مرکزی متن پر جائیں
کھانا

زیادہ عمر رسیدہ بالغوں کے لیے صحت مند غذا کے پیکیجز

اشیاء کی شکل میں تکملاتی غذائی پروگرام (CSFP) | NYS محکمہ صحت (NYS Department of Health, NYSDOH)

1. یہ کیسے کام کرتا ہے

60 سال یا اس سے زیادہ عمر کے بالغ افراد ماہانہ غذا کے پیکیجز کے لیے اہل ہیں بشرطیکہ ان کی کمائی ایک خاص آمدنی سے کم ہو۔

  • ہر مہینے میں ایک بار، آپ یا آپ کی نمائندگی کرنے والا کوئی بھی شخص CSFP ڈسٹری بیوشن کے مقام پر جا کر اپنا کھانے کا پیکج لا سکتا ہے۔
    • پیکیجز میں پنیر، دودھ، چاول، پاستہ، سیریل، ڈبہ بند سبزیاں، پھل، چکن، یا مچھلی وغیرہ شامل ہو سکتے ہیں۔
  • موسم سرما کے دوران، آپ کسانوں کی منڈیوں میں تازہ پھل اور سبزیاں خریدنے پر اضافی فوائد بھی حاصل کر سکتے ہیں۔
  • CSFP‏ کے ماہرین تغذیہ کھانا بنانے سے متعلق عملی مظاہرے بھی کرتے ہیں اور غذائیت سے متعلق اسباق مہیا کرتے ہیں۔
  • اس کے علاوہ، CSFP آپ کو نگہداشت صحت اور سماجی خدمت کی ایجنسیوں سے مربوط کر سکتا ہے۔
  • اگر آپ SNAP (فوڈ اسٹیمپ) کے فوائدحاصل کر رہے ہیں تب بھی آپ CSFP حاصل کر سکتے ہیں۔

2. اپنی اہلیت کا تعین کریں

اہل قرار پانے کے لیے، آپ کو ان سوالوں کا جواب ہاں میں دینے کے قابل ہونا چاہیے:

  1. کیا آپ کی عمر 60 سال یا سے زیادہ ہے؟
  2. کیا آپ نیو یارک اسٹیٹ کے باشندہ ہیں؟
    • CSFP کے فوائد حاصل کرنے کے لیے آپ کا امریکی شہری ہونا ضروری نہیں ہے۔
  3. کیا آپ کے گھرانہ کی کل قبل از ٹیکس آمدنی نیچے دی گئی CSFP کے آمدنی کے تقاضوں کے مساوی یا اس سے کم ہے؟
گھرانہ کا سائز فی سال آمدنی
1 $19,578
2 $26,572
3 $33,566
4 $40,560
5 $47,554
6 $54,548
7 $61,542
8 $68,536
ہر اضافی فرد کے لیے، شامل کریں: $6,994

3. درخواست کیسے دیں

اس پر بعد میں واپس آئیں۔
ہم آپ کو اس صفحے کا ایک لنک بھی بھیج سکتے ہیں، تاکہ آپ کی اس وقت واپس آنے میں مدد کی جا سکے، جب آپ تیار ہوں۔

اس پروگرام کے حوالے سے مدد حاصل کرنے کے مزید طریقے

ویب سائٹ ملاحظہ کریں

NYS محکمہ صحت (NYS Department of Health)کے پاس CSFP کے بارے میں مزید معلومات ہیں۔

311 پر کال کریں

اشیائے صرف کی تکملاتی غذا کا پروگرام (Commodity Supplemental Food Program, CSFP) کے بارے میں پوچھیں۔

Last Updated اکتوبر 31, 2024