مرکزی متن پر جائیں
نقدی اور اخراجات

حرارت اور ‎یوٹیلیٹی کے اخراجات کے لیے رقم

گھریلو توانائی میں اعانت پروگرام (HEAP) | انسانی وسا‏ئل انتظامیہ (NYC Human Resources Administration, HRA), سٹیٹ آفس ٹمپریری اینڈ ڈس ابیلٹی اسسٹنس (NYS Office of Temporary and Disability Assistance, OTDA)

1. یہ کیسے کام کرتا ہے

HEAP‏ کم آمدنی والے گھرانوں کی اپنے گھروں کے حرارت کے اخراجات کو پورا کرنے میں مدد کرتا ہے۔ مذکورہ مراعت ایندھن، آپ کی یوٹیلیٹی کے ذریعے اور حرارتی آلات کی تبدیلی اور مرمتوں کے لیے ادائیگی کر سکتی ہے۔ مراعت براہ راست ہیٹنگ وینڈر یا یوٹیلیٹی کمپنی کو ادا کی جاتی ہے۔ اگر آپ کی حرارت آپ کے کرایے میں شامل ہے تب بھی آپ ‏HEAP‏ حاصل کر سکتے ہیں۔

  • ‏ مستقل مراعات‏:
    • 2024-2025‏ کی ‏HEAP‏ کی مستقل مراعات ‏(HEAP Regular Benefit)‏ کے لیے درخواستیں 1 نومبر ‎2024‏ کو کھلیں گی۔
    • مستقل مراعات ایک وقتی فائدہ ہے جو آپ کو اپنے گھر کو گرم کرنے کی ادائیگی میں مدد کر سکتا ہے۔
    • اہلیت اور مراعات کی بنیاد ان پر ہے:
      • آمدنی، گھریلو سائز، بنیادی حرارتی ذریعہ؛ اور
      • گھرانے کے ان ممبران کی موجودگی جن کی عمر 6 سال سے کم، 60 سال یا اس سے اوپر ہے یا جو مستقل طور پر معذور ہیں۔
    • ‏ مستقل ‏HEAP‏ مراعات کے بارے میں مزید جانیں۔
  • ہنگامی مراعات ‏‏:
    • 2024-2025 کے پہلے اور دوسرے ہنگامی مراعات کے لیے درخواستیں 2 جنوری 2025 کو کھلیں گی۔
    • اگر ‎آپ حرات میں یا حرارت سے متعلق ہنگامی صورتحال میں ہیں تو، ہنگامی مراعات آپ کے گھر کو گرم کرنے میں آپ کی مدد کرسکتی ہے۔
    • ایمرجنسی ‏HEAP‏ کے مراعات اور اہلیت آمدنی، دستیاب وسائل اور ہنگامی صورتحال کی قسم پر مبنی ہیں۔
    • ایمرجنسی ‏HEAP‏ مراعات کے بارے میں مزید جانیں۔
  • حرارتی آلات کی مرمت اور تبدیلی‏(‏HERR‏) مراعات‏:
  • کلین اینڈ ٹیون مراعات (‏Clean and Tune Benefit‏)‏‏:
    • 2024-2025 کلین اینڈ ٹیون مراعات (‏Clean and Tune Benefit‏) کے لیے درخواستیں یکم اکتوبر 2024 کو کھولی گئیں۔
    • کلین اینڈ ٹیون مراعات (‏Clean and Tune Benefit‏) گھر کے مالکان کو توانائی کی بچت کی خدمات حاصل کرنے میں مدد کر سکتا ہے، جس میں حرارتی آلات کی صفائی شامل ہے لیکن اس میں چمنی کی صفائی، معمولی مرمت، کاربن مونو آکسائیڈ ڈیٹیکٹر کی تنصیب بھی شامل ہو سکتی ہے، تاکہ حرارتی آلات کو محفوظ، مناسب اور موثر طریقے سے چلانے کی اجازت دی جا سکے۔ .
    • کلین اینڈ ٹیون مراعات (‏Clean and Tune Benefit‏) کے بارے میں مزید جانیں۔
  • کولنگ اسسٹنس کمپوننٹ ‎مراعات (‏Cooling Assistance Component Benefit‏)‏‏:

2. اپنی اہلیت کا تعین کریں

‏ مستقل ‏HEAP‏ مراعات (‏Regular HEAP benefit‏)‎‏ کے لیے اہلیت اس پر مبنی ہے:

  • گھرانے کے ایسے فرد کی موجودگی جس کی عمر 6 سال سے کم، 60 سال یا اس سے زائد ہو یا وہ مستقل معذوری کا شکار ہو
  • حرارت کا بنیادی ذریعہ
  • آمدنی اور گھرانے کا سائز

آپ کا گھرانہ ایک مستقل ‏HEAP‏ مراعات (‏Regular HEAP benefit‏)‎کے لیے اہل ہو سکتا ہے اگر:

  • آپ کے گھر کا ایک رکن ریاستہائے متحدہ کا شہری یا اہل غیر شہری ہے۔
  • آپ سپلیمینٹل نیوٹریشن اسسٹنس پروگرام ‏(Supplemental Nutrition Assistance Program, SNAP)‏ کے مراعات حاصل کرتے ہیں یا
  • آپ کو عارضی امداد ‏(Temporary Assistance, TA)‏ ملتی ہے یا
  • آپ کو کوڈ A‏ سپلیمینٹل سیکیورٹی انکم (‏SSI Living Alone‏) موصول ہوتا ہے
  • آپ کے گھرانے کی مجموعی ماہانہ آمدنی اس جدول کی بنیاد پر آپ کے گھر کے سائز کے لیے موجودہ آمدنی کے رہنما پر یا اس سے کم ہے:
گھرانے کا سائز 2024-2025 کے لیے زیادہ سے زیادہ ماہانہ مجموعی آمدنی
1 $3,322
2 $4,345
3 $5,367
4 $6,390
5 $7,412
6 $8,434
7 $8,626
8 $8,818
9 $9,010
10 $9,201
11 $9,393
12 $9,585
13 $9,952
ہر اضافی فرد کے لیے، شامل کریں: $672‏ کا اضافہ کریں

اگر آپ درج ذیل سوالات کا جواب ہاں میں دے سکتے ہیں تو آپ کا گھرانہ ایمرجنسی ‏HEAP‏ کی مراعات کا اہل ہو سکتا ہے‏:

  1. کیا ان میں سے کسی کا اطلاق آپ پر ہوتا ہے؟
    • جو بجلی آپ کے حرارتی نظام یا تھرموسٹیٹ کو چلاتی ہے وہ بند ہے یا اس کا بند ہونے کا شیڈول بنا ہوا ہے۔
    • آپ کی حرارت بند ہو گئی ہے یا اس کے بند ہونے کا خطرہ ہے۔
    • آپ کا ایندھن ختم ہو چکا ہے یا آپ کے پاس ایندھن کے ایک چوتھائی ٹینک سے کم بچا ہے۔
  2. کیا آپ کا حرارتی یا بجلی کا بل آپ کے نام سے ہے؟
  3. کیا آپ کے گھرانے کے لیے دستیاب وسائل درج ذیل کے مطابق ہیں:
    • اگر اس میں 60 سال یا اس سے زائد عمر کا کوئی فرد یا 6 سال سے کم عمر بچہ شامل ہو تو $3,750 سے کم؟
    • اگر اس میں 60 سال یا اس سے زائد عمر کا کوئی فرد یا 6 سال سے کم عمر بچہ شامل نہیں تو $2,500 سے کم؟
  4. کیا آپ آمدنی کے ان تقاضوں میں سے کسی کو پورا کرتے ہیں؟
    • آپ کو SNAP‏ کی مراعات، عارضی اعانت یا کوڈ ‏A‏ سپلیمنٹل سیکیورٹی انکم موصول ہوتی ہو۔
    • آپ کا خاندان مذکورہ بالا جدول میں آپ کے گھرانے کے سائز کے لیے درج ذیل مجموعی ماہانہ آمدنی کے رہنما خطوط پر یا اس کے تحت ہے۔

3. آپ کو کیا شامل کرنے کی ضرورت ہے

یہ صفحہ اپنی درخواست کے لیے درست دستاویزات کا انتخاب کرنے میں آپ کی مدد کر سکتا ہے۔

رہائش کا ثبوت (جہاں آپ رہتے ہیں)

  • کرائے دار اور مالک مکان کے نام اور پتے کی حامل کرائے کی موجودہ رسید یا نام اور پتے کی حامل لیز
  • مالک مکان کی جانب سے بیان
  • پانی، کچرے، یا ٹیکس کا بل
  • گھر کے مالک/کرائے دار کی بیمہ پالیسی
  • یوٹیلیٹی بل
  • رہن کی ادائیگی کے کھاتے/رسیدیں بمع پتہ

وینڈر کے تعلق کا ثبوت

آپ کی آمدنی کا ثبوت

شناخت کا ثبوت

سوشل سیکیورٹی کا ثبوت

زد پذیری کا ثبوت

4. درخواست کیسے دیں

آن لائن درخواست دیں

2024-2025‏ کی ‏HEAP‏ کی مستقل مراعات‎1‏ نومبر ‎2024‏ کو کھلنے والی ہیں۔

  1. صرف ACCESS HRA‏ پر آن لائن درخواست دیں۔
  2. ACCESS HRA‏ موبائل ایپ استعمال کر کے اپنی دستاویزات اسکین کریں جو ‏iTunes Store‏ (‏iPhones‏ کے لیے) پر یا ‏Google Play Store‏ پر (‏Android‏ فونز کے لیے) دستیاب ہے۔
  3. اپنی درخواست آپ کے جمع کرا دینے پر، اہلیت کا انٹرویو کرنے کے لیے آپ سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ آپ اپنا ٹیلیفون بینیفٹس ایکسس سنٹر پر آئے بغیر ٹیلیفون پر کر سکتے ہیں۔
  4. آپ ACCESS HRA‏ پر جا کر اپنی درخواست کے اسٹیٹس کی پڑتال کر سکتے ہیں۔

آن لائن درخواست دیں

بذریعہ ڈاک درخواست دیں

2024-2025 ہیپ مستقل مراعات (‎2024-2025 HEAP Regular Benefit‏)‎‏ کے لیے درخواستیں یکم نومبر 2024 کو کھلنے والی ہیں۔

درخواست ‎‏ڈاؤن لوڈ کریں اور اسے مکمل کریں۔ اپنی درخواست جمع کرانے کے لیے آپ یوں کر سکتے ہیں کہ:

  • اپنی درخواست اس پتے پر بذریعہ ڈاک بھیجیں:
    New York City Home Energy Assistance Program
    P.O. Box 1401, Church Street Station
    New York, NY, 10008
  • اپنی درخواست 917-639-2900 پر فیکس کریں۔

درخواست ڈاؤن لوڈ کریں

بذریعہ فون درخواست دیں

2024-2025 HEAP‏ فرسٹ اور سیکنڈ ایمرجنسی مراعات (‎2024-2025 HEAP First and Second Emergency Benefits‏)‎کی درخواستیں 2 جنوری 2025 کو کھلنے والی ہیں۔ آپ مستقل‏ ‏HEAP‏ کی مراعات کے لیے بذریعہ فون درخواست دے سکتے ہیں۔

ہنگامی مراعات کے لیے درخواست دینے کے لیے یا اپنی درخواست کا اسٹیٹس چیک کرنے کے لیے‎718-557-1399‏ پر کال کریں۔ آپ پر سب سے پہلے درخواست دینا اور ‏HEAP‏ کی مستقل مراعات کے لیے منظور شدہ ہونا لازم ہے۔

خود جا کر درخواست دیں

آپ HEAP‏ آفس پر جا کر ذیل میں تمام ‏HEAP‏ کی مستقل مراعات کے لیے ذاتی طور پر درخواست دے سکتے ہیں۔

  • 1 نومبر 2024 سے ‎مستقل مراعات کے لیے درخواست دیں۔
  • 2 جنوری 2025 سے پہلے اور دوسرے ہنگامی مراعات (‏First and Second Emergency Benefits‏) کے لیے درخواست دیں۔ آپ کو پہلے درخواست دینی ہوگی اور مستقل مراعات کے لیے منظور ہونا چاہیے۔
  • 1 اکتوبر 2024 سے حرارتی آلات کی مرمت اور تبدیلی کے مراعات (‏Heating Equipment Repair and Replacement Benefit‏) کے لیے درخواست دیں۔
  • 1 اکتوبر 2024 سے کلین اینڈ ٹیون بینیفٹ (‏Clean and Tune Benefit‏) کے لیے درخواست دیں۔
  • 15 اپریل 2025 سے کولنگ اسسٹنس بینیفٹ (‏Cooling Assistance Benefit‏) کے لیے درخواست دیں۔

دفتر تلاش کریں

اس پر بعد میں واپس آئیں۔
ہم آپ کو اس صفحے کا ایک لنک بھی بھیج سکتے ہیں، تاکہ آپ کی اس وقت واپس آنے میں مدد کی جا سکے، جب آپ تیار ہوں۔

اس پروگرام کے حوالے سے مدد حاصل کرنے کے مزید طریقے

ویب سائٹ ملاحظہ کریں

اس پروگرام کے بارے میں مزید جاننے کے لیے ‏OTDA‏ کی ویب سائٹ برائے ‏HEAP‏ ملاحظہ کریں۔

311 پر کال کریں

گھریلو توانائی میں اعانت پروگرام (‏Home Energy Assistance Program‏) میں مدد طلب کریں۔

HEAP‏ کو کال کریں

HEAP‏ کی جانب سے مدد کے لیے 718-557-1399 پر کال کریں۔

Last Updated اکتوبر 30, 2024