1. یہ کیسے کام کرتا ہے
FHEPS ان خاندانوں کا پورا کرایہ یا کچھ کی ادائیگی کرتا ہے جنہیں بے دخل کر دیا گیا ہے، جو بے دخلی کا سامنا کر رہے ہیں، یا جو خانگی تشدد کے سبب رہائش سے محروم ہو گئے ہیں۔ اہل ہونے کے لیے فیملیز کو لازمی طور پر نقد اعانت (Cash Assistance, CA) موصول ہوتی ہو۔ جو فیملیز صحت یا سلامتی کے امور کی وجہ سے، یا عدالت کے مخصوص فیصلوں کے سبب رہائش سے محروم ہو گئے ہیں وہ FHEPS کے لیے اہل ہو سکتے ہیں۔
- اگر آپ پہلے ہی اپنے گھر سے محروم ہو گئے ہیں تو آپ FHEPS کو اپنے گھر میں رہنے، نیو یارک سٹی میں ہی منتقل ہونے، یا پناہ گاہ سے باہر منتقل ہونے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔
- جو گھر آپ کو ملا ہے اس میں آپ کو کم از کم 12 ماہ تک رہنے کا اہل ہونا ضروری ہے۔
- بہت ساری فیملیز FHEPS اور اپنی نقد اعانت کے پناہ گاہ بھتہ کے ذریعے اپنے پورے کرایے کی تلافی کروائیں گی۔
- FHEPS جتنی رقم ادا کرے گا اس کا انحصار آپ کے گھرانے کی آمدنی اور آپ کے گھرانے میں موجود لوگوں کی تعداد پر ہوگا۔
- آپ کو کرایے کا بعض حصہ ادا کرنا پڑ سکتاہے اگر:
- آپ کے پاس یا جس کے ساتھ آپ اپنا گھر شیئر کرتے ہیں اس کے پاس آمدنی ہے۔
- اگر آپ کے گھرانے میں ایسا فرد شامل ہے جس کے لیے آپ کی نقد اعانت کے کیس پر رہنا ضروری ہے، مثلاً ایسا فرد جس کو سپلیمنٹل سیکیورٹی انکم (Supplemental Security Income, SSI) ملتی ہے۔
- FHEPS غیر ادا شدہ مؤخر کرایے کا بعض حصہ ادا کر کے آپ کی موجودہ رہائش برقرار رکھنے میں آپ کی مدد کر سکتا ہے۔
- اگر درج ذیل میں سے کوئی معاملہ پیش آتا ہے تو FHEPS کی ادائیگیاں رک جائیں گی:
- نقد اعانت کا آپ کا کیس بند ہو جاتا ہے۔
- آپ کی فیملی میں 18 سال سے کم عمر کا کوئی بچہ اب نہیں رہا۔
- آپ کی فیملی میں 19 سال سے کم عمر کا کوئی ایسا بچہ اب نہیں رہا جو ہائی اسکول یا حرفتی یا تکنیکی تربیتی پروگرام میں باقاعدگی سے جانے والا کل وقتی طالب علم ہو۔
اگلا سیکشن:
اس پروگرام کے حوالے سے مدد حاصل کرنے کے مزید طریقے
ویب سائٹ ملاحظہ کریں
FHEPS کے بارے میں مزید جانیں۔
311 پر کال کریں
اگر آپ بے دخلی یا بے گھری کے خطرے میں ہیں تو، 311 پر کال کریں اور اپنے پتے سے قریب ترین Homebase کے مقام، جو چیز لانی ہے اور اپنی میٹنگ میں آپ جس چیز کی توقع کر سکتے ہیں اس کے بارے میں پوچھیں۔
HRA کو کال کریں
جن فیملیز نے HRA کی پناہ گاہ چھوڑ دی ہے انہیں چاہیے کو HRA کو 929-221-7270 پر کال کر کے اپنے مقامی کمیونٹی پر مبنی غیر رہائشی پروگرام سے رابطہ کروائیں۔
بذات خود
اگر آّپ پناہ گاہ میں رہتے ہیں تو، اپنے کیس مینیجر یا ہاؤسنگ اسپیشلسٹ سے رابطہ کریں۔
2. اپنی اہلیت کا تعین کریں
- آپ کی فیملی کے پاس درج ذیل میں سے ایک ہونا لازم ہے:
- 18 سال سے کم عمر کا بچہ
- 19 سال سے کم عمر کا کوئی ایسا بچہ جو کل وقتی ہائی اسکول یا حرفتی یا تکنیکی تربیتی پروگرام میں اندراج یافتہ ہو
- حاملہ خاتون
- آپ کی فیملی پر ان میں سے ایک لاگو ہونا لازم ہے:
- آپ کی فیملی پر درج ذیل میں سے ایک پورا کرنا بھی لازم ہے:
- آپ HRA کی پناہ گاہ میں ہوں
- آپ DHS کی پناہ گاہ میں ہوں اور آپ HRA کی پناہ گاہ کے لیے اہل ہوں۔
- آپ DHS کی پناہ گاہ میں ہوں اور پناہ گاہ میں آپ کے داخل ہونے سے قبل اس سال کسی وقت آپ کو NYC میں بے دخل کیا گیا تھا*۔
- آپ کو فی الحال بے دخل کیا جا رہا ہو یا آّپ کو پچھلے 12 ماہ کے اندر NYC میں بے دخل کیا گیا تھا*۔
*بے دخل کیا گیا تھا کا مطلب ہے:
- آپ یا آّپ کے گھر کے لیے لیز پر مندرج شخص کے خلاف بے دخلی کی قانونی کارروائی۔
- آپ کی عمارت یا گھر کے لیے تالہ بندی کی کارروائی۔
- سٹی کی ایجنسی کے بقول صحت یا حفاظتی وجوہات سے آپ پر اپنی عمارت یا گھر چھوڑ دینا لازم ہے۔
- مکان مالک نے آپ کو کرایے کے مطالبے کا خط جاری کیا ہے اور کرایہ کی عدم ادائیگی پر بے دخل کرنے کی دھمکی دی ہے۔
اگلا سیکشن:
3. درخواست کیسے دیں
خود جا کر درخواست دیں
- اگر آپ پناہ گاہ میں نہیں ہیں اور آپ بے دخلی یا بے گھری کے خطرے میں ہیں اور نقد اعانت نہیں مل رہی ہے تو، نقد اعانت کے لیے درخواست دیں۔
- آن لائن درخواست دینے کے لیے، www.nyc.gov/accesshra ملاحظہ کریں یا ACCESS HRA موبائل ایپ استعمال کر کے اپنی درخواست جمع کرائیں۔
- آپ بذریعہ ڈاک یا بذات خود بھی درحواست دے سکتے ہیں۔ نقد اعانت کا رہنما ملاحظہ کر کے طریقہ جانیں۔
- اگر آپ کو ایسی طبی یا ذہنی صحت کی کیفیت لاحق ہو جو آپ کے لیے نقد اعانت کے لیے درخواست دینا مشکل بنا دیتی ہو تو HRA انفولائن کو 718-557-1399 پر کال کریں۔
- اگر آپ کو پہلے سے ہی نقد اعانت مل رہی ہے اور آپ بے دخلی یا بے گھری کے خطرے میں ہیں تو، بقایاجات ادا کرنے میں مدد کے لیے خصوصی گرانٹ کی درخواست کریں۔
- آن لائن درخواست دینے کے لیے، www.nyc.gov/accesshra ملاحظہ کریں یا ACCESS HRA موبائل ایپ استعمال کر کے اپنی درخواست جمع کرائیں۔ نئی درخواست جمع نہ کرائیں۔
- اگر آپ پناہ گاہ میں ہوں تو، آپ کی پناہ گاہ کا ہاؤسنگ اسپیشلسٹ/کیس مینیجر FHEPS کی وضاحت کرے گا اور ایک اپارٹمنٹ تلاش کرنے میں آپ کی مدد کرے گا۔
- پناہ گاہ میں موجود جو فیملیز FHEPS کے لیے منظور شدہ ہیں وہ فرنیچر بھتہ اور منتقلی میں اعانت موصول کرنے کے لیے اہل ہو سکتی ہیں۔
- اگر آپ کمیونٹی میں ہیں اور آپ کے منتقل ہونے میں مدد کے لیے FHEPS کی ضرورت ہے تو، اپنے مقامی Homebase فراہم کنندہ سے رابطہ کر کے ایک اپائنٹمنٹ شیڈول کریں۔
اس پر بعد میں واپس آئیں۔
ہم آپ کو اس صفحے کا ایک لنک بھی بھیج سکتے ہیں، تاکہ آپ کی اس وقت واپس آنے میں مدد کی جا سکے، جب آپ تیار ہوں۔
اپنا ای میل یا فون نمبر فراہم کر کے، آپ اپنے ACCESS NYC عوامی بینیفٹس کی اسکریننگ کے نتائج کے حوالے سے سٹی آف نیو یارک کی جانب سے رابطہ کئے جانے پر اتفاق کرتے/کرتی ہیں۔ ACCESS NYC میں آپ کی سرگرمی گمنام ہوتی ہے مگر اپنا فون نمبر فراہم کرنے سے آپ کی شناخت ہو سکتی ہے اور اس بات کا پتہ چل سکتا ہے کہ آپ نے ویب سائیٹ استعمال کی ہے۔ اس بارے میں مزید جاننے کے لیے کہ سٹی آپ کی جانب سے ACCESS NYC کے ساتھ اشتراک کئے گئے ڈیٹا کو کیسے استعمال کر سکتا ہے،Terms of Use for NYC.gov او Privacy Policy for NYC.gov.