75 پروگرامز، جو آپ دیکھ سکتے/سکتی ہیں۔
یاد رکھیں کہ ہم اہلیت کی ضمانت نہیں دے سکتے مگر صرف آپ کے غور کرنے کے لیے پروگرامز کی سفارش کر سکتے ہیں۔
75 اضافی پروگرامز۔
ایسے بالغوں کے لیے صحت بیمہ جو Medicaid کے لیے اہل قرار نہیں پاتے ہیں
Essential Plan
جامع صحت بیمہ کی مراعات نیز $0 ماہانہ پریمیمز اور لاگت میں کم حصہ داری۔
18 سال اور اس سے کم عمر کے بچوں کے لیے مفت یا کم لاگت پر صحت بیمہ
Child Health Plus (CHP)
آپ کا بچہ آمدنی یا ترک وطن کی اپنی حیثیت سے قطع نظر Child Health Plus کے لیے امکانی طور پر اہل ہے۔
NYCHA کے رہائشیوں کے لیے مفت انٹرنیٹ
Big Apple Connect
کم آمدنئ کے رہائشی افراد کے لیے مفت ہیلتھ انشورنس
Medicaid
ڈاکٹر اور کلینک کے دوروں، باقاعدہ معائنہ جات، حفاظتی ٹیکوں، اور صحت کی دیگر ضروریات کا احاطہ کرتا ہے۔
رضاکارانہ خدمات اور مہارتوں میں اضافہ برائے بزرگ بالغان
سلور کارپس
کسی غیر منافع بخش یا حکومتی ایجنسی میں فی ہفتہ کم از کم 10 گھنٹے رضاکارانہ خدمات انجام دیں۔
مفت ٹیکس کی تیاری کی خدمات
NYC مفت ٹیکس کی تیاری
NYC مفت ٹیکس کی تیاری (NYC Free Tax Prep) کے ساتھ آپ مفت ٹیکس فائلنگ کی مدد کے اہل ہو سکتے ہیں۔
ٹیکس ریفنڈ، اگر آپ نے اپنے بچے اور زیرِ کفالت فرد کی نگہداشت کے لیے ادا کیا ہو
بچوں اور زیرِ کفالت افراد کی نگہداشت کا ٹیکس کریڈٹ (CDCC)
اکر آپ نے کام کرتے ہوئے یا کام کی تلاش کرتے ہوئے امداد اطفال یا بالغ زیر کفالت کی نگہداشت کے لیے ادائیگی کی تو پیسہ واپس پائیں۔
مزید جانیں : بچوں اور زیرِ کفالت افراد کی نگہداشت کا ٹیکس کریڈٹ
کام کاجی افراد اور فیملیز کے لیے ٹیکس کریڈٹ
کمائی گئی آمدنی پر ٹیکس کریڈٹ (EITC)
اہل قرار پانے والی فیملیز، غیر تولیتی والدین، اور ان افراد کے لیے $11,000 تک کی مالیت کا ٹیکس کریڈٹ جو کل وقتی یا جز وقتی کام کرتے ہیں یا خود کا روزگار کرتے ہیں۔
حرارت اور یوٹیلیٹی کے اخراجات کے لیے رقم
گھریلو توانائی میں اعانت پروگرام (HEAP)
HEAP اہل گھرانوں کو اپنے گھروں میں حرارت پیدا کرنے کے اخراجات کو پورا کرنے میں مدد کرتا ہے۔
نئی ملازمت کے مواقع والے متنی پیغامات حاصل کریں
Text 2 Work
سستی رہائش کی انتظار کی فہرستیں
NYC Mitchell-Lama
معتدل اور متوسط آمدنی والے خاندانوں کے لیے کرایہ اور کوآپریٹو ہوم اونر شپ یونٹس۔
اختتامی لاگتوں کی جزوی ادائیگی کے لیے قابل معافی لون
HomeFirst کی جزوی ادائیگی میں اعانت
گھر پر جزوی ادائیگی یا اختتامی لاگتوں کے ضمن میں $100,000 تک۔
سستی رہائش کے لیے لاٹریاں
NYC ہاؤسنگ کنیکٹ (NYC Housing Connect)
ایک آن لائن پورٹل جہاں آپ سستی یونٹ یا گھر کرایے پر لینے یا خریدنے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
طویل مدتی خدمات اور معاونت کے لیے حوالہ جات
NYC NY Connects
بزرگوں اور معذور افراد کو گھر اور اپنی کمیونٹی میں آزاد رہنے میں مدد کے لیے مفت سروس۔
بے گھروں کے لیے پناہ گاہیں اور خدمات
ہوم لیس انٹیک شیلٹرز اور ڈراپ ان سینٹرز
بالغوں اور بچوں والے خاندانوں کے لیے خدمات اور عارضی پناہ گاہ۔
سستے گھر کی ملکیت کے لیے وسائل
مرکز برائے NYC کے علاقے (Center For NYC Neighborhoods) (CNYCN)
مرہونہ کی ضبطی سے بچنے، رہن کی ادائیگیوں میں تاخیر اور گھوٹالوں وغیرہ سے نمٹنے میں مدد حاصل کریں۔
مزید جانیں : مرکز برائے NYC کے علاقے (Center For NYC Neighborhoods)
ہنگامی حالت کے دوران نقد
ہنگامی اعانت / ون شاٹ ڈیل (One Shot Deal)
جو لوگ کسی غیر متوقع صورتحال یا حادثہ کی وجہ سے اخراجات پورے نہیں کر سکتے ہیں ان کے لیے مالی امداد۔
نئی بے گھر نوجوانوں کے لیے خدمات اور تعاون
بھگوڑے اور بے گھر نوجوانوں کے لیے ڈراپ ان سنٹرز
14–24 سال کی عمر کے بے گھر نوجوان ہنگامی پناہ گاہ کے لیے مدد اور ریفرلز حاصل کر سکتے ہیں۔
مزید جانیں : بھگوڑے اور بے گھر نوجوانوں کے لیے ڈراپ ان سنٹرز
لائسنس یافتہ نگہداشت طفل کی سہولت تلاش کریں
NYC چائلڈ کیئر کنیکٹ (NYC CCC)
ایک آن لائن وسیلہ جو آپ کی کمیونٹی میں نگہداشت طفل کے پروگرام کو تلاش کرنے اور اس بارے میں باخبر رہنے میں آپ کی مدد کرتا ہے۔
تنہا نہ رہ سکنے والے بالغان کے لیے گھر
بالغوں کے لیے خاندان کی طرز کا گھر (FTHA)
بڑھاپے، نشوونما کی معذوری، جسمانی یا دماغی صحت کی وجہ سے تنہا نہ سکنے والے بالغان کے لیے معاون گھر۔
خاندان کی دیکھ بھال کے لیے ادائیگی والی چھٹی
NYS کی بامعاوضہ خاندان کی چھٹی (PFL)
نئے بچے کی دیکھ بھال، بیمار فیملی ممبر، اور دیگر حالات کے لیے ادائیگی والی 12 ہفتے تک کی چھٹی۔
زیر تعلیم ماں/باپ کے بچوں کے لیے ابتدائی بچپن کی مفت تعلیم
تعلیم کے ذریعہ نوجوان فیملی کے لئے رہائش (LYFE)
زیر تعلیم-ماں/باپ 6 ہفتوں سے 4 سال کی عمر کے بچوں کے لیے ابتدائی بچپن کی تعلیم حاصل کر سکتے ہیں۔
بچوں والی فیملیز کے لیے کرایے میں مدد
خاندان کی بے گھر ہونے کی حالت اور بے دخلی کی روک تھام میں مدد (FHEPS)
بے دخل کیے جانے کے خطرے میں مبتلا، یا HRA کی پناہ گاہ میں رہنے والی اہل فیملیز کو کرایہ کا بعض یا کل حصہ ادا کرتا ہے۔
مزید جانیں : خاندان کی بے گھر ہونے کی حالت اور بے دخلی کی روک تھام میں مدد
سیلاب زدگی بیمہ
قومی سیلاب زدگی بیمہ پروگرام (NFIP)
سیلاب کا بیمہ آپ کے گھر اور ملکیت کو ہونے والے نقصان کا احاطہ کرتا ہے۔
واؤچرز جو 6 ہفتوں سے 13 سال کی عمر کے بچوں کیلئے نگہداشت اطفال کے اخراجات کو پورا کرنے میں مدد کرتے ہوں
نگہداشت اطفال کے واؤچرز
نگہداشت اطفال کے واؤچرز لائسنس یافتہ فراہم کنندگان یا غیر رسمی فراہم کنندگان جیسے رشتہ داروں، پڑوسیوں یا دوستوں سے نگہداشت اطفال کی ادائیگی میں مدد کرتے ہیں۔
مفت مالی مشاورت اور تربیت
NYC مالی استحکام کے مراکز (Financial Empowerment Centers)
اپنے پیسے کو سنبھالنے اور اپنی مالی صحت کی بہتری کے لیے مدد حاصل کریں۔
مزید جانیں : NYC مالی استحکام کے مراکز (Financial Empowerment Centers)
آپ کے فون یا انٹرنیٹ سروس پر رعایت
Lifeline
COVID-19کی وجہ سے آخری رسوم کے لیے رقم
COVID-19 فنیرل اسسٹنس
انگریزی بات چیت اور آموزش پروگرام
We Speak NYC (WSNYC)
سٹی کی خدمات کے بارے میں جاننے اور آپ کی انگریزی بہتر بنانے کیلئے آپ کے لیے مواد کے ساتھ مفت کلاسیں۔
تارکین وطن کے لیے مفت اور محفوظ قانونی مدد
MOIA کے ترک وطن میں قانونی تعاون کے مراکز (MOIA Immigration Legal Support Centers)
مفت، جامع قانونی اسکریننگ کروا کر پتہ کریں کہ آیا آپ ترک وطن سے متعلق کسی مراعات کے لیے اہل قرار پا سکتے ہیں۔
مزید جانیں : MOIA کے ترک وطن میں قانونی تعاون کے مراکز (MOIA Immigration Legal Support Centers)
تین سال کی عمر کے بچوں کے لیے ابتدائی تعلیم
3-K
نیو یارک شہر کے تین سال کی عمر کے بچوں کے لیے مفت، پورے دن کی اور اعلیٰ معیار کی تعلیم۔
صحت کی دیکھ بھال تک رسائی بغیر کسی قیت کے یا کم قیمت پر
NYC کیئر
NYC کے تمام رہائشیوں کے لئے صحت کی مکمل نگہداشت، ادائیگی کرنے کی اہلیت یا امیگریشن کی حیثیت سے قطع نظر۔
آپ کو اپنے گھر میں رہنے اور پناہ گاہ میں جانے سے بچانے میں مدد کرنے کیلئے خدمات
ہوم بیس
اگر آپ کو بے گھر ہونے کا خطرہ ہے تو، پناہ سے باہر رہنے اور مستقل طور پر رہائش پذیر رہنے کے لئے ہوم بیس مدد فراہم کرتا ہے۔
آدھی قیمت میں سفر کریں
NYC میں منصفانہ کرائے (FFNYC)
پبلک ٹرانسپورٹ پر %50 کی بچت کریں بشمول سب وے کے کرایوں، اہل بس کے کرایوں، اور Access-A-Ride پیرا ٹرانزٹ کی ٹرپس پر۔
بند ایئر کنڈیشنر یا پنکھے کی لاگت اور انسٹالیشن کی تلافی کے لیے مالی مدد
کولنگ اسسٹنس کا بینیفٹ
اس بینیفٹ سے گرم موسم میں آپ کے گھر کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے ایئر کنڈیشنر یا پنکھا خریدنے اور انسٹال کرنے میں آپ کو مدد ملتی ہے۔
کھانا خریدنے کے لیے رقم
Supplemental Nutrition Assistance Program (SNAP)
SNAP کی مراعات تازہ اور صحت بخش گروسریز کے ساتھ آپ کے خاندان کی غذائی ضروریات پوری کرنے میں مدد کر سکتی ہیں۔
امداد اطفال کی خدمات
Office of Child Support Services (OCSS)
بچوں کے لیے مالی سپورٹ اور جو والدین اپنے بچوں کے ساتھ نہیں رہ رہے ان کے لیے ملازمت کی سپورٹ۔
ملازمت کی مفت تیاری کی سروس
Workforce1 کیرئر سنٹرز (WF1CC)
ایک ایسی سروس جو آپ کو NYC میں ملازمتوں کے لیے آپ کو جوڑتی ہے اور آپ کو تیار کرنے میں مدد کرتی ہے۔
پینٹریز اور کمیونٹی کچنز کی جانب سے غذا
کمیونٹی غذائی رابطہ (CFC)
جب آپ ضرورت مند ہوں تو ماہانہ نقد اعانت
مالی امداد
نقد اعانت سے آپ کو کرائے کی ادائیگی، یوٹیلیٹیز، اور دیگر ہنگامی اخراجات کی ادائیگی میں مدد مل سکتی ہے۔
سابقہ فوجیوں کے لئے معاونتی رہائش
سابق فوجیوں کے امور سے متعلق تعاون یافتہ رہائش (HUD-VASH)
بے گھر سابق فوجیوں اور ان کے خاندانوں کی مستقل رہائش تلاش کرنے اور رہنے میں مدد۔
کم آمدنی والے 16 تا 24 سال کی عمر کے نوجوانوں کے لیے ملازمت کی تربیت اور ملازمت کے حصول میں مدد
تربیت حاصل کریں اور کمائیں
ملازمت کی تربیت، ملازمت کے حصول کی خدمات اور تیاری تاکہ آپ کے ہائی اسکول کے مساوی سند (HSE) کے ٹیسٹس پاس کرنے میں آپ کی مدد کی جا سکے۔ ان نوجوانوں کیلئے دستیاب ہے جو برسر روزگار نہیں ہیں اور نہ اسکول میں ہیں۔
حاملہ خواتین کے لیے صحت بیمہ
حاملہ خواتین کے لیے Medicaid
Medicaid کے ذریعے جامع طبی اور قبل از ولادت نگہداشت کی خدمات۔
نجی صحت بیمہ منصوبے
کوالیفائیڈ ہیلتھ پلانز (QHP)
کوالیفائڈ ہیلتھ پلانز (Qualified Health Plan) صحت بیمہ کے ایسے منصوبے ہیں جن میں آپ کوریج کے لیے ہر ماہ ایک مخصوص رقم
ادا کرتے ہیں۔
بچوں والے خاندانوں کے لیے ٹیکس کریڈٹ
چائلڈ ٹیکس کریڈٹ (CTC)
2023 کے لیے ٹیکس فائل کرتے وقت، فیملیز 17 سال سے کم عمر کے اہل قرار پانے والے ہر بچے کے لیے $2,000 تک کی مالیت کے اس ٹیکس کریڈٹ کا دعوی کر سکتی ہیں۔
بزرگوں کے لیے رینٹ فریز
بزرگ شہریوں کیلئے کرایہ میں اضافہ کی چھوٹ (Senior Citizen Rent Increase Exemption) (SCRIE)
62 سال اور اس سے زیادہ عمر کے بزرگوں کو ان کے گھر میں رہنے میں مدد کرنے کے لیے رینٹ فریز پروگرام۔
مزید جانیں : بزرگ شہریوں کیلئے کرایہ میں اضافہ کی چھوٹ (Senior Citizen Rent Increase Exemption)
معذور افراد کے لیے رینٹ کا فریز
معذوری کے کرایے میں اضافہ کی چھوٹ (DRIE)
نیو یارک کے اہل باشندوں کو ان کے گھر میں رہنے میں مدد کے لیے رینٹ فریز پروگرام
شیر خوار بچوں کی خاطر غذا خریدنے کے لیے نقد مدد
خصوصی تکملاتی تغذیہ پروگرام برائے خواتین شیر خواران و اطفال (WIC)
مفت صحت مند غذا، خواتین، شیرخواران اور پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کے لیے صحت مند غذا خوری، رضاعتی مدد اور سفارش ناموں سے متعلق مشاورت۔
مزید جانیں : خصوصی تکملاتی تغذیہ پروگرام برائے خواتین شیر خواران و اطفال
گھر پر طویل مدتی نگہداشت
Home Care Services Program (ہوم کیئر سروسز پروگرام) (HCSP)
بزرگ اور معذور افراد اپنے گھر میں نگہداشت صحت حاصل کر سکتے ہیں۔
مزید جانیں : Home Care Services Program (ہوم کیئر سروسز پروگرام)
بزرگ مکان مالکوں کے لیے پراپرٹی ٹیکس میں وقفہ
عمر رسیدہ شہری مکان مالکان کے استثنیٰ کا پروگرام (SCHE)
ایک مخصوص آمدن تک کمانے والے عمر رسیدہ مکان مالکان کے لیے پراپرٹی ٹیکسز میں کمی۔
مزید جانیں : عمر رسیدہ شہری مکان مالکان کے استثنیٰ کا پروگرام
گھر کے معذور مالکوں کے لیے پراپرٹی ٹیکس میں وقفہ
معذور مکان مالکان کا استثنیٰ (DHE)
ایک مخصوص آمدنی تک کمانے والے معذور افراد کے لیے پراپرٹی ٹیکس میں کمی۔
سابق فوجیوں کے لیے پراپرٹی ٹیکس میں وقفہ
سابقہ فوجیوں کا پراپرٹی ٹیکس سے استثناء
اہل قرار یافتہ ان سابق فوجیوں کے لیے پراپرٹی ٹیکس کو کم کریں جنہوں نے مخصوص تصادم کے وقت خدمات انجام دیں۔
مکان مالکان کے لیے پراپرٹی ٹیکس کم کریں
اسکول ٹیکس ریلیف پروگرام (STAR)
گھر مالکان اسکول پراپرٹی ٹیکس سے جزوی اسثناء حاصل کر سکتے ہیں<
HIV یا AIDS کے شکار لوگوں کے لیے خدمات
HIV/AIDS کی خدمات کی انتظامیہ (HASA)
HASA HIV اور AIDS میں مبتلا لوگوں کو نگہداشت صحت اور دیگر سرکاری بینیفٹس حاصل کرنے میں مدد دیتی ہے۔
پہلی بار والدین بننے والوں کے لیے سپورٹ
NYC نرس فیملی پارٹنرشپ (Nurse-Family Partnership) (NYC NFP)
پہلی بار والدین بننے والے بغیر کسی قیمت کے اپنی ذاتی نرس حاصل کر سکتے ہیں۔
مزید جانیں : NYC نرس فیملی پارٹنرشپ (Nurse-Family Partnership)
چار سال کے بچوں کے لیے مفت pre-K
Pre-K سب کے لیے (Pre-K)
اپنے بچے کا ایک مفت، پورے دن کے لیے، اور اعلیٰ معیار کے حامل Pre-K پروگرام میں اندراج کروائیں۔
نوجوانوں کے لیے بامعاوضہ موسم گرما میں ملازمت کے تجربات
سمر یوتھ ایمپلائمنٹ پروگرام (SYEP)
14 تا 24 سال کی عمر کے نوجوانوں کے لیے چھ ہفتوں تک کا بامعاوضہ تجربہ۔
چھ ہفتے سے لے کر دو سال کی عمر تک کے بچوں کے لیے مفت یا کم قیمت پر نگہداشت اطفال
شیرخوار اور نونہالووں کے لیے پروگرامز (Infant and Toddler Programs)
ابتدائی نگہداشت اطفال اور تعلیمی خدمات روزانہ 10 گھنٹے تک کے لیے ہیں۔
مزید جانیں : شیرخوار اور نونہالووں کے لیے پروگرامز (Infant and Toddler Programs)
کم آمدنی والے خاندانوں کے 3 تا 4 سال کے بچوں کی نگہداشت اور تعلیم
ہیڈ اسٹارٹ
ہیڈ اسٹارٹ پروگرامز مفت ہیں اور دن بھر میں کم از کم آٹھ گھنٹے چلتے ہیں۔
اہل بے روزگار بالغوں کے لئے ادائیگیاں
NYS بے روزگاری انشورنس (UI)
بے روزگاری ان ملازمین کو عارضی طور پر آمدنی دیتی ہے جو اپنی ملازمت سے محروم ہو جاتے ہیں۔
NYCHA کے رہائشیوں کیلئے مالی ترقی کی تربیت
NYCHA رہائشیوں کو معاشی خودمختاری (REES)
پبلک ہاؤسنگ کے رہائشیوں کیلئے ملازمت، مالیات اور کاروباری تربیتی پروگرام۔
معاشقہ، گھریلو، اور صنف پر مبنی تشدد کے متاثرین کے لیے مدد
NYC فیملی جسٹس سنٹرز (FJCs)
معاشقہ، گھریلو، اور صنف پر مبنی تشدد کے متاثرین کے لیے سارے بورو میں مشاورت اور خدمات دستیاب ہیں۔
ہائی اسکول میں جونیئرز اور سینئرز کے لیے کالج اور ملازمت کی تیاری
Learn & Earn (لرن اینڈ ارن)
کالج چھوٹ جانے کے خطرے سے دوچار ہائی اسکول کے طلبہ کے لیے سال بھر کا پروگرام اور ملازمت کی تیاری۔
رازدارانہ خاندانی منصوبہ بندی خدمات
خاندانہ منصوبہ بندی سے متعلق بینیفٹ پروگرام (FPBP)
نوعمروں، خواتین اور مردوں کے لیے مفت اور رازدارانہ خاندانی منصوبہ بندی خدمات۔
زیادہ عمر رسیدہ بالغوں کے لیے صحت مند غذا کے پیکیجز
اشیاء کی شکل میں تکملاتی غذائی پروگرام (CSFP)
60 سال اور اس سے زیادہ عمر کے کم آمدنی والے بالغوں کے لیے غذا کے پیکیجز۔
معذور افراد کے لیے عوامی نقل و حمل
ایکسس اے رائیڈ پیراٹرانزٹ سروس (Access-A-Ride) (AAR)
NYC میں سفر کرنے والے معذور افراد کے لیے قابل رسائی عوامی نقل و حمل
بزرگ بالغان کے لیے ملازمت کی تربیت اور تقرری
روزگار برائے بزرگ بالغان
مفت پروگرام کے ذریعے 55 سالہ بزرگ بالغان اور بزرگ افراد کو تربیت اور ملازمت میں بھرتی کرنے میں مدد کی پیشکش کی جا رہی ہے۔
بدسلوکی، نظراندازگی یا استحصال کے خطرے سے دوچار بالغوں کی مدد
بالغانہ حفاظتی خدمات (APS)
اگر آپ کو شک ہو کہ انہیں بدسلوکی، نظراندازگی یا استحصال کا خطرہ ہے تو کسی کو APS کے پاس بھیجیں۔
بند وہ واؤچرز جو آپ کے کرایے کا کچھ حصہ ادا کرتے ہیں
سیکشن 8 - ہاؤسنگ چوائس واؤچر (HCV)
سیکشن 8 کم اور متوسط آمدنی والے ان خاندانوں کیلئے کرایے کا کچھ حصہ ادا کرتا ہے جو نجی مارکیٹ میں کرایے پر لینا چاہتے ہیں۔
طلباء کے لیے اسکول سے فارغ اوقات کے پروگرام
NYC کا اسکول سے فارغ اوقات کا جامع نظام (COMPASS NYC)
COMPASS NYC کے پاس کنڈرگارٹن کے چھوٹے بچوں سے لے کر 12ویں گریڈ تک کے نوجوانوں کے لیے سینکڑوں پروگرام موجود ہیں۔
18 سال اور کم عمر کے کسی کے لیے بھی موسم گرما کے کھانے
موسم گرما کے کھانے
موسم گرما کے دوران اپنے قریب کے اسکولوں، کمیونٹی پول سنٹرز، پارکس میں اور فوڈ ٹرکس سے مفت ناشتہ یا لنچ پائیں۔
معذور نوجوانوں کے لیے مدد
"اسکول کی عمر اور بچپن کے ابتدائی دنوں میں خاندانی اور معاشرتی مشغولیت (FACE) کے مراکز
معذور بچوں اور نوجوانوں (عمر 0 تا 21)، ان کے خاندانوں، اور ان کے نگہداشت فراہم کنندگان کے لیے معلومات اور وسائل۔
مزید جانیں : "اسکول کی عمر اور بچپن کے ابتدائی دنوں میں خاندانی اور معاشرتی مشغولیت (FACE) کے مراکز
سٹی کا ایک مفت ID کارڈ
IDNYC
IDNYC کو 10 سال اور زائد عمر کے نیو یارک تمام شہریوں کے لیے ایک باضابطہ ID کے بطور استعمال کیا جا سکتا ہے۔
ذہنی صحت کی مدد کے لیے بات کریں، ٹیکسٹ کریں، یا چیٹ کریں
NYC 988
مفت اور نجی بات چیت، ٹیکسٹ یا چیٹ کے ذریعے ذہنی صحت سے متعلق خدمات آپ یا آپ کے کسی عزیز کے لیے ہر وقت دستیاب ہیں۔