1. یہ کیسے کام کرتا ہے
HEAP کم آمدنی والے گھرانوں کی اپنے گھروں کے حرارت کے اخراجات کو پورا کرنے میں مدد کرتا ہے۔ مذکورہ مراعت ایندھن، آپ کی یوٹیلیٹی کے ذریعے اور حرارتی آلات کی تبدیلی اور مرمتوں کے لیے ادائیگی کر سکتی ہے۔ مراعت براہ راست ہیٹنگ وینڈر یا یوٹیلیٹی کمپنی کو ادا کی جاتی ہے۔ اگر آپ کی حرارت آپ کے کرایے میں شامل ہے تب بھی آپ HEAP حاصل کر سکتے ہیں۔
- مستقل مراعات:
- 2024-2025 کی HEAP کی مستقل مراعات (HEAP Regular Benefit) کے لیے درخواستیں 1 نومبر 2024 کو کھلیں گی۔
- مستقل مراعات ایک وقتی فائدہ ہے جو آپ کو اپنے گھر کو گرم کرنے کی ادائیگی میں مدد کر سکتا ہے۔
- اہلیت اور مراعات کی بنیاد ان پر ہے:
- آمدنی، گھریلو سائز، بنیادی حرارتی ذریعہ؛ اور
- گھرانے کے ان ممبران کی موجودگی جن کی عمر 6 سال سے کم، 60 سال یا اس سے اوپر ہے یا جو مستقل طور پر معذور ہیں۔
- مستقل HEAP مراعات کے بارے میں مزید جانیں۔
- ہنگامی مراعات :
- 2024-2025 کے پہلے اور دوسرے ہنگامی مراعات کے لیے درخواستیں 2 جنوری 2025 کو کھلیں گی۔
- اگر آپ حرات میں یا حرارت سے متعلق ہنگامی صورتحال میں ہیں تو، ہنگامی مراعات آپ کے گھر کو گرم کرنے میں آپ کی مدد کرسکتی ہے۔
- ایمرجنسی HEAP کے مراعات اور اہلیت آمدنی، دستیاب وسائل اور ہنگامی صورتحال کی قسم پر مبنی ہیں۔
- ایمرجنسی HEAP مراعات کے بارے میں مزید جانیں۔
- حرارتی آلات کی مرمت اور تبدیلی(HERR) مراعات:
- 2024-2025 حرارتی آلات کی مرمت اور تبدیلی (Heating Equipment Repair and Replacement , HERR) مراعات کے لیے درخواستیں 1 اکتوبر 2024 کو کھولی گئیں۔
- HERR مراعات (HERR Benefit) گھر کے مالکان کو فرنس، بوائلر، اور/یا دیگر ضروری حرارتی آلات کی مرمت یا تبدیل کرنے میں مدد کر سکتا ہے جو گھر کے بنیادی حرارتی ذریعہ کو کام کرنے کے لیے ضروری ہے۔
- حرارتی آلات کی مرمت اور تبدیلی (Heating Equipment Repair and Replacement , HERR) مراعات کے بارے میں مزید جانیں۔
- کلین اینڈ ٹیون مراعات (Clean and Tune Benefit):
- 2024-2025 کلین اینڈ ٹیون مراعات (Clean and Tune Benefit) کے لیے درخواستیں یکم اکتوبر 2024 کو کھولی گئیں۔
- کلین اینڈ ٹیون مراعات (Clean and Tune Benefit) گھر کے مالکان کو توانائی کی بچت کی خدمات حاصل کرنے میں مدد کر سکتا ہے، جس میں حرارتی آلات کی صفائی شامل ہے لیکن اس میں چمنی کی صفائی، معمولی مرمت، کاربن مونو آکسائیڈ ڈیٹیکٹر کی تنصیب بھی شامل ہو سکتی ہے، تاکہ حرارتی آلات کو محفوظ، مناسب اور موثر طریقے سے چلانے کی اجازت دی جا سکے۔ .
- کلین اینڈ ٹیون مراعات (Clean and Tune Benefit) کے بارے میں مزید جانیں۔
- کولنگ اسسٹنس کمپوننٹ مراعات (Cooling Assistance Component Benefit):
- 2024-2025 کولنگ اسسٹنس کمپوننٹ مراعات (Cooling Assistance Component Benefit) کے لیے درخواستیں 15 اپریل 2025 کو کھلنے والی ہیں۔
- کولنگ اسسٹنس کمپوننٹ مراعات (Cooling Assistance Component Benefit) اہل گھرانوں کو گھر کو ٹھنڈا رکھنے میں مدد کے لیے ایئر کنڈیشنر یا پنکھا خریدنے اور انسٹال کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔
- کولنگ اسسٹنس کمپوننٹ مراعات (Cooling Assistance Component Benefit) کے بارے میں مزید جانیں۔
اگلا سیکشن:
اس پروگرام کے حوالے سے مدد حاصل کرنے کے مزید طریقے
ویب سائٹ ملاحظہ کریں
اس پروگرام کے بارے میں مزید جاننے کے لیے OTDA کی ویب سائٹ برائے HEAP ملاحظہ کریں۔
311 پر کال کریں
گھریلو توانائی میں اعانت پروگرام (Home Energy Assistance Program) میں مدد طلب کریں۔
HEAP کو کال کریں
HEAP کی جانب سے مدد کے لیے 718-557-1399 پر کال کریں۔
2. اپنی اہلیت کا تعین کریں
مستقل HEAP مراعات (Regular HEAP benefit) کے لیے اہلیت اس پر مبنی ہے:
- گھرانے کے ایسے فرد کی موجودگی جس کی عمر 6 سال سے کم، 60 سال یا اس سے زائد ہو یا وہ مستقل معذوری کا شکار ہو
- حرارت کا بنیادی ذریعہ
- آمدنی اور گھرانے کا سائز
آپ کا گھرانہ ایک مستقل HEAP مراعات (Regular HEAP benefit)کے لیے اہل ہو سکتا ہے اگر:
- آپ کے گھر کا ایک رکن ریاستہائے متحدہ کا شہری یا اہل غیر شہری ہے۔
- آپ سپلیمینٹل نیوٹریشن اسسٹنس پروگرام (Supplemental Nutrition Assistance Program, SNAP) کے مراعات حاصل کرتے ہیں یا
- آپ کو عارضی امداد (Temporary Assistance, TA) ملتی ہے یا
- آپ کو کوڈ A سپلیمینٹل سیکیورٹی انکم (SSI Living Alone) موصول ہوتا ہے
- آپ کے گھرانے کی مجموعی ماہانہ آمدنی اس جدول کی بنیاد پر آپ کے گھر کے سائز کے لیے موجودہ آمدنی کے رہنما پر یا اس سے کم ہے:
گھرانے کا سائز | 2024-2025 کے لیے زیادہ سے زیادہ ماہانہ مجموعی آمدنی |
1 | $3,322 |
2 | $4,345 |
3 | $5,367 |
4 | $6,390 |
5 | $7,412 |
6 | $8,434 |
7 | $8,626 |
8 | $8,818 |
9 | $9,010 |
10 | $9,201 |
11 | $9,393 |
12 | $9,585 |
13 | $9,952 |
ہر اضافی فرد کے لیے، شامل کریں: | $672 کا اضافہ کریں |
اگر آپ درج ذیل سوالات کا جواب ہاں میں دے سکتے ہیں تو آپ کا گھرانہ ایمرجنسی HEAP کی مراعات کا اہل ہو سکتا ہے:
- کیا ان میں سے کسی کا اطلاق آپ پر ہوتا ہے؟
- جو بجلی آپ کے حرارتی نظام یا تھرموسٹیٹ کو چلاتی ہے وہ بند ہے یا اس کا بند ہونے کا شیڈول بنا ہوا ہے۔
- آپ کی حرارت بند ہو گئی ہے یا اس کے بند ہونے کا خطرہ ہے۔
- آپ کا ایندھن ختم ہو چکا ہے یا آپ کے پاس ایندھن کے ایک چوتھائی ٹینک سے کم بچا ہے۔
- کیا آپ کا حرارتی یا بجلی کا بل آپ کے نام سے ہے؟
- کیا آپ کے گھرانے کے لیے دستیاب وسائل درج ذیل کے مطابق ہیں:
- اگر اس میں 60 سال یا اس سے زائد عمر کا کوئی فرد یا 6 سال سے کم عمر بچہ شامل ہو تو $3,750 سے کم؟
- اگر اس میں 60 سال یا اس سے زائد عمر کا کوئی فرد یا 6 سال سے کم عمر بچہ شامل نہیں تو $2,500 سے کم؟
- کیا آپ آمدنی کے ان تقاضوں میں سے کسی کو پورا کرتے ہیں؟
- آپ کو SNAP کی مراعات، عارضی اعانت یا کوڈ A سپلیمنٹل سیکیورٹی انکم موصول ہوتی ہو۔
- آپ کا خاندان مذکورہ بالا جدول میں آپ کے گھرانے کے سائز کے لیے درج ذیل مجموعی ماہانہ آمدنی کے رہنما خطوط پر یا اس کے تحت ہے۔
اگلا سیکشن:
3. آپ کو کیا شامل کرنے کی ضرورت ہے
یہ صفحہ اپنی درخواست کے لیے درست دستاویزات کا انتخاب کرنے میں آپ کی مدد کر سکتا ہے۔
رہائش کا ثبوت (جہاں آپ رہتے ہیں)
- کرائے دار اور مالک مکان کے نام اور پتے کی حامل کرائے کی موجودہ رسید یا نام اور پتے کی حامل لیز
- مالک مکان کی جانب سے بیان
- پانی، کچرے، یا ٹیکس کا بل
- گھر کے مالک/کرائے دار کی بیمہ پالیسی
- یوٹیلیٹی بل
- رہن کی ادائیگی کے کھاتے/رسیدیں بمع پتہ
وینڈر کے تعلق کا ثبوت
- موجودہ یوٹیلیٹی یا ایندھن کا بل
یا اگر آپ حرارت کے لیے ادائیگی نہیں کرتے تو:
- کرائے دار اور مالک مکان کے نام اور پتے کی حامل کرائے کی ایک موجودہ رسید، نام اور پتے کی حامل لیز
- یا آپ کے مالک مکان کی جانب سے بیان جو ظاہر کرتا ہو کہ حرارت آپ کے کرائے میں شامل ہے
آپ کی آمدنی کا ثبوت
- حالیہ ترین چار (4) ہفتوں کی تنخواہ کی رسیدیں
- حالیہ ترین تین (3) ماہ کے کاروباری ریکارڈز یا موجودہ سال کے لیے فائل کردہ وفاقی ٹیکس ریٹرن، اگر ذاتی کاروبار کے حامل ہیں یا کرائے کی مد میں آمدنی حاصل کرتے ہیں تو تمام قابل اطلاق شیڈولز سمیت
- امداد اطفال یا نان نفقہ/شریک حیات کی امداد کا آرڈر یا چیک
- سود/بینک/منافع یا ٹیکس اسٹیٹمنٹ
درج ذیل کے لیے فراہمی کے خط یا باضابطہ مراسلت کی نقل:
- سوشل سیکیورٹی/سپلیمنٹل سیکیورٹی انکم (Supplemental Security Income، SSI)
- سابق فوجی کی مراعات
- پینشنز
- ورکرز کمپنسیشن/معذوری
- بے روزگاری بیمہ کی مراعات
شناخت کا ثبوت
درج ذیل میں سے ایک فراہم کریں:
- ڈرائیونگ لائسنس
- فوٹو ID
- امریکی پاسپورٹ یا شہریت کی سند
- ایڈاپشن کے کاغذات، اسپتال یا ڈاکٹر کے ریکارڈز
- اسکول کے ریکارڈز
یا درج ذیل میں سے دو فراہم کریں:
- سند پیدائش یا سند بپتسمہ
- مصدقہ سوشل سیکیورٹی کارڈ
- دوسرے فرد کی جانب سے بیان
سوشل سیکیورٹی کا ثبوت
- گھرانے کے ان ممبران کے لیے درست سوشل سیکیورٹی نمبر جن کے پاس یہ موجود ہے۔
زد پذیری کا ثبوت
اپنے گھرانے کے کسی زد پذیر فرد (6 سال سے کم عمر بچوں، 60 سال یا زائد عمر کے بالغان، یا معذوری کے شکار کسی فرد) کی خاطر زد پذیری کے ثبوت کے لیے آپ پر درج ذیل میں سے ایک فراہم کرنا لازم ہے:
- سند پیدائش
- تاریخ پیدائش کے ساتھ سند بپتسمہ
- SSA کا فراہمی کا خط
- پاسپورٹ
- ڈرائیونگ لائسنس
- مراعات کے لیے اہلیت کا تحریری بیان
اگلا سیکشن:
4. درخواست کیسے دیں
آن لائن درخواست دیں
2024-2025 کی HEAP کی مستقل مراعات1 نومبر 2024 کو کھلنے والی ہیں۔
- صرف ACCESS HRA پر آن لائن درخواست دیں۔
- ACCESS HRA موبائل ایپ استعمال کر کے اپنی دستاویزات اسکین کریں جو iTunes Store (iPhones کے لیے) پر یا Google Play Store پر (Android فونز کے لیے) دستیاب ہے۔
- اپنی درخواست آپ کے جمع کرا دینے پر، اہلیت کا انٹرویو کرنے کے لیے آپ سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ آپ اپنا ٹیلیفون بینیفٹس ایکسس سنٹر پر آئے بغیر ٹیلیفون پر کر سکتے ہیں۔
- آپ ACCESS HRA پر جا کر اپنی درخواست کے اسٹیٹس کی پڑتال کر سکتے ہیں۔
بذریعہ ڈاک درخواست دیں
2024-2025 ہیپ مستقل مراعات (2024-2025 HEAP Regular Benefit) کے لیے درخواستیں یکم نومبر 2024 کو کھلنے والی ہیں۔
درخواست ڈاؤن لوڈ کریں اور اسے مکمل کریں۔ اپنی درخواست جمع کرانے کے لیے آپ یوں کر سکتے ہیں کہ:
- اپنی درخواست اس پتے پر بذریعہ ڈاک بھیجیں:
New York City Home Energy Assistance Program
P.O. Box 1401, Church Street Station
New York, NY, 10008 - اپنی درخواست 917-639-2900 پر فیکس کریں۔
بذریعہ فون درخواست دیں
2024-2025 HEAP فرسٹ اور سیکنڈ ایمرجنسی مراعات (2024-2025 HEAP First and Second Emergency Benefits)کی درخواستیں 2 جنوری 2025 کو کھلنے والی ہیں۔ آپ مستقل HEAP کی مراعات کے لیے بذریعہ فون درخواست دے سکتے ہیں۔
ہنگامی مراعات کے لیے درخواست دینے کے لیے یا اپنی درخواست کا اسٹیٹس چیک کرنے کے لیے718-557-1399 پر کال کریں۔ آپ پر سب سے پہلے درخواست دینا اور HEAP کی مستقل مراعات کے لیے منظور شدہ ہونا لازم ہے۔
خود جا کر درخواست دیں
آپ HEAP آفس پر جا کر ذیل میں تمام HEAP کی مستقل مراعات کے لیے ذاتی طور پر درخواست دے سکتے ہیں۔
- 1 نومبر 2024 سے مستقل مراعات کے لیے درخواست دیں۔
- 2 جنوری 2025 سے پہلے اور دوسرے ہنگامی مراعات (First and Second Emergency Benefits) کے لیے درخواست دیں۔ آپ کو پہلے درخواست دینی ہوگی اور مستقل مراعات کے لیے منظور ہونا چاہیے۔
- 1 اکتوبر 2024 سے حرارتی آلات کی مرمت اور تبدیلی کے مراعات (Heating Equipment Repair and Replacement Benefit) کے لیے درخواست دیں۔
- 1 اکتوبر 2024 سے کلین اینڈ ٹیون بینیفٹ (Clean and Tune Benefit) کے لیے درخواست دیں۔
- 15 اپریل 2025 سے کولنگ اسسٹنس بینیفٹ (Cooling Assistance Benefit) کے لیے درخواست دیں۔
اس پر بعد میں واپس آئیں۔
ہم آپ کو اس صفحے کا ایک لنک بھی بھیج سکتے ہیں، تاکہ آپ کی اس وقت واپس آنے میں مدد کی جا سکے، جب آپ تیار ہوں۔
اپنا ای میل یا فون نمبر فراہم کر کے، آپ اپنے ACCESS NYC عوامی بینیفٹس کی اسکریننگ کے نتائج کے حوالے سے سٹی آف نیو یارک کی جانب سے رابطہ کئے جانے پر اتفاق کرتے/کرتی ہیں۔ ACCESS NYC میں آپ کی سرگرمی گمنام ہوتی ہے مگر اپنا فون نمبر فراہم کرنے سے آپ کی شناخت ہو سکتی ہے اور اس بات کا پتہ چل سکتا ہے کہ آپ نے ویب سائیٹ استعمال کی ہے۔ اس بارے میں مزید جاننے کے لیے کہ سٹی آپ کی جانب سے ACCESS NYC کے ساتھ اشتراک کئے گئے ڈیٹا کو کیسے استعمال کر سکتا ہے،Terms of Use for NYC.gov او Privacy Policy for NYC.gov.