مرکزی متن پر جائیں

ایئر کنڈیشنر یا پنکھے کی لاگت اور انسٹالیشن کی تلافی کے لیے مالی مدد

کولنگ اسسٹنس کا بینیفٹ | انسانی وسا‏ئل انتظامیہ (NYC Human Resources Administration, HRA), سٹیٹ آفس ٹمپریری اینڈ ڈس ابیلٹی اسسٹنس (NYS Office of Temporary and Disability Assistance, OTDA)

آن لائن درخواست دیں

یہ کیسے کام کرتا ہے

کولنگ اسسٹنس کی مراعات سے اہل گھرانوں کے گھر کو ٹھنڈا رکھنے میں ان کی مدد کے لیے ایئر کنڈیشنر یا پنکھا خریدنے اور نصب کرنے میں مدد ملتی ہے۔

  • 2024-2025‏ کی کولنگ اسسٹنس بینیفٹ کے لیے درخواستیں ‏‎15‏ اپریل ‏‎2025‏ کو کھلنے والی ہیں۔
  • کولنگ اسسٹنس کی مراعات پہلے آئیں پہلے پائیں کی بنیاد پر اہل درخواست دہندگان کو فراہم کی جاتی ہیں۔
  • بینیفٹ کی مالیت ہے:
    • ونڈو، پورٹیبل ایئر کندیشنر، یا پنکھے کے لیے ‎$800‎‏ تک
    • موجودہ وال سلیو یونٹ کے لیے ‎$1,000‎‏ تک
  • بینیفٹ درج ذیل کا احاطہ کرتا ہے:
    • ایئر کندیشنر یا پنکھے کی لاگت
    • انتظامی لاگتیں
    • مزدوری
    • پروگرام میں تعان
    • مٹیریلز
    • آپ کی پرانی یونٹ کو ہٹانا
    • معمولی مرمتیں جو نئی یونٹ بحفاظت انسٹال کرنے کے لیے درکار ہوتی ہیں
  • فی درخواست دہندہ گھرانے کے لیے صرف ایک ایئر کنڈیشنر یا پنکھا فراہم کیا جائے گا۔ HEAP‏ کی کوئی اضافی نقد مراعات دستیاب نہیں ہیں۔

اپنی اہلیت کا تعین کریں

آپ ‎کولنگ اسسٹنس کے لیے ‏HEAP‏ کی مراعات کے اہل ہو سکتے ہیں اگر یہ آپ پر لاگو ہوتے ہیں:

  1. آپ کے گھرانے کے پاس ان میں سے کم از کم ایک ہے:
    • آپ کے گھرانے کی مجموعی ماہانہ آمدنی آپ کے گھرانے کے سائز کے لیے آمدنی کے موجودہ رہنما خطوط پر یا اس سے نیجے ہے جیسا کہ ذیل کے جدول میں پوسٹ کیا گیا ہے، یا
    • آپ ‎کو تکملاتی تغذیاتی اعانت پروگرام ‏(‏Supplemental Nutrition Assistance Program, SNAP‏)‏ کی مراعات موصول ہوتی ہیں، یا
    • آپ کو عارضی امداد ‏(‏Temporary Assistance, TA‏)‏ موصول ہوتی ہے، یا
    • آپ کو کوڈ A‏ سپلیمینٹل سیکیورٹی انکم (‏SSI Living Alone‏) موصول ہوتی ہے
    • اپ کو پروگرام کے موجودہ سال میں ‎$21‏ سے زائد ‏HEAP‏ ریگولر کی مراعات موصول ہوئیں یا آپ کو پروگرام کے موجود سال کے دوران ‎$21‏ کے برابر ‏HEAP‏ ریگولر کی مراعات موصول ہوئیں اور آپ سرکاری سبسڈی یافتہ رہائش (جیسے ‏NYCHA‏ یا سیکشن ‎8‏) میں رہتے ہیں نیز حرارت آپ کے کرایے میں شامل نہیں ہے؛ اور
  2. آپ کے گھرانے میں ان میں سے کم از کم ایک شامل ہو:
    • دستاویز بند ایسی طبی کیفیت کا حامل کم از کم ایک شخص جو انتہائی حرارت سے مشتعل ہوتی ہو۔ کسی مغالج، معالج کے معاون، یا نرس پریکٹشنر کی طرف سے تحریری شکل میں اس کی توثیق ہونا ضروری ہے؛ یا
    • 60 سال ‎یا زائد عمر کا کوئی شخص؛ یا
    • 6‏ سال سے کم عمر کا بچہ؛ اور
  3. آپ کے گھرانے کا ایک ممبر امریکی شہری یا کوالیفائڈ غیر شہری ہے؛ اور
  4. آپ کے پاس فی الحال کارگر ایئر کنڈیشنر نہیں ہے یا جو آپ کے پاس ہے وہ کم از کم پانچ سال پرانا ہے؛ اور
  5. آپ کو پچھلے پانچ سالوں میں ‏HEAP‏ سے فنڈ یافتہ ایئر کنڈیشنر موصول نہیں ہوا ہے۔
گھرانے کا سائز 2024-2025 کے لیے زیادہ سے زیادہ ماہانہ مجموعی آمدنی
1 $3,322
2 $4,345
3 $5,367
4 $6,390
5 $7,412
6 $8,434
7 $8,626
8 $8,818
9 $9,010
10 $9,201
11 $9,393
12 $9,585
13 $9,952
ہر ایک اضافی شخص کے لیے $672‏ کا اضافہ کریں

آپ کو کیا شامل کرنے کی ضرورت ہے

یہ صفحہ آپ کی درخواست کے لیے درست دستاویزات کا انتخاب کرنے میں آپ کی مدد کر سکتا ہے۔

رہائش کا ثبوت (جہاں آپ رہتے ہیں)

آپ کی آمدنی کا ثبوت

شناخت کا ثبوت

سوشل سیکیورٹی کا ثبوت

طبی کیفیت کا ثبوت


درخواست کیسے دیں

آن لائن درخواست دیں

درخواستیں 15 اپریل 2025 کو کھلنے والی ہیں۔

  1. کولنگ اسسٹنس پروگرام کے لیے درخواست HEAP‏ کی معرفت ‏ACCESS HRA‏ پر دیں۔
  2. ACCESS HRA‏ موبائل ایپ استعمال کر کے اپنی دستاویزات اسکین کریں جو ‏iTunes Store‏ پر (‏iPhones‏ کے لیے) یا ‏Google Play Store‏ پر (‏Android‏ فونز کے لیے) دستیاب ہے۔
  3. آپ ACCESS HRA‏ پر جا کر اپنی درخواست کی حیثیت چیک کر سکتے ہیں۔

آن لائن درخواست دیں

بذریعہ فون درخواست دیں

درخواستیں 15 اپریل 2025 کو کھلنے والی ہیں۔

718-557-1399‏ پر کال کریں اور ‏HEAP‏ اہلیت، درخواست کی کارروائی اور مطلوبہ دستاویزی شہادت سے متعلق آپ کو مزید معلومات فراہم کرے گا۔


مزید معلومات

کولنگ اسسٹنس بینیفٹ کے بارے میں مزید جاننے کے لیے‏ ‏NYS OTDA‏ کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔

اگر بینیفٹ کے بارے میں آپ کے سوالات ہوں تو ‎‏‎718-557-1399‏ پر کال کریں۔


اس پر بعد میں واپس آئیں۔
ہم آپ کو اس صفحے کا ایک لنک بھی بھیج سکتے ہیں، تاکہ آپ کی اس وقت واپس آنے میں مدد کی جا سکے، جب آپ تیار ہوں۔


Last Updated اپریل 25, 2025

مراعات سے باخبر رہیں

مراعات کی خبروں، آنے والے اندراج کی مدتوں، اور آخری تاریخوں کے بارے میں وقتا فوقتا ای میلز حاصل کریں۔ 11 زبانوں میں ترجمے دستیاب ہیں۔