مرکزی متن پر جائیں
رہائش

نئی بچوں والی فیملیز کے لیے کرایے میں مدد

کنبہ کی بے گھر ہونے کی حالت اور بے دخلی کی روک تھام میں تکملہ (FHEPS) | محکمہ برائے سماجی خدمات (Department of Social Services, DSS) محکمہ برائے بے گھر افراد کی خدمات (Department of Homeless Services, DHS)، ہیومن ریسورسز ایڈمنسٹریشن(Human Resources Administration, HRA)

1. یہ کیسے کام کرتا ہے

FHEPS ان فیملیز کے لیے کرایے میں تکملہ ہے جو بے دخل ہو گئے ہیں، جنہیں بے دخلی کا سامنا ہے، یا جو خانگی تشدد کے سبب رہائش سے محروم ہو گئے ہیں۔ اہل ہونے کے لیے فیملیز کو لازمی طور پر نقد اعانت (Cash Assistance, CA) موصول ہوتی ہو۔ جو فیملیز صحت یا سلامتی کے امور کی وجہ سے، یا عدالت کے مخصوص فیصلوں کے سبب رہائش سے محروم ہو گئے ہیں وہ FHEPS کے لیے اہل ہو سکتے ہیں۔

  • اگر آپ پہلے ہی اپنے گھر سے محروم ہو گئے ہیں تو آپ FHEPS کو اپنے گھر میں رہنے، نیو یارک سٹی میں ہی منتقل ہونے، یا پناہ گاہ سے باہر منتقل ہونے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔
    • جو گھر آپ کو ملا ہے اس میں آپ کو کم از کم 12 ماہ تک رہنے کا اہل ہونا ضروری ہے۔
  • بہت ساری فیملیز FHEPS اور اپنی نقد اعانت کے پناہ گاہ بھتہ کے ذریعے اپنے پورے کرایے کی تلافی کروائیں گی۔
    • FHEPS جتنی رقم ادا کرے گا اس کا انحصار آپ کے گھرانے کی آمدنی اور آپ کے گھرانے میں موجود لوگوں کی تعداد پر ہوگا۔
  • آپ کو کرایے کا بعض حصہ ادا کرنا پڑ سکتاہے اگر:
    • آپ کے پاس یا جس کے ساتھ آپ گھر شیئر کرتے ہیں اس کے پاس آمدنی ہے۔
    • اگر آپ کے گھرانے میں ایسا فرد شامل ہے جس کے لیے آپ کی نقد اعانت کے کیس پر رہنا ضروری ہے، مثلاً ایسا فرد جس کو سپلیمنٹل سیکیورٹی انکم (Supplemental Security Income, SSI) ملتی ہے۔
  • FHEPS ایسی کسی بھی مدت کے لیے جب فیملی اپارٹمنٹ میں رہی تھی غیر ادا شدہ کرایے میں تاخیر کے بعض حصے کی ادائیگی کر سکتا ہے۔
  • اہل فیملیز 5 سالوں تک FHEPS حاصل کر سکتی ہیں۔
    • اگر آپ کو اب بھی مدد درکار ہو تو آپ توسیع کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
    • آپ کے گھرانے پر تقام اہلیتی تقاضے پورا کرنا اور اپنے پاس معقول وجہ کی موجودگی ثابت کرنا لازم ہے۔
  • اگر درج ذیل حالات میں سے کوئی بھی پیش آتے ہیں تو FHEPS کی ادائیگی رک جائے گی۔
    • آپ کی فیملی کے پاس نقد اعانت کا کیس اب نہیں رہا
    • آپ کی فیملی میں 18 سال سے کم عمر کا کوئی بچہ نہیں رہا
    • آپ کی فیملی میں 19 سال سے کم عمر کا کوئی ایسا بچہ نہیں رہا جو ہائی اسکول یا حرفتی یا تکنیکی تربیتی پروگرام میں باقاعدگی سے جانا والا کل وقتی طالب علم ہو
  • آپ پر امریکی شہری ہونا اور اطمینان بخش ترک وطن کی حالت ہونا لازم ہے۔

2. اپنی اہلیت کا تعین کریں

آپ کی فیملی میں درج ذیل میں سے ایک شامل ہونا لازم ہے:

  • 18 سال سے کم عمر کا بچہ
  • 19 سال سے کم عمر کا کوئی ایسا بچہ جو کل وقتی ہائی اسکول یا حرفتی یا تکنیکی تربیتی پروگرام میں اندراج یافتہ ہو
  • کوئی حاملہ خاتون

آپ کی فیملی پر درج ذیل میں سے ایک لاگو ہونا بھی لازم ہے:

  • نقد اعانت کا ایک فعال کیس ہو
  • اگر آپ پناہ گاہ میں ہیں تو، پناہ گاہ سے آپ کے روانہ ہوتے وقت نقد اعانت کے لیے اہل قرار پاتے ہوں

آپ کی فیملی پر درج ذیل میں سے ایک پورا کرنا بھی لازم ہے:

  • آپ HRA کی پناہ گاہ میں ہوں۔
  • آپ DHS کی پناہ گاہ میں ہوں اور HRA کی پناہ گاہ کے لیے اہل ہوں
  • آپ DHS کی پناہ گاہ میں ہوں اور پناہ گاہ میں آپ کے داخل ہونے سے قبل اس سال کسی وقت آپ کو NYC میں بے دخل کیا گیا تھا*
  • آپ فی الحال بے دخل کیے جانے کی کارروائی میں ہوں یا آّپ کو پچھلے 12 ماہ کے اندر NYC میں بے دخل کیا گیا تھا*

*بے دخل کیا گیا تھا کا مطلب ہے:

  • آپ یا آّپ کے گھر کے لیے لیز پر مندرج شخص کے خلاف بے دخلی کی قانونی کارروائی
  • آپ کی عمارت یا گھر کے لیے تالہ بندی کی کارروائی
  • سٹی کی ایجنسی کی جانب سے یہ تعین کہ صحت یا حفاظتی وجوہات سے آپ پر اپنی عمارت یا گھر چھوڑ دینا لازم ہے۔

3. آپ کو کیا شامل کرنے کی ضرورت ہے

آپ کا کیس ورکر آپ کے ساتھ کام کر کے معلومات اکٹھا کرے گا۔

4. درخواست کیسے دیں

آپ کی آپشنز یہاں ہیں۔

خود جا کر درخواست دیں

اپ ڈیٹ: جو فیملیز کرایے میں تاخیر کے سبب بے دخلی کے خطرے میں ہیں انہیں پہلے نیو یارک اسٹیٹ ہنگامی کرایہ میں اعانت پروگرام (New York State Emergency Rental Assistance Program, ERAP) کے لیے درخواست دینی ہوگی۔

  • اگر آپ پناہ گاہ میں نہیں ہیں اور آپ بے دخلی یا بے گھری کے خطرے میں ہیں تو، نقد اعانت کے لیے درخواست دیں۔
    • آن لائن درخواست دینے کے لیے، www.nyc.gov/accesshra ملاحظہ کریں یا ACCESS HRA موبائل ایپ استعمال کر کے اپنی درخواست جمع کرائیں۔
    • آپ بذریعہ ڈاک یا بذات خود بھی درحواست دے سکتے ہیں۔ نقد اعانت کا رہنما ملاحظہ کر کے طریقہ جانیں۔
    • اگر آپ کو ایسی طبی یا ذہنی صحت کی کیفیت لاحق ہو جو آپ کے لیے نقد اعانت کے لیے درخواست دینا مشکل بنا دیتی ہو تو HRA انفولائن کو 1399-557-718 پر کال کریں۔
  • اگر آپ پناہ گاہ میں ہوں تو، آپ کی پناہ گاہ کا ہاؤسنگ اسپیشلسٹ/کیس مینیجر مزید تفصیل سے FHEPS کی وضاحت کرے گا اور اپارٹمنٹ کی آپ کی تلاش میں آپ کی مدد کرے گا۔
    • پناہ گاہ میں موجود جو فیملیز FHEPS کے لیے منظور شدہ ہیں وہ فرنیچر بھتہ موصول کرنے کے لیے اہل ہو سکتی ہیں۔ اپنے کیس مینیجر کے ساتھ کام کر کے منتقلی میں اعانت کا نظم کریں۔
    • مکان مالکوں کو ایک ماہ کا پورا کرایہ اور تین ماہ کا کرایے کا تکملہ پیشگی موصول ہوگا۔ مکان مالکوں کو سیکیورٹی واؤچر بھی موصول ہوتا ہے۔

اس پر بعد میں واپس آئیں۔
ہم آپ کو اس صفحے کا ایک لنک بھی بھیج سکتے ہیں، تاکہ آپ کی اس وقت واپس آنے میں مدد کی جا سکے، جب آپ تیار ہوں۔

اس پروگرام کے حوالے سے مدد حاصل کرنے کے مزید طریقے

ویب سائٹ پر جائیں

FHEPS کے بارے میں مزید جانیں۔

311 پر کال کریں

اگر آپ بے دخلی یا بے گھری کے خطرے میں ہیں تو، 311 پر کال کریں اور اپنے پتے سے قریب ترین Homebase کے مقام، جو چیز لانی ہے اور اپنی میٹنگ میں آپ جس چیز کی توقع کر سکتے ہیں اس کے بارے میں پوچھیں۔

HRA کو کال کریں۔

جن فیملیز نے HRA کی پناہ گاہ چھوڑ دی ہے انہیں چاہیے کو HRA کو 7270-221-929 پر کال کر کے اپنے مقامی کمیونٹی پر مبنی غیر رہائشی پروگرام سے رابطہ کروائیں۔

بذات خود

اگر آّپ پناہ گاہ میں رہتے ہیں تو، اپنے کیس مینیجر یا ہاؤسنگ اسپیشلسٹ سے رابطہ کریں۔

Last Updated منگل, نومبر 16th, 9:38صبح

مراعات سے باخبر رہیں

مراعات کی خبروں، آنے والے اندراج کی مدتوں، اور آخری تاریخوں کے بارے میں وقتا فوقتا ای میلز حاصل کریں۔ 11 زبانوں میں ترجمے دستیاب ہیں۔