1. یہ کیسے کام کرتا ہے
کولنگ اسسٹنس بینیفٹ سے اہل گھرانوں کو ايئر کنڈیشنر یا پنکھا خریدنے اور انسٹال کرنے میں مدد ملتی ہے۔
- کولنگ اسسٹنس بینیفٹس پہلے آئیں پہلے پائيں کی بنیاد پر اہل درخواست دہندگان کو 1 مئی تا 14 جولائی 2023 فراہم کیے جاتے ہیں۔
- بینیفٹ کی مالیت ہے:
- ونڈو، پورٹیبل ایئر کندیشنر، یا پنکھے کے لیے $800 تک
- موجودہ وال سلیو یونٹ کے لیے $1,000 تک
- بینیفٹ احاطہ کرتا ہے:
- ایئر کندیشنر یا پنکھے کی لاگت
- انتظامی لاگتیں
- مزدوری
- پروگرام میں تعان
- مٹیریلز
- آپ کی پرانی یونٹ کو ہٹانا
- معمولی مرمتیں جو نئی یونٹ بحفاظت انسٹال کرنے کے لیے درکار ہوتی ہیں
اگلا سیکشن:
اس پروگرام کے حوالے سے مدد حاصل کرنے کے مزید طریقے
ویب سائٹ ملاحظہ کریں
کولنگ اسسٹنس بینیفٹ کے بارے میں مزید جاننے کے لیے NYS OTDA کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔
311 پر کال کریں
کولنگ اسسٹنس بینیفٹ میں مدد طلب کریں۔
HEAP کو کال کریں
اگر بینیفٹ کے بارے میں آپ کے سوالات ہوں تو 718-557-1399 پر کال کریں۔
2. اپنی اہلیت کا تعین کریں
اگر یہ سب آپ پر لاگو ہوتے ہیں تو آپ اہل ہیں:
- آپHEAP کے لیے اہل ہیں یا آپ کو پہلے سے ہی HEAP کی مراعات ملتی ہیں
- آپ کے گھرانے کے پاس ان میں سے کم از کم ایک ہے:
- دستاویز بند طبی کیفیت کا حامل کم از کم ایک شخص جو انتہائی حرارت سے مشتعل ہوا ہو۔ کسی فزیشین، فزیشین کے معاون، یا نرس پریکٹشنر کی طرف سے تحریری شکل میں اس کی توثیق ہونا ضروری ہے
- 60 سال یا زائد عمر کا کوئی شخص
- 6 سال سے کم عمر کے بچے
- آپ کے گھر کا کوئی فرد امریکی شہری ہے یا ترک وطن کی تسلی بخش حیثیت رکھتا ہے۔
- آپ کے پاس کارگر ایئر کنڈیشنر نہیں ہے یا جو آپ کے پاس ہے وہ کم از کم پانچ سال پرانا ہے۔
- آپ کو پچھلے پانچ سالوں میں HEAP فنڈڈ ایئر کنڈیشنر نہیں ملا۔
- ان میں سے کوئی ایک:
- آپ کو SNAP کی مراعات، عارضی مدد (Temporary Assistance, TA) یا کوڈ A سپلیمینٹل سیکیورٹی انکم (SSI Living Alone) ملتے ہیں۔
- آپ کو موجودہ پروگرام کے سال میں 21$ یا اس سے زیادہ کی باقاعدہ HEAP مراعات مل رہی ہیں اور آپ اپنے کرایے میں حرارت کے ساتھ حکومت کے سبسڈی والے مکانات (جیسے NYCHA یا سیکشن 8) میں رہتے ہیں۔
- آپ کے گھرانے کی مجموعی ماہانہ آمدنی اس جدول میں دیے گئے رہنما خطوط کے مطابق یا اس سے کم ہے:
گھرانے کا سائز | 2022-2023 کے لیے زیادہ سے زیادہ مجموعی ماہانہ آمدنی |
1 | $2,852 |
2 | $3,730 |
3 | $4,608 |
4 | $5,485 |
5 | $6,363 |
6 | $7,241 |
7 | $7,405 |
8 | $7,570 |
9 | $7,734 |
10 | $7,899 |
11 | $8,064 |
12 | $8,228 |
13 | $8,778 |
ہر ایک اضافی شخص کیلئے | $590 شامل کریں |
یہ دیکھنے کے لیے کہ کیا آپ اس اور دیگر 30 پروگرامز کے لیے اہل ہیں، ایک مختصر سروے میں حصہ لیں۔
کیا میں اہل ہوں؟