مرکزی متن پر جائیں

حرارت اور ‎یوٹیلیٹی کے اخراجات کے لیے رقم

گھریلو توانائی میں اعانت پروگرام (HEAP) | انسانی وسا‏ئل انتظامیہ (NYC Human Resources Administration, HRA), سٹیٹ آفس ٹمپریری اینڈ ڈس ابیلٹی اسسٹنس (NYS Office of Temporary and Disability Assistance, OTDA)

یہ کس طرح کام کرتا ہے

گھریلو توانائی میں اعانت پروگرام ‏(Home Energy Assistance Program, HEAP)‏ سے حرارت اور برودت کی لاگتوں کی تلافی کرنے اور یوٹیلیٹی بند ہونے سے روکنے میں مدد ملتی ہے۔

HEAP‏ ایندھن، یوٹیلیٹیز، اور حرارت و برودت کے ساز و سامان کی مرمت یا تبدیلی کے لیے ادائیگی کرتا ہے ادائیگیاں براہ راست آپ کی یوٹیلیٹی کمپنی یا توانائی فراہم کنندہ کو جاتی ہیں۔ آپ کو HEAP‏ مل سکتا ہے چاہے یوٹیلیٹیز آپ کے کرایے میں شامل ہوں۔

HEAP‏ کے متعدد اجزا ہیں:

‏ مستقل مراعات‏ ‏2025-2026‏ سردی میں حرارت کے موسم کے لیے درخواستیں ابھی کھلی ہوئی ہیں۔

مراعات ‎‏پہلے آئیں، پہلے پائیں کی بنیاد پر ہیں، لہذ آج ہی ‏ACCESS HRA‏ پر درخواست دیں، درخواستیں ‎7‏ اپریل ‎2026‏ کو فنڈز ختم ہو جانے پر بند ہو جائیں گی۔

کیا: ایک یک وقتی مراعت جو آپ کے گھر کو گرم کرنے کے لیے ادائیگی کرنے میں آپ کی مدد کر سکتی ہے

کب: عام طور پر ہر سال موسم خزاں سے لے کر موسم بہار تک

ہنگامی مراعات درخواستیں 2 جنوری 2026 سے کھلی ہیں۔

کیا: اگر آپ حرارت ‏‎یا حرارت سے متعلق ہنگامی حالت میں ہیں تو آپ کے گھر کر گرم کرنے میں آپ کی مدد

کب: موسم سرما

حرارتی آلات کی مرمت اور ریپلیسمنٹ کی مراعات درخواستیں 11 دسمبر 2025 سے کھلی ہیں۔

کیا: ‎60‏ سال اور زائد عمر کے مکان مالکان کیآتش دان، بوائلر اور دیگر لازمی حرارتی ساز و سامان کی مرمت کرنے یا بدلنے میں مدد کرتا ہے۔

کب: موسم سرما/بہار

کلین اینڈ ٹیون مراعات (‏Clean and Tune Benefit‏)‏‏ درخواستیں 9 مئی ‎2025‏ کو بند ہ گئیں۔

کیا: توانائی کے لیے کفایتی اپ گریڈز حاصل کرنے میں مکان مالکان کی مدد کرتا ہے، بشمول:

  • بنیادی حرارتی ساز و سامان کی صفائی
  • چمنی کی صفائی
  • معمولی مرمتیں
  • کاربن مونو آکسائیڈ ڈیٹیکٹر کی تنصیب

کب: موسم سرما/بہار

کولنگ اسسٹنس کا بینیفٹ درخواستیں 15 اپریل 2026 سے کھلیں گی۔

کیا: ایئر کنڈیشنر یا پنکھا خریدنے اور انسٹال کرنے میں اہل گھرانوں کی مدد کرتا ہے۔

کب: موسم سرما/بہار

 


مدد حاصل کریں

ویب سائٹ ملاحظہ کریں

اس پروگرام کے بارے میں مزید جاننے کے لیے ‏OTDA‏ کی ویب سائٹ برائے ‏HEAP‏ ملاحظہ کریں۔

311 پر کال کریں

گھریلو توانائی میں اعانت پروگرام میں مدد طلب کریں۔

HEAP‏ کو کال کریں

HEAP‏ کی جانب سے مدد کے لیے 718-557-1399 پر کال کریں۔


اس پر بعد میں واپس آئیں۔
ہم آپ کو اس صفحے کا ایک لنک بھی بھیج سکتے ہیں، تاکہ آپ کی اس وقت واپس آنے میں مدد کی جا سکے، جب آپ تیار ہوں۔


Last Updated دسمبر 22, 2025

مراعات سے باخبر رہیں

مراعات کی خبروں، آنے والے اندراج کی مدتوں، اور آخری تاریخوں کے بارے میں وقتا فوقتا ای میلز حاصل کریں۔ 11 زبانوں میں ترجمے دستیاب ہیں۔