1. یہ کیسے کام کرتا ہے
60 سال یا اس سے زیادہ عمر کے بالغ افراد ماہانہ غذا کے پیکیجز کے لیے اہل ہیں بشرطیکہ ان کی کمائی ایک خاص آمدنی سے کم ہو۔
- ہر مہینے میں ایک بار، آپ یا آپ کی نمائندگی کرنے والا کوئی بھی شخص CSFP ڈسٹری بیوشن کے مقام پر جا کر اپنا کھانے کا پیکج لا سکتا ہے۔
- پیکیجز میں پنیر، دودھ، چاول، پاستہ، سیریل، ڈبہ بند سبزیاں، پھل، چکن، یا مچھلی وغیرہ شامل ہو سکتے ہیں۔
- موسم سرما کے دوران، آپ کسانوں کی منڈیوں میں تازہ پھل اور سبزیاں خریدنے پر اضافی فوائد بھی حاصل کر سکتے ہیں۔
- CSFP کے ماہرین تغذیہ کھانا بنانے سے متعلق عملی مظاہرے بھی کرتے ہیں اور غذائیت سے متعلق اسباق مہیا کرتے ہیں۔
- اس کے علاوہ، CSFP آپ کو نگہداشت صحت اور سماجی خدمت کی ایجنسیوں سے مربوط کر سکتا ہے۔
- اگر آپ SNAP (فوڈ اسٹیمپ) کے فوائدحاصل کر رہے ہیں تب بھی آپ CSFP حاصل کر سکتے ہیں۔
اگلا سیکشن:
اس پروگرام کے حوالے سے مدد حاصل کرنے کے مزید طریقے
ویب سائٹ ملاحظہ کریں
NYS محکمہ صحت (NYS Department of Health)کے پاس CSFP کے بارے میں مزید معلومات ہیں۔
311 پر کال کریں
اشیائے صرف کی تکملاتی غذا کا پروگرام (Commodity Supplemental Food Program, CSFP) کے بارے میں پوچھیں۔
2. اپنی اہلیت کا تعین کریں
اہل قرار پانے کے لیے، آپ کو ان سوالوں کا جواب ہاں میں دینے کے قابل ہونا چاہیے:
- کیا آپ کی عمر 60 سال یا سے زیادہ ہے؟
- کیا آپ نیو یارک اسٹیٹ کے باشندہ ہیں؟
- CSFP کے فوائد حاصل کرنے کے لیے آپ کا امریکی شہری ہونا ضروری نہیں ہے۔
- کیا آپ کے گھرانہ کی کل قبل از ٹیکس آمدنی نیچے دی گئی CSFP کے آمدنی کے تقاضوں کے مساوی یا اس سے کم ہے؟
گھرانہ کا سائز | فی سال آمدنی |
1 | $19,578 |
2 | $26,572 |
3 | $33,566 |
4 | $40,560 |
5 | $47,554 |
6 | $54,548 |
7 | $61,542 |
8 | $68,536 |
ہر اضافی فرد کے لیے، شامل کریں: | $6,994 |
اگلا سیکشن:
3. درخواست کیسے دیں
بذریعہ فون درخواست دیں
درخواست سے متعلق معلومات کیلئے اپنے نزدیک CSFP کی مقامی ایجنسی کے فراہم کنندہ کو کال کریں۔
- Bronx: 917-982-2564
- Brooklyn: 718-498-9208
- Manhattan: 212-566-7855
- Nassau/Suffolk: 631-873-4775
خود جا کر درخواست دیں
اپنی نزدیکی CSFP سائٹ پر جائیں۔ ان دستاویزات کی تصدیق کیلئے پیشگی کال کریں جو آپ کو لانے کی ضرورت ہوگی۔
اس پر بعد میں واپس آئیں۔
ہم آپ کو اس صفحے کا ایک لنک بھی بھیج سکتے ہیں، تاکہ آپ کی اس وقت واپس آنے میں مدد کی جا سکے، جب آپ تیار ہوں۔
اپنا ای میل یا فون نمبر فراہم کر کے، آپ اپنے ACCESS NYC عوامی بینیفٹس کی اسکریننگ کے نتائج کے حوالے سے سٹی آف نیو یارک کی جانب سے رابطہ کئے جانے پر اتفاق کرتے/کرتی ہیں۔ ACCESS NYC میں آپ کی سرگرمی گمنام ہوتی ہے مگر اپنا فون نمبر فراہم کرنے سے آپ کی شناخت ہو سکتی ہے اور اس بات کا پتہ چل سکتا ہے کہ آپ نے ویب سائیٹ استعمال کی ہے۔ اس بارے میں مزید جاننے کے لیے کہ سٹی آپ کی جانب سے ACCESS NYC کے ساتھ اشتراک کئے گئے ڈیٹا کو کیسے استعمال کر سکتا ہے،Terms of Use for NYC.gov او Privacy Policy for NYC.gov.