود سال کے دوران ‎$21‏ کے برابر ‏HEAP‏ ریگولر کی مراعات موصول ہوئیں اور آپ سرکاری سبسڈی یافتہ رہائش (جیسے ‏NYCHA‏ یا سیکشن ‎8‏) میں رہتے ہیں نیز حرارت آپ کے کرایے میں شامل نہیں ہے؛ اور
  2. آپ کے گھرانے میں ان میں سے کم از کم ایک شامل ہو:
    • دستاویز بند ایسی طبی کیفیت کا حامل کم از کم ایک شخص جو انتہائی حرارت سے مشتعل ہوا ہو۔ کسی فزیشین، فزیشین کے معاون، یا نرس پریکٹشنر کی طرف سے تحریری شکل میں اس کی توثیق ہونا ضروری ہے؛ یا
    • 60 سال ‎یا زائد عمر کا کوئی شخص؛ یا
    • 6‏ سال سے کم عمر کا بچہ؛ اور
  3. آپ کے گھرانے کا ایک ممبر امریکی شہری یا کوالیفائڈ غیر شہری ہے؛ اور
  4. آپ کے پاس فی الحال کارگر ایئر کنڈیشنر نہیں ہے یا جو آپ کے پاس ہے وہ کم از کم پانچ سال پرانا ہے؛ اور
  5. آپ کو پچھلے پانچ سالوں میں ‏HEAP‏ سے فنڈ یافتہ ایئر کنڈیشنر موصول نہیں ہوا ہے
گھرانے کا سائز 2024-2025 کے لیے زیادہ سے زیادہ ماہانہ مجموعی آمدنی
1 $3,322
2 $4,345
3 $5,367
4 $6,390
5 $7,412
6 $8,434
7 $8,626
8 $8,818
9 $9,010
10 $9,201
11 $9,393
12 $9,585
13 $9,952
ہر ایک اضافی شخص کیلئے $672‏ کا اضافہ کریں

 

3. آپ کو کیا شامل کرنے کی ضرورت ہے

یہ صفحہ اپنی درخواست کے لیے درست دستاویزات کا انتخاب کرنے میں آپ کی مدد کر سکتا ہے۔

رہائش کا ثبوت (جہاں آپ رہتے ہیں)

درج ذیل میں سے ایک فراہم کریں:

  • کرائے دار اور مالک مکان کے نام اور پتے کی حامل کرائے کی موجودہ رسید یا نام اور پتے کی حامل لیز
  • پانی، کچرے، یا ٹیکس کا بل
  • گھر کے مالک/کرائے دار کی بیمہ پالیسی
  • یوٹیلیٹی بل
  • رہن کی ادائیگی کے کھاتے/رسیدیں بمع پتہ

آپ کی آمدنی کا ثبوت

شناخت کا ثبوت

سوشل سیکیورٹی کا ثبوت

طبی کیفیت کا ثبوت

آپ کے وسائل کا ثبوت

آپ کی معذوری کی حالت کا ثبوت

اس پروگرام کے حوالے سے مدد حاصل کرنے کے مزید طریقے

ویب سائٹ ملاحظہ کریں

کولنگ اسسٹنس بینیفٹ کے بارے میں مزید جاننے کے لیے‏ ‏NYS OTDA‏ کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔

311 پر کال کریں

کولنگ اسسٹنس بینیفٹ میں مدد طلب کریں۔

HEAP‏ کو کال کریں

اگر بینیفٹ کے بارے میں آپ کے سوالات ہوں تو ‎‏‎718-557-1399‏ پر کال کریں۔

Last Updated نومبر 12, 2024