1. یہ کیسے کام کرتا ہے
کولنگ اسسٹنس بینیفٹ سے اہل گھرانوں کو ايئر کنڈیشنر یا پنکھا خریدنے اور انسٹال کرنے میں مدد ملتی ہے۔
- برودت میں اعانت (Cooling Assistance) کے لیے درخواستیں 15 اپريل 2024 تک کھلی ہیں۔
- کولنگ اسسٹنس کی مراعات پہلے آئیں پہلے پائیں کی بنیاد پر اہل درخواست دہندگان کو فراہم کی جاتی ہیں۔
- بینیفٹ کی مالیت ہے:
- ونڈو، پورٹیبل ایئر کندیشنر، یا پنکھے کے لیے $800 تک
- موجودہ وال سلیو یونٹ کے لیے $1,000 تک
- بینیفٹ احاطہ کرتا ہے:
- ایئر کندیشنر یا پنکھے کی لاگت
- انتظامی لاگتیں
- مزدوری
- پروگرام میں تعان
- مٹیریلز
- آپ کی پرانی یونٹ کو ہٹانا
- معمولی مرمتیں جو نئی یونٹ بحفاظت انسٹال کرنے کے لیے درکار ہوتی ہیں
اگلا سیکشن:
متعلقہ
خاندان NYCHA کے رہائشی بزرگ حاملہ خواتین اور نئے والدین سابقہ فوجی معذوریوں کے حامل افراد نقدی اور اخراجاتاس پروگرام کے حوالے سے مدد حاصل کرنے کے مزید طریقے
ویب سائٹ ملاحظہ کریں
کولنگ اسسٹنس بینیفٹ کے بارے میں مزید جاننے کے لیے NYS OTDA کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔
311 پر کال کریں
کولنگ اسسٹنس بینیفٹ میں مدد طلب کریں۔
HEAP کو کال کریں
اگر بینیفٹ کے بارے میں آپ کے سوالات ہوں تو 718-557-1399 پر کال کریں۔
2. اپنی اہلیت کا تعین کریں
اگر یہ سب آپ پر لاگو ہوتے ہیں تو آپ اہل ہیں:
- آپHEAP کے لیے اہل ہیں یا آپ کو پہلے سے ہی HEAP کی مراعات ملتی ہیں
- آپ کے گھرانے کے پاس ان میں سے کم از کم ایک ہے:
- دستاویز بند طبی کیفیت کا حامل کم از کم ایک شخص جو انتہائی حرارت سے مشتعل ہوا ہو۔ کسی فزیشین، فزیشین کے معاون، یا نرس پریکٹشنر کی طرف سے تحریری شکل میں اس کی توثیق ہونا ضروری ہے
- 60 سال یا زائد عمر کا کوئی شخص
- 6 سال سے کم عمر کے بچے
- آپ کے گھر کا کوئی فرد امریکی شہری ہے یا ترک وطن کی تسلی بخش حیثیت رکھتا ہے۔
- آپ کے پاس کارگر ایئر کنڈیشنر نہیں ہے یا جو آپ کے پاس ہے وہ کم از کم پانچ سال پرانا ہے۔
- آپ کو پچھلے پانچ سالوں میں HEAP فنڈڈ ایئر کنڈیشنر نہیں ملا۔
- ان میں سے کوئی ایک:
- آپ کو SNAP کی مراعات، عارضی مدد (Temporary Assistance, TA) یا کوڈ A سپلیمینٹل سیکیورٹی انکم (SSI Living Alone) ملتے ہیں۔
- آپ کو موجودہ پروگرام کے سال میں 21$ یا اس سے زیادہ کی باقاعدہ HEAP مراعات مل رہی ہیں اور آپ اپنے کرایے میں حرارت کے ساتھ حکومت کے سبسڈی والے مکانات (جیسے NYCHA یا سیکشن 8) میں رہتے ہیں۔
- آپ کے گھرانے کی مجموعی ماہانہ آمدنی اس جدول میں دیے گئے رہنما خطوط کے مطابق یا اس سے کم ہے:
گھرانے کا سائز | 2024 کے لیے زیادہ سے زیادہ مجموعی ماہانہ آمدنی |
1 | $3,035 |
2 | $3,970 |
3 | $4,904 |
4 | $5,838 |
5 | $6,772 |
6 | $7,706 |
7 | $7,881 |
8 | $8,056 |
9 | $8,231 |
10 | $8,407 |
11 | $8,582 |
12 | $8,890 |
13 | $9,532 |
ہر ایک اضافی شخص کیلئے | $642 شامل کریں |
یہ دیکھنے کے لیے کہ کیا آپ اس اور دیگر 30 پروگرامز کے لیے اہل ہیں، ایک مختصر سروے میں حصہ لیں۔
کیا میں اہل ہوں؟اگلا سیکشن:
3. آپ کو کیا شامل کرنے کی ضرورت ہے
یہ صفحہ اپنی درخواست کے لیے درست دستاویزات کا انتخاب کرنے میں آپ کی مدد کر سکتا ہے۔
رہائش کا ثبوت (جہاں آپ رہتے ہیں)
درج ذیل میں سے ایک فراہم کریں:
- کرائے دار اور مالک مکان کے نام اور پتے کی حامل کرائے کی موجودہ رسید یا نام اور پتے کی حامل لیز
- پانی، کچرے، یا ٹیکس کا بل
- گھر کے مالک/کرائے دار کی بیمہ پالیسی
- یوٹیلیٹی بل
- رہن کی ادائیگی کے کھاتے/رسیدیں بمع پتہ
آپ کی آمدنی کا ثبوت
درج ذیل میں سے ایک فراہم کریں:
- حالیہ ترین چار (4) ہفتوں کی تنخواہ کی رسیدیں
- حالیہ ترین تین (3) ماہ کے کاروباری ریکارڈز یا موجودہ سال کے لیے فائل کردہ وفاقی ٹیکس ریٹرن، اگر ذاتی کاروبار کے حامل ہیں یا کرائے کی مد میں آمدنی حاصل کرتے ہیں تو تمام قابل اطلاق شیڈولز سمیت
- امداد اطفال یا نان نفقہ/شریک حیات کی امداد کا آرڈر یا چیک
- سود/بینک/منافع یا ٹیکس اسٹیٹمنٹ
- رومر/بورڈر کی طرف سے اسٹیٹمنٹ
- درج ذیل میں سے ایک کے لیے منظوری کے خط یا باضابطہ مراسلت کی کاپی:
- سوشل سیکیورٹی/سپلیمنٹل سیکیورٹی انکم (Supplemental Security Income، SSI)
- سابق فوجی کی مراعات
- پینشنز
- ورکرز کمپنسیشن/معذوری
- بے روزگاری بیمہ کی مراعات
شناخت کا ثبوت
درج ذیل میں سے ایک فراہم کریں:
- ڈرائیونگ لائسنس
- فوٹو ID
- امریکی پاسپورٹ یا شہریت کی سند
- ایڈاپشن کے کاغذات، اسپتال یا ڈاکٹر کے ریکارڈز
- اسکول کے ریکارڈز
یا درج ذیل میں سے دو فراہم کریں:
- سند پیدائش یا سند بپتسمہ
- مصدقہ سوشل سیکیورٹی کارڈ
- دوسرے فرد کی جانب سے بیان
سوشل سیکیورٹی کا ثبوت
گھرانے کے ان ممبروں کو لیے درست سوشل سیکیورٹی نمبر فراہم کریں جن کے پاس سوشل سیکیورٹی نمبر ہے۔
طبی کیفیت کا ثبوت
اگر گھرانے میں کوئی شخص ایسا ہے جس کی عمر 60 سال یا اس سے زائد ہے، یا 6 سال سے کم عمر کا ہے تو آپ کو طبی دستاویزی شہادت دینے کی ضرورت نہیں ہے۔
اگر آپ کے گھرانے کا ممبر ایسی طبی کیفیت کا حامل ہے جو حرارت سے بگڑ جاتی ہے تو، طبی دتساویزی شہادت فراہم کریں جس میں وہ طبی کیفیت واضح طور پر مذکور ہو۔ دستاویز لازمی طور ہر:
- تحریری شکل میں جاری شدہ ہو
- فزیشین، فزیشین کے معاون، یا نرس پریکٹشنر کے اس پر دستخط ہوں
- اس پر پچھلے 12 ماہ کے اندر کی تاریخ درج ہو۔
- 12 ماہ سے زیادہ پرانی دستاویزی شہادت استعمال کی جا سکتی ہے اگر اس میں یہ ثابت کرنے کے لیے کافی معلومات ہوں کہ طبی کیفیت دیرینہ ہے۔ مثلاً، دیرینہ ریوی مرض (Chronic Pulmonary Disease, COPD)
- اگر آپ کو دستاویزی شہادت حاصل کرنے میں پریشانی ہو رہی ہے تو، آپ یہ تصدیق کر سکتے ہیں کہ آپ کے گھرانے میں کوئی شخص ایسی طبی کیفیت کا حامل ہے جو انتہائی حرارت سے بگڑ جاتی ہے۔
آپ کے وسائل کا ثبوت
وسائل کے حامل ہر شخص کے ہر وسیلے کے لیے، کوئی ایک دستاویز
- بینک بکس
- بینک اسٹیٹمنٹ
- تدفین کا معاہدہ
- اسٹاکس، بانڈز، سیکیورٹیز کی نقول
- کریڈٹ یونین ریکارڈ
- رئیل اسٹیٹ کے لیے دستاویز انتقال یا قیمت کا تخمینہ
- بيانات البنك أو الأرباح
- بيانات من المؤسسة التي يتم فيها إيداع الأموال أو إدارتها
آپ کی معذوری کی حالت کا ثبوت
معذوری کے حامل ہر شخص کے لیے، کوئی ایک دستاویز:
- سوشل سیکیورٹی معذوری یا سپلیمنٹل سیکیورٹی آمدنی (SSI) کا ثبوت
اگلا سیکشن:
4. درخواست کیسے دیں
آپ کی آپشنز یہاں ہیں۔
آن لائن درخواست دیں
برودت میں اعانت (Cooling Assistance) کے لیے درخواستیں 15 اپريل 2024 تک کھلی ہیں۔
- کولنگ اسسٹنس پروگرام کے لیے HEAP کی معرفت ACCESS HRA پر درخواست دیں۔
- ACCESS HRA موبائل ایپ استعمال کر کے اپنی دستاویزات اسکین کریں جو iTunes Store (iPhones کے لیے) پر یا Google Play Store پر (Android فونز کے لیے) دستیاب ہے۔
- آپ ACCESS HRA پر جا کر اپنی درخواست کے اسٹیٹس کی پڑتال کر سکتے ہیں۔
بذریعہ ڈاک درخواست دیں
برودت میں اعانت (Cooling Assistance) کے لیے درخواستیں 15 اپريل 2024 تک کھلی ہیں۔
- آپ کو مرسلہ درخواست حاصل کرنے کے لیے 718-557-1399 پر کال کریں۔
- فہرست سے دو وینڈرز منتخب کریں (حرارتی وینٹیلیشن اور ایئر کنڈیشنگ (Heating Ventilation and Air Conditioning, HVAC) وینڈرز) اپنی درخواست میں اس کی معلومات شامل کریں۔
- اپنی مکمل کردہ درخواست اس پتے پر ڈاک سے بھیجیں:
نیو یارک شہر ہوم انرجی اسسٹنس پروگرام (New York City Home Energy Assistance Program)
P.O. Box 1401, Church Street Station
New York, NY, 10008
بذریعہ فون درخواست دیں
311 پر کال کریں۔ کولنگ اسسٹنس بینیفٹ میں مدد طلب کریں۔
خود جا کر درخواست دیں
برودت میں اعانت (Cooling Assistance) کے لیے درخواستیں 15 اپريل 2024 تک کھلی ہیں۔
- آپ کو مرسلہ درخواست حاصل کرنے کے لیے 718-557-1399 پر کال کریں۔
- فہرست سے دو وینڈرز منتخب کریں (حرارتی وینٹیلیشن اور ایئر کنڈیشنگ (Heating Ventilation and Air Conditioning, HVAC) وینڈرز) اپنی درخواست میں اس کی معلومات شامل کریں۔
- اپنی درخواست اپنے نزدیک کسی دفتر میں جمع کرائیں۔
اس پر بعد میں واپس آئیں۔
ہم آپ کو اس صفحے کا ایک لنک بھی بھیج سکتے ہیں، تاکہ آپ کی اس وقت واپس آنے میں مدد کی جا سکے، جب آپ تیار ہوں۔
اپنا ای میل یا فون نمبر فراہم کر کے، آپ اپنے ACCESS NYC عوامی بینیفٹس کی اسکریننگ کے نتائج کے حوالے سے سٹی آف نیو یارک کی جانب سے رابطہ کئے جانے پر اتفاق کرتے/کرتی ہیں۔ ACCESS NYC میں آپ کی سرگرمی گمنام ہوتی ہے مگر اپنا فون نمبر فراہم کرنے سے آپ کی شناخت ہو سکتی ہے اور اس بات کا پتہ چل سکتا ہے کہ آپ نے ویب سائیٹ استعمال کی ہے۔ اس بارے میں مزید جاننے کے لیے کہ سٹی آپ کی جانب سے ACCESS NYC کے ساتھ اشتراک کئے گئے ڈیٹا کو کیسے استعمال کر سکتا ہے،Terms of Use for NYC.gov او Privacy Policy for NYC.gov.